کیا مائیکروسافٹ ورڈ میں‌ دائیں سے بائیں کالم بنانے کی سہولت

طمیم

محفلین
کیا مائیکروسافٹ ورڈ میں‌دائیں سے بائیں کالم بنانے کی سہولت موجود ہے ۔ جیسا کہ اردو کے لئے ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہے کیا کوئی اس سلسلہ میں‌مدد کرسکتا ہے ؟ میں‌ایک صفحہ پر دو کالم بنانا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا ۔ کالم بائیں سے دائیں‌بنتے ہیں :confused:
 

محمدصابر

محفلین
جب کالم والا ڈائیلاگ باکس کھلا ہوتاہے تو وہاں پر right-to-leftکا چیک باکس ہوتا ہے اسے کلک کر کے کالم بنائیں۔
 

طمیم

محفلین
شکریہ

شکریہ ۔ اب مسئلہ حل ہوگیا ہے میں ڈائیلاگ باکس کھولے بغیر اوپر کالم کے سمبل پر کلک کرکے کالم بنا رہا تھا
 

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ ورڈ اسپورٹ کیلئے بھی ایک زمرہ ہونا چاہیے جہاں پر اب نستعلیق فانٹس آنے کے بعد لوگ اردو کا کام منتقل کر رہے ہیں۔
 
Top