کیا یہ شعر ابنِ انشا کا ہے؟

فرخ منظور

لائبریرین
احباب سے درخواست ہے کہ اس شعر کی تصدیق کریں کہ کیا یہ شعر واقعی ابنِ انشا کا ہے؟ اور اگر یہ شعر ابنِ انشا کا ہے تو مکمل غزل کس مجموعے میں ہے؟ مکمل غزل ارسال کرنے پر "حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی" :)

پھر سے آنکھوں میں خواب انشا جی!
اجتناب، اجتناب، انشا جی!
 

فہد اشرف

محفلین
فیس بک سے
ایک تعارف اور انتخاب : احمد حسان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک شعر وائرل ہو چکا ہے "پھر سے آنکھوں میں خواب انشا جی۔۔۔اجتناب اجتناب انشا جی"۔ میں بتاتا چلوں کہ یہ شعر ابن انشا کے نام سے منسوب ہو چکا ہے یہ شعر ان کا نہیں ہے نہ ہی ان کی کسی کتاب میں موجود ہے۔ یہ شعر ہمارے دوست احمد حسان کا ہے اور مکمل غزل انتخاب میں پیش کر رہا ہوں۔ اب لوگ فیسبک یا پھر دوسرے کئی بلاگز کے لنکس اور حوالے دے کر کہتے ہیں کہ یہ ابن انشا کا شعر ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ ابن انشاکا کلام دیکھیں تو ان کو بہتر معلوم ہو سکے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ہمارے دوست احمد حسان کا کچھ کلام آپ دوستوں کی نذر کر رہا ہوں۔شکریہ (زین شکیل)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر سے آنکھوں میں خواب احمد جی
اجتناب، اجتناب، احمد جی
اس کو مارے گئے ہیں کیوں پتھر؟
جس نے پھینکے گلاب احمد جی
درد ہی ہے وفا کا بدلہ کیا؟
کیا یہی ہے ثواب احمد جی؟
ڈوبتا جا رہا ہے دل میرا
کچھ تو کیجے جناب احمد جی
بن ترے دوسرا کوئی دیکھیں
کب ہے آنکھوں میں تاب احمد جی
تیری چاہت میں مر رہا ہے یہاں
ایک خانہ خراب احمد جی
ہو سکے گر تو بھول کر اس کو
بند کیجے یہ باب احمد جی
۔۔۔۔۔۔۔۔
https://m.facebook.com/sukhankadah/posts/524121534426273
 
Top