کیا گوگل ویب فونٹس میں اردو کے فونٹس شامل ہیں ؟

مجھے اس بارے میں معلومات درکار ہے کہ کیا گوگل ویب فونٹس میں اردو کے فونٹس شامل ہیں کہ نہیں. میں نے اردو لکھ کر وہاں پر سرچ کیا تو وہاں اردو سے متعلق کچھ موجود نہیں. ویب سائٹ کا پتا ہے. http://www.google.com/webfonts
 
گوگل کی یہ ایک عمدہ سروس معلوم ہوتی ہے. بظاھر ایسا لگتا ہے کہ ان فونٹس کو کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور گوگل نے اس کے لیے اپنے سرور وقف کر رکھے ہیں. میں نے گوگل فونٹس کے پروجیکٹ کی ویب سائٹ کا دورہ کیا. وہاں ایک ربط موجود ہے جس سے ہم اردو فونٹس بھی گوگل فونٹس پروجیکٹ میں شامل کر سکتے ہیں. پر گوگل نے یہ شرط آید کر رکھی ہے کہ فونٹس وہی شخص ارسال کر سکتا ہے جو ان فونٹس کا ملک ہو یا ان فونٹس کے کاپی رایٹ کا ملک ہو. جہاں تک مجھے معلوم ہے، آپ میں چند اشخاص نے اردو فونٹس پر کام کیا اور شاید وہ تمام اردو فونٹس یا تو اوپن سورس تھے یہ پھر کاپی رایت کے جھنجھٹ سے آزاد تھے ۔ اگر ایسا ہے تو اس سلسلے میں محفلیں پہل کیوں نہیں کرتے ؟ میں چاہوں گا کہ اس سلسلے میں جناب نبیل نقوی صاحب بھی یہاں روشنی ڈالیں. میں یہاں اس فورم کا ربط دے رہا ہوں جس کو استعمال سے ہم اردو فونٹس کو گوگل ویب فونٹس کا حصہ بنا سکتے ہیں.. https://services.google.com/fb/forms/submitafont/
 
سعادت

تکنیکی معاون

گوگل ویب فونٹس میں غیر لاطینی سکرپٹس کے فونٹس فی الوقت شامل نہیں ہیں، لیکن ان فونٹس کی سپّورٹ شامل کرنے کے لیے ٹیسٹنگ جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک early access page موجود ہے جہاں غیر لاطینی سکرپٹس کے فونٹس استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ ان فونٹس میں عربی کے بھی کچھ فونٹس موجود ہیں، جو یہ ہیں:

امیری
— ڈرائیڈ عربی کوفی اور ڈرائیڈ عربی نسخ (ان فونٹس کا اس مراسلے میں کچھ ذکر ہوا تھا۔)
لطیف، اور شہرزاد
— ثابت (ایک مونو سپیس عربی فونٹ)

اردو کی سپّورٹ ان تمام فونٹس میں ہی شامل ہے (سوائے ثابت کے، جس میں کچھ حروف دستیاب نہیں ہیں)۔ علاوہ ازیں، یہ تمام فونٹس نسخ یا کوفی پر مبنی ہیں، نستعلیق پر نہیں۔

(اس صفحے پر عربی کے علاوہ لاؤ، ایتھوپیائی، تھائی، بنگالی، ہندی، تامل، اور کورین زبانوں کے لیے بھی ویب فونٹس موجود ہیں۔)
 
سعادت

تکنیکی معاون
گوگل کی یہ ایک عمدہ سروس معلوم ہوتی ہے. بظاھر ایسا لگتا ہے کہ ان فونٹس کو کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور گوگل نے اس کے لیے اپنے سرور وقف کر رکھے ہیں. میں نے گوگل فونٹس کے پروجیکٹ کی ویب سائٹ کا دورہ کیا. وہاں ایک ربط موجود ہے جس سے ہم اردو فونٹس بھی گوگل فونٹس پروجیکٹ میں شامل کر سکتے ہیں. پر گوگل نے یہ شرط آید کر رکھی ہے کہ فونٹس وہی شخص ارسال کر سکتا ہے جو ان فونٹس کا ملک ہو یا ان فونٹس کے کاپی رایٹ کا ملک ہو. جہاں تک مجھے معلوم ہے، آپ میں چند اشخاص نے اردو فونٹس پر کام کیا اور شاید وہ تمام اردو فونٹس یا تو اوپن سورس تھے یہ پھر کاپی رایت کے جھنجھٹ سے آزاد تھے ۔ اگر ایسا ہے تو اس سلسلے میں محفلیں پہل کیوں نہیں کرتے ؟ میں چاہوں گا کہ اس سلسلے میں جناب نبیل نقوی صاحب بھی یہاں روشنی ڈالیں. میں یہاں اس فورم کا ربط دے رہا ہوں جس کو استعمال سے ہم اردو فونٹس کو گوگل ویب فونٹس کا حصہ بنا سکتے ہیں.. https://services.google.com/fb/forms/submitafont/

اس موضوع پر محفل میں ایک دھاگہ موجود ہے: اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس
 
Top