کیا مرد اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے فرق پایا جاتا ھے؟

زونی

محفلین
عموماّ یہ موضوع ہماری محافل میں زیر بحث ہوتا ھے کہ مرد و خواتین میں ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے واضح فرق پایا جاتا ھے اور خصوصاّ پاکستانی مرد اس بات کو ثابت کرنے میں زمین وآسمان کے قلابے ملانے سےبھی گریز نہیں کرتےکہ عورتیں عقلی اعتبار سے مردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،،،دلائل کے طور پہ عموماّ مرد حضرات کو جو پہلی مثال دینی یاد رہتی ھے وہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق ہوتی ھے :pاس کے علاوہ مینجمنٹ اور معاشی مسائل کو طے کرنے میں ان کی کج فہمی کے قصے دہرائے جاتے ہیں جو کہ اکثر خواتین کی پھوہڑ دماغی پہ منتج ہوتے ہیں ،،،میری باتوں سے یہ اندازہ مت لگائیے گا کہ اپنا ذاتی تجربہ بیان کر رہی ہوں :pاور نہ ہی میرا مقصد اس بحث کو دوبارہ چھیڑ کے محفل کو میدان جنگ بنانے کا ھے ،،،،بلکہ اس ٹاپک کو شروع کرنے کا مقصد یہ جاننا ھے کہ کیا مرد حضرات اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے واقعی ہی کوئی فرق پایا جاتا ھے یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں ؟؟ کیا اس سلسسے میں کوئی ریسرچ کبھی آپ کی نظر سے گزری ھے ؟؟؟ کیا ذمہ داریوں اور دلچسپیوں کا مختلف ہونا اور جغرافیائی ماحول بھی اس مسئلے پہ اثر انداز ہوتا ھے ؟؟؟

اس سلسلے میں اپ اپنے ذاتی تجربات بھی بتا سکتے ہیں اور اپنی ٍیر جانبدارانہ رائے دے سکتے ہیں تاکہ اس مشکل کو حل کرنے میں کچھ آسانی ہو :grin:
 
کیا مرد حضرات اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے واقعی ہی کوئی فرق پایا جاتا ھے یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں ؟؟ کیا اس سلسسے میں کوئی ریسرچ کبھی آپ کی نظر سے گزری ھے ؟؟؟ کیا ذمہ داریوں اور دلچسپیوں کا مختلف ہونا اور جغرافیائی ماحول بھی اس مسئلے پہ اثر انداز ہوتا ھے ؟؟؟

اس سلسلے میں اپ اپنے ذاتی تجربات بھی بتا سکتے ہیں اور اپنی ٍیر جانبدارانہ رائے دے سکتے ہیں تاکہ اس مشکل کو حل کرنے میں کچھ آسانی ہو :grin:
میرے خیال میں، ان سب سوالات کا جواب ہاں میں ہے۔۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
کیا ایک مرد ماہر حیاتیات اور ایک مرد ماہر ریاضی میں ذہنی اعتبار سے فرق پایا جاتا ھے؟ یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں؟
ظاہر سی بات ہے کہ دونوں کی مینٹل اپروچ الگ الگ ہوتی ہے۔ ریاضی دان ہر بات کو دو اور دو جمع چار کی طرز پر سوچے گا جبکہ ماہرحیاتیات کی اپروچ گروتھ اور نمو کی طرف مائل ہوگی۔

مرد اور عورت بحیثیت انسان یکساں حیثیت و اسٹیٹس کے حامل ہونے کے باوجود جسمانی و ذہنی ساخت میں جدا جدا ہوتے ہیں۔ دونوں کو الگ الگ مقاصد کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔ دونوں کے بنیادی فرائض بھی جدا ہیں لہٰذا ان کی سوچ اور اپروچ بھی جدا ہوتی ہے۔

کوئی سا بھی ایک کام دونوں یکساں طور پر احسن طریقہ سے انجام نہیں دے سکتے۔ مثلا" عورت جتنی اچھی طرح سے تیمارداری یا بچوں کا علاج معالجہ کرسکتی ہے اتنے احسن طریقہ سے مرد نہیں کرسکتا۔ اسی طرح مرد جتنا اچھا سرجن ہوسکتا ہے، خواتین اتنی بہتر سرجن نہیں بن سکتیں (استثنیٰ کے علاوہ)

میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں اصناف میں ذہنی اعتبار سے فرق تو موجود ہے۔ مگر یہ فرق شعبہ کے اعتبار سے ہے نہ کہ برتری و کمتری کے اعتبار سے۔ جیسے ریاضی دان کو ماہر حیاتیات پر یا ماہر حیاتیات کو ریاضی دان پر بحیثیت مجموعی فوقیت نہیں دی جاسکتی۔ البتہ جب اور جہاں کہیں حساب کتاب کا معاملہ ہوگا تو وہاں ریاضی دان کی رائے کو ماہر حیاتیات کی رائے پر لازما" فوقیت دی جائے گی۔
 
زیک

مسافر
اگلی دفعہ ماہر حیاتیات اور ریاضی دان سے ملاقات ہوئی تو غور کروں گا کہ انکی جسمانی ساخت میں کتنا فرق ہے
 
زونی

محفلین
کیا ایک مرد ماہر حیاتیات اور ایک مرد ماہر ریاضی میں ذہنی اعتبار سے فرق پایا جاتا ھے؟ یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں؟
ظاہر سی بات ہے کہ دونوں کی مینٹل اپروچ الگ الگ ہوتی ہے۔ ریاضی دان ہر بات کو دو اور دو جمع چار کی طرز پر سوچے گا جبکہ ماہرحیاتیات کی اپروچ گروتھ اور نمو کی طرف مائل ہوگی۔

لیکن یہ تو صلاحیت کے میدان میں فرق ظاہر کر رہا ھے یعنی دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوں کی مہارت بھی یقیناّ اپنے ہی شعبہ میں ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ ان کی مینٹل اپروچ بھی کم یا زیادہ ہو ،،،اسی طرح کیا ایک مرد ماہر ریاضیات اور عورت ماہر ریاضیات کے مینٹل لیول میں بھی فرق ہو گا؟؟؟؟
 
زونی

محفلین
کیا ایک مرد ماہر حیاتیات اور ایک مرد ماہر ریاضی میں ذہنی اعتبار سے فرق پایا جاتا ھے؟ یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں؟

کوئی سا بھی ایک کام دونوں یکساں طور پر احسن طریقہ سے انجام نہیں دے سکتے۔ مثلا" عورت جتنی اچھی طرح سے تیمارداری یا بچوں کا علاج معالجہ کرسکتی ہے اتنے احسن طریقہ سے مرد نہیں کرسکتا۔ اسی طرح مرد جتنا اچھا سرجن ہوسکتا ہے، خواتین اتنی بہتر سرجن نہیں بن سکتیں (استثنیٰ کے علاوہ)

میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں اصناف میں ذہنی اعتبار سے فرق تو موجود ہے۔ مگر یہ فرق شعبہ کے اعتبار سے ہے نہ کہ برتری و کمتری کے اعتبار سے۔ جیسے ریاضی دان کو ماہر حیاتیات پر یا ماہر حیاتیات کو ریاضی دان پر بحیثیت مجموعی فوقیت نہیں دی جاسکتی۔ البتہ جب اور جہاں کہیں حساب کتاب کا معاملہ ہوگا تو وہاں ریاضی دان کی رائے کو ماہر حیاتیات کی رائے پر لازما" فوقیت دی جائے گی۔

لیکن بہت سے اداروں میں بہت سی خواتین کام کر رہی ہیں اور بہت خوب کر رہی ہیں ،،،،ایک مثال یہ کہ تعلیمی اداروں میں خواتین آجکل مردوں سے آگے ہیں تو کیا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ھے کہ سب نوجوان کوڑھ مغز ہیں ؟؟؟یا سب خواتین بہت ذہین ہیں ؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
اب دیکھو ناں اتنا فرق تو پایا ہی جاتا ہے کہ تم نے عنوان میں زہنی لکھا ہے جبکہ یہ ذہنی ہوتا ہے۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے یہ امتیاز ٹھیک ھے ؟؟؟؟

صلاحیتوں کے اعتبار سے یہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔
 
زونی

محفلین
اب دیکھو ناں اتنا فرق تو پایا ہی جاتا ہے کہ تم نے عنوان میں زہنی لکھا ہے جبکہ یہ ذہنی ہوتا ہے۔

صلاحیتوں کے اعتبار سے یہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔

شکر ھے میں نے شفٹ کی غلطی کی ھے کئی مرد حضرات اسے ضہنی لکھتے ہیں ۔
:D
 
ذوالقرنین

لائبریرین
عموماّ یہ موضوع ہماری محافل میں زیر بحث ہوتا ھے کہ مرد و خواتین میں ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے واضح فرق پایا جاتا ھے اور خصوصاّ پاکستانی مرد اس بات کو ثابت کرنے میں زمین وآسمان کے قلابے ملانے سےبھی گریز نہیں کرتےکہ عورتیں عقلی اعتبار سے مردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،،،دلائل کے طور پہ عموماّ مرد حضرات کو جو پہلی مثال دینی یاد رہتی ھے وہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق ہوتی ھے :pاس کے علاوہ مینجمنٹ اور معاشی مسائل کو طے کرنے میں ان کی کج فہمی کے قصے دہرائے جاتے ہیں جو کہ اکثر خواتین کی پھوہڑ دماغی پہ منتج ہوتے ہیں ،،،میری باتوں سے یہ اندازہ مت لگائیے گا کہ اپنا ذاتی تجربہ بیان کر رہی ہوں :pاور نہ ہی میرا مقصد اس بحث کو دوبارہ چھیڑ کے "محفل کو میدان جنگ" بنانے کا ھے ،،،،بلکہ اس ٹاپک کو شروع کرنے کا مقصد یہ جاننا ھے کہ کیا مرد حضرات اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے واقعی ہی کوئی فرق پایا جاتا ھے یا دونوں برابر صلاحیتوں کے مالک ہیں ؟؟ کیا اس سلسسے میں کوئی ریسرچ کبھی آپ کی نظر سے گزری ھے ؟؟؟ کیا ذمہ داریوں اور دلچسپیوں کا مختلف ہونا اور جغرافیائی ماحول بھی اس مسئلے پہ اثر انداز ہوتا ھے ؟؟؟

اس سلسلے میں اپ اپنے ذاتی تجربات بھی بتا سکتے ہیں اور اپنی ٍیر جانبدارانہ رائے دے سکتے ہیں تاکہ اس مشکل کو حل کرنے میں کچھ آسانی ہو :grin:

زونی اپیا! یہ بھی خالص عورتوں والا کام ہے۔ جس سے مرد حضرات قاصر ہیں۔:cool:
 
Top