کیا میں‌کوئی مدد کرسکتا ہوں‌؟

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ !
امید کرتا ہوں‌کہ اردو لائبریری ٹیم اپنا کام بڑی محنت سے کر رہے ہوں‌گے ۔ میں‌ایک دینی ادارے میں‌ملازم ہوں۔ جہاں‌مجھے تقریبآ سات گھنٹے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ میں‌ایک اردو کمپوزر بھی ہوں۔ میں اردو لائبریری میں‌اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہش مند ہوں۔ ادارے میں کام تو بہت زیادہ ہے لیکن میں فرصت نکال کر اردو لائبریری کےلئے اردو کمپوزنگ کا کچھ کام کرسکتا ہوں۔ (1)اس سلسلے میں‌مجھے کن صاحب /صاحبہ سے رابطہ کرنا ہوگا؟ (2)دوسرا کیا میں بھی اردو لائبریری ٹیم کا ممبربن سکتا ہوں؟
مہربانی فرما کر جواب ضرور عنایت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔ والسلام
 

مغزل

محفلین
بہت خوب شہزادے بھائی ، اللہ یہ جذبہ سلامت رکھے، سیدہ شگفتہ صاحبہ بس ابھی آتی ہیں ہوں گی۔ لائبریر ی ٹیم میں خوش آمدید
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم م م مغل بھائی تو پھر جلدی سے آپ بھی محترمہ کو اطلاع کردیں۔ یہ ناں‌ہو کہ میرا موضوع تجاویز اور شکایات میں دب کر رہ جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ !
امید کرتا ہوں‌کہ اردو لائبریری ٹیم اپنا کام بڑی محنت سے کر رہے ہوں‌گے ۔ میں‌ایک دینی ادارے میں‌ملازم ہوں۔ جہاں‌مجھے تقریبآ سات گھنٹے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ میں‌ایک اردو کمپوزر بھی ہوں۔ میں اردو لائبریری میں‌اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہش مند ہوں۔ ادارے میں کام تو بہت زیادہ ہے لیکن میں فرصت نکال کر اردو لائبریری کےلئے اردو کمپوزنگ کا کچھ کام کرسکتا ہوں۔ (1)اس سلسلے میں‌مجھے کن صاحب /صاحبہ سے رابطہ کرنا ہوگا؟ (2)دوسرا کیا میں بھی اردو لائبریری ٹیم کا ممبربن سکتا ہوں؟
مہربانی فرما کر جواب ضرور عنایت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔ والسلام


السلام علیکم

شکریہ ذیشان حیدر بھائی ، اگر آپ فوری طور کمپوزنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس وقت جس عنوان پر کام ہو رہا ہے اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، اس سلسلے میں درج ذیل روابط دیکھیں : ( آپ کو ہر ربط پر موجود اسکین صفحہ کے متن کو کمپوز کر کے اسی ربط پر پوسٹ کر دینا ہو گا ۔

شکریہ


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23960

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23961

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23962

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23963

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23964

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23965

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23966

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23967

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23968
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گزارش ہے کہ میں‌ کام کا انتظار کر رہاہوں‌اور مجھے پتہ ہی نہیں چلتا کہ کیا کام چل رہاہے اور کام کس طرح‌ کرنا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے مہربانی خاص کرتے ہوئے مجھے(1) پیغام دے دیا کریں‌کہ یہ کام ہے ۔(2) لابرئیری ٹیم کی کمپوٹر کمپوزنگ وغیرہ میں‌بندہ کا نام بھی شمار کر لیجئے تاکہ میں‌اپنے آپ کو مکمل رکن سمجھوں شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

انتظار کیوں کر رہے ہیں جو صفحات نشاندہی کیے ہیں ابھی ان پر کام کریں اور جس طرح کل آپ نے صفحہ پوسٹ کیا تھا اسی طرح باقی تمام صفحات بھی کر دیں ۔ فہرست میں نام شامل کرنے کی ذمہ داری خرم شہزاد خرم کے پاس ہے تاہم فی الحال میں نے نام یہاں شامل کر دیا ہے ۔ موجودہ صفحات مکمل ہوجانے کے بعد آپ مزید صفحات لے سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ نے دو صفحات اب تک پوسٹ کر دیئے ہیں ، بقیہ سات صفحات پر کام کرنے کے لیے آپ کو کتنا وقت در کار ہو گا ؟ نشاندہی کر دیں ۔

شکریہ
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترمہ دل تو چاہ رہا ہے کہ ابھی بیٹھے بیٹھے سارا کام کردوں‌لیکن ادارے میں‌کام کی کھپت اور لائٹ بار بار جانے، اور نیٹ بار بار ڈسکنٹ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ (یقین کیجئے)۔ دوسرا لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے یو پی ایس بھی صحیح طرح‌چارج ہونے سے قاصر ہے۔کام رک جانے کی وجہ سے میں‌معذرت خواہ ہوں۔ جوں‌ہی مذکورہ مسائل حل ہوتے ہیں‌ پہلی فرصت میں‌ کام کر دوں گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی آپ فارغ ہو جائیں تو مجھے ذاتی پیغام کر دیں، میں آپ کو غبار خاطر کے صفحات دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترمہ دل تو چاہ رہا ہے کہ ابھی بیٹھے بیٹھے سارا کام کردوں‌لیکن ادارے میں‌کام کی کھپت اور لائٹ بار بار جانے، اور نیٹ بار بار ڈسکنٹ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ (یقین کیجئے)۔ دوسرا لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے یو پی ایس بھی صحیح طرح‌چارج ہونے سے قاصر ہے۔کام رک جانے کی وجہ سے میں‌معذرت خواہ ہوں۔ جوں‌ہی مذکورہ مسائل حل ہوتے ہیں‌ پہلی فرصت میں‌ کام کر دوں گا ۔


السلام علیکم

ماہ جولائی کے اختتام تک مکمل کرنا ممکن ہو گا کیا آپ کے لیے بصورت دیگر مطلع کر دیں ۔

شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
اگر وہ کام ختم ہو گیا ہے تو مطلع کریں تا کہ آپ کو " غبار خاطر " پر جاری کام میں سے کچھ دیا جا سکے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
جی شمشاد بھائی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حاضر ہوں۔۔ میں‌نے تمام صفحات کردئیے ۔ امید ہے کہ مل گئے ہوں‌گے۔محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ نے اس بارہ میں‌کوئی اطلاع نہیں‌دی۔
اگر آپ کچھ مواد کمپوز کروانا چاہ رہے ہیں‌تو لنک دیجیئے ۔شکریہ
 
Top