کیا کوئی پاکستانی ای میل والی سائیٹ ہے؟

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم
جس طرح یاہو ، ایم ایس این ، یا گوگل ہیں جو کہ ای میل بھی دیتی ہیں بلاگ بھی دیتی ہیں اسی طرح انڈیا کی ایک ہے ریڈف وہ بھی ای میل اکاونٹ اور بلاگ وغیرہ دیتی ہے اس طرح کی ویب سائیٹز کو کہتے کیا ہیں ؟ یعنی ان کا نام کیا ہوتا ہے ؟ اور کیا اس طرح کی کوئی پاکستانی سائیٹ بھی ہے یا نہیں ؟
یہ رہا انڈیا والی سائیٹ کا لنک
http://www.rediff.com/
 
جناب انڈیا کی ایک اور ائٹ باقی ہے۔

السلام علیکم:
جناب میں نہیں جانتا کہ پاکستان کی کوئی سائٹ اگر ای میل کی سروس فراھم کیے ہوئے ہو۔
مگر انڈیا کی ایک اور سائٹ ہے
www.indiatimes.com
آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اور دیکھیئے اپنے پڑوسیوں کی قابلیت اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
wish all the Pakistanis all the best
 

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم:
جناب میں نہیں جانتا کہ پاکستان کی کوئی سائٹ اگر ای میل کی سروس فراھم کیے ہوئے ہو۔
مگر انڈیا کی ایک اور سائٹ ہے
www.indiatimes.com
آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اور دیکھیئے اپنے پڑوسیوں کی قابلیت اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
wish all the Pakistanis all the best

ہائے میری جان آپ نے تو جلے ہوئے پہ نمک وہ بھی مرچیں ملا کر چھڑک دیا میں تو ریڈف کے مقابلہ کی پاکستانی سائیٹ ڈھونڈ رہا تھا آپ نے ایک اور مصیبت بھی سامنے لا کھڑی کی افسوس ! اب تو مجھے دو دو پاکستانی سائیٹز ڈھونڈنی ہوں ارے بھائی او محفل کے ماہریں کدھر ہو سب کے سب ذرا جلدی سے اس بچے کی مشکل حل کرو ورنہ بچے کی جان چلی جائے گی جلدی کرو
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں جی کیا پاگل خانے والوں کو ضرورت پڑ گئی ہے اس قسم کی سائیٹ کی؟ اپنی ہی کیوں نہیں بنا لیتے؟
 

پی کے ٹن

محفلین
کیوں جی کیا پاگل خانے والوں کو ضرورت پڑ گئی ہے اس قسم کی سائیٹ کی؟ اپنی ہی کیوں نہیں بنا لیتے؟

پاگل خانے کو پاگلوں کے لیے اس کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ پاگل محب وطن ہیں وہ ای میل تک بھی دیسی استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ہم خود اس لیے نہیں بناتے کیونکہ پاگلوں کی بنائی ہوئی چیز عقل مند استعمال نہیں کرتے :grin:
 

پی کے ٹن

محفلین

آپ نے تو آدھا دل خوش کرد یا آدھا اس لیے کیونکہ میں نے ابھی وہ myspyre کو چیک کیا ہے اور اس پہ اکاونٹ بنایا ہے اور بعد ازاں یہ منکشف ہوا کہ یہ تو کھیر کے دھوکے میں کھچڑی ہے یہ تو جی میل پہ ہی اکاونٹ بنا دیتے ہیں یعنی سپس جی میل کی اورسب ڈومین انکا ہائے ہائے ہم پاکستانی ایسے کام کیوں کرتے ہیں جنھیں عرف عام میں دو نمبر کام کہا جاتا ہے ہائے ہائے
اب باقیوں کو بھی چیک کرکے رونا روتا ہوں :(
 
Top