کیا مفردات القرآن اردو یونی کوڈ میں موجود ہے؟

dehelvi نے 'برقیانے کیلئے کتب کی فرمائش' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 27, 2011

  1. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ علم معانی ولغت کے مسلم امام گزرے ہیں۔ آپ کی شہرہ آفاق تصنیف مفردات القرآن نہایت بلند پایہ کتاب ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ علامہ عبد الرشید نعمانی نے فرمایا تھا۔
    پوچھنا یہ ہے کہ محفل کے شرکاء میں سے کسی کے پاس یہ کتاب (اردو ترجمہ والی) یونی کوڈ فارمیٹ میں موجود ہے۔ یا اسی صیغہ میں کسی سائٹ پر موجود ہو تو بندہ کو ضرور مطلع فرمائیں۔
    برادرم محمد وارث توجہ فرمائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. آبی ٹوکول

    آبی ٹوکول محفلین

    مراسلے:
    3,502
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    السلام علیکم بھائی اردو کا تو نہیں پتا البتہ یہ مایہ ناز تصنیف عربی زبان میں بصورت یونی کوڈ یہاں پر دستیاب ہے ۔ والسلام
     
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ دہلوی صاحب، اردو ترجمہ میرے پاس موجود ہے لیکن اردو یونی کوڈ شاید ہی نیٹ پر موجود ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,842
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    لغات القرآن کے نام سے اردو ترجمہ تو موجود ہے لیکن وہ کتابت کی صورت میں ہے
    ابھی تک کمپوز ہونے کی نوبت نہیں آئی
     
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,743
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    مجھے مفردات القران کے بارے میں تو علم نہیں ہے البتہ چند روابط کا علم ہے جہاں لغات القران کے بارے میں کچھ معلومات دستیاب ہیں۔

    ۔ انڈرسٹینڈنگ قران پر لغات القران کا ربط

    اوپر والا ربط شامل کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا ہے کہ اس میں ای مسلم والی لغات بھی شامل ہیں جن کا میں علیحدہ سے ربط دینے والا تھا۔ ان کے بارے میں یہاں بھی ایک مرتبہ بات ہو چکی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,182
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    انڈر سٹینڈ قرآن اور ای مسلم پر قرآن کی ڈکشنری ولانا پاریکھ کی ہے۔امام راغب کی نہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر