کیا دوبارہ زندہ کیا جا سکتا ہے؟

فرہادعلی

محفلین
کلو ننگ کے زریعے سے اب مردہ جانداروں کو زندہ کرنا ممکن ہے ۔یعنی کہ اب خدا کہ علاوہ انسان بھی مردہ کو زندہ کرسکتا ہے ؟۔ اگر ایسا ہے تو کچھ عر صہ میں انسان تمام مخلو قات کو شاید دوبارہ اٹھا لے ۔اور اگر ا یسا ممکن ہے تو پھر انسان ہی تمام مردوں کو اٹھائےگا ویسے بھی انسان فرشتوں سے افضل ہے۔ ۔ ۔ تو یوں سمجھیے کہ یوم یبعثون شروع ہو چکا کہ مردو کو زندہ کرنا!!!۔ ۔ ۔

کیا خیال ہے آپ کا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟۔۔ ۔۔ ۔۔:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
 
زیک

مسافر
کلوننگ مردے کو زندہ تو نہیں کرتی۔ مردے کی جینز لے کر اس سے نیا جاندار پیدا کرتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
کوئی حوالہ پیش کریں کہ ایک مردہ جان دوبارہ زندہ ہو سکتی ہے۔۔۔۔
آپ کلوننگ سے ایک جان تو پیدا کر سکتے ہیں لیکن اسکا شعور یا روح واپس نہیں لا سکتے!
 
سمارا

محفلین
کلوننگ کے ذریعے سے کسی مردہ کو زندہ کرنے کا ابھی تک نہیں سنا ہے۔ البتہ سائنس کی ایک فیلڈ ہے جسےcryonics کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیلڈ کے تحت ایسے لوگوں‌کی، جن کی اموات ان بیماریوں سے ہوئی ہوں جنکا ابھی دنیا میں علاج دریافت نہیں ہوا ہے، ڈیڈ باڈیز کو مائع نائٹروجن میں بہت ہی کم درجہ حرارت پر محفوظ کیا جا رہا ہے- اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جب ان بیماریوں‌کا علاج دریافت ہو جائے گا تب یہ لوگ دوبارہ سے زندہ کئے جا سکیں گے-
تفصیلات---
http://www.livescience.com/technology/060127_freezing_assets.html
 
اسی لئے مجھے سائنس سے نفرت ہے جب امراء اسے غلط مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں:mad:
یہ دنیا پہلے ہی کیا کسی عذاب سے کم ہے جو دوبارہ یہاں‌زندہ ہونا چاہتے ہیں:rollingonthefloor:
 
محمد نعمان

محفلین
کلوننگ یا جین ٹرانسپلانٹنگ سائنس کی جس ذیلی لڑی میں آتے ہیں اسے بائیوٹیکنالوجی کہتے ہیں۔۔۔۔۔
چونکہ میں خود ٹشو کلچر کا طالبعلم ہوں اور زیتون Olive پر اپنے تجربات کر چکا ہوں پاکستاں کے مشہور زراعتی تحقیقاتی ادارے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر سے۔۔۔۔۔۔
اس علم کا منبع اور اصل ایک ہی ہے اور طریقہ کار انسانوں جانوروں اور پودوں پر ایک ہی لاگو ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
ٹشو کلچر میں کسی بھی مادر پلانٹ Mother Plant سے ایک حصہ لیا جاتا ہے جسے ایکس پلانٹ کہتے ہیں۔اسے لے کر ٹیسٹ ٹیوب میں پروان چڑھایا جاتا ہے اور اسے انتہائی نگہداشت سے خصوصی ماحول میں رکھا جاتا ہے اور انتہائی احتیاط سے کام کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ بہت نازک مراحل ہوتے ہیں۔ اس سے ایک مکمل اور خود مختار پودا حاصل کیا جاتا ہے جو انہی جین کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جس کا وہ پودا جس سے ایکس پلانٹ حاصل کیا جاتا ہے یعنی ہو بہو اس کی کاربن کاپی ہوتا ہے۔۔۔۔ اس پورے عمل کا دورانیہ صرف چھ ماہ کا ہوتا ہے۔اس مختصر سے عرصے میں ہم کئی ملین پودے اپنی مرضی کے بنا سکتے ہیں۔۔۔۔
 
محمد نعمان

محفلین
کلوننگ مردے کو زندہ تو نہیں کرتی۔ مردے کی جینز لے کر اس سے نیا جاندار پیدا کرتی ہے۔

کلوننگ میں ایک ٹشو یا ایک خلیہ یا ایک نیوکلیئس یا سائیٹوپلاسم لیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام کی نوعیت کے حساب سے ۔۔۔۔
اس حصے کو ٹیسٹ ٹیوب میں بہت نگہداشت سے پروان چڑھایا جاتا ہے اور اسے ملٹیپلائی MULTIPLY کروایا جاتا ہے مطلب کہ ایک خلیے سے دو ، دو سے چا اور اسی طرح اربوں کھربوں تک۔۔۔۔۔ پھر اس سے عضو بنتے ہیں اور عضو بنانے کے لیے بھی الگ الگ ٹیکنیک ہوتی ہیں مطلب اگر ہاتھ بنانا ہے تو الگ ٹریٹمنٹ دی جائے گی پاؤں بنانے کے لیے الگ سر بنانے کے لیے الگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چونکہ میں صرف پودوں کا ماہر ہوں تو اسی تک محدود رہوں گا کہ اس میں ایسی ہی ٹیکنیک استعمال ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ اس طرح پورا ایک بدن وجود میں آتا ہے۔۔۔۔۔
میں اس پہ وثوق سے کچھ نہیں کہ سکوں گا کہ میں اس فیلڈ یعنی مردوں سے زندہ پیدا کرنے کا ماہر نہیں ہوں۔۔۔۔
اگرکسی جین کی یا خلیے کی کلوننگ کی جا سکتی ہے تو یہ تبھی ممکن ہے جب وہ زندہ ہو اور جین کی عمر بہت لمبی ہوتی ہے۔ اسی لیے میرے خیال سے مردہ جسم کو زندہ کرنا ممکن ہے۔۔۔۔:skull:
لیکن کہاں تک اس پر میں اساتذہ و ماہرین سے رجوع کر کے پتہ کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔
 
محمد نعمان

محفلین
کلوننگ کے ذریعے سے کسی مردہ کو زندہ کرنے کا ابھی تک نہیں سنا ہے۔ البتہ سائنس کی ایک فیلڈ ہے جسےcryonics کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیلڈ کے تحت ایسے لوگوں‌کی، جن کی اموات ان بیماریوں سے ہوئی ہوں جنکا ابھی دنیا میں علاج دریافت نہیں ہوا ہے، ڈیڈ باڈیز کو مائع نائٹروجن میں بہت ہی کم درجہ حرارت پر محفوظ کیا جا رہا ہے- اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جب ان بیماریوں‌کا علاج دریافت ہو جائے گا تب یہ لوگ دوبارہ سے زندہ کئے جا سکیں گے-
تفصیلات---
http://www.livescience.com/technology/060127_freezing_assets.html

بلکہ اب تو اجسام کی بجائے کسی شخص کے قیمتی جین جین بنک میں محفوذ کیے جاتے ہیں تاکہ کئی صدیوں بعد بھی اگر کسی بیماری کا علاج دریافت ہو جائے تو اس شخص کے جینز سے دوبارہ اسے بنا کے زندہ کیا جائے۔۔۔۔جین بنک میں جین کو لمبے عرصے تک زندہ رکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔اور پھر جب دوبارہ انسان بنایا جائے گا تو وہ نہ صرف وہی صدیوں پہلے مر جانے والے انسان جیسا ہو گا بلکہ اسے وہ تمام باتیں بھی یاد ہوں گی جو اس زمانے میں اس پر بیت چکی ہوں گی۔۔۔اس مقصد کے لیے اس کے دماغ سے کچھ جین نکال کر محفوظ کرنے ضروری ہوں گے۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسی لئے مجھے سائنس سے نفرت ہے جب امراء اسے غلط مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں:mad:
یہ دنیا پہلے ہی کیا کسی عذاب سے کم ہے جو دوبارہ یہاں‌زندہ ہونا چاہتے ہیں:rollingonthefloor:

ارے بھائی سائنس نے اتنی سہولیات بہم پہنچائی ہیں اور انسانیت کے لیے اتنی فائدہ مند ہے جس کا اندازہ نہیں، اور آپ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے ایک ہی ایجاد ایک کے لیے فائدہ مند ہو اور دوسرے کے لیے نقصان دے، یہ الگ بات ہے۔
 
سہولیات اپنی جگہ۔ لیکن امیر زادوں کے کارنامے سارا سائنسی کام منافعے میں بدل دیتے ہیں۔ آجکل کافی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امراء کس طرح اس دنیا میں‌مزید رہنے کیلئے سائنس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کتنا رہ لیں گے؟ سو سال، دو سو سال، پانچ سو سال، ہزار سال، آخر کو مرنا ہی ہے۔ قرآن کہتا ہے " کُل نفس ذائقہ الموت" ہر ذی نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ تو مرنا تو ہے ہی۔ جہاں تو دوبارہ اٹھائے جانے کا تعلق ہے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ دوبارہ اٹھائے گا۔

غریب کو اگر یہ سائینس کی سہولت میسر نہیں تو یہ بھی اس کے لیے اچھا ہے کہ جلدی مر کے دنیا کے جھمیلوں سے چھوٹ جائے۔
 
محمد نعمان

محفلین
نعمان جانوروں کی کلوننگ کے لئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے جو پودوں کی کلوننگ سے کافی مختلف ہے۔
زکریا بھائی سومیٹک سیل ان خلیوں کو کہتے ہیں جو کہ سپرم یعنی جنسی خلیوں کے علاوہ ہوتے ہیں۔
اور یہ ٹیکنیک پودوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔۔۔۔۔
مگر جس ٹیکنیک کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس میں بھی ایک سومیٹک خلیے کا مرکزہ یعنی نیوکلیئس لے کے ایک جنسی خلیے میں ڈالا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے۔۔۔۔۔ جس سے بعد ازاں ملٹیپلائی کر کے ایک خلیاتی حجم بنایا جاتا ہے جو کہ ماں خلیوں سے بالکل ملاپ کھاتا ہے۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
زکریا بھائی سومیٹک سیل ان خلیوں کو کہتے ہیں جو کہ سپرم یعنی جنسی خلیوں کے علاوہ ہوتے ہیں۔
اور یہ ٹیکنیک پودوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔۔۔۔۔
مگر جس ٹیکنیک کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس میں بھی ایک سومیٹک خلیے کا مرکزہ یعنی نیوکلیئس لے کے ایک ایگ خلیے یعنہ مادہ جنسی خلیے میں ڈالا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے۔۔۔۔۔ جس سے بعد ازاں ملٹیپلائی کر کے ایک خلیاتی حجم بنایا جاتا ہے جو کہ ماں خلیوں سے بالکل ملاپ کھاتا ہے۔۔۔۔
نعمان: کیا ہر جنس کی کلوننگ کیلئے مادہ کی کوک ضروری ہے، یا کسی بھی مشینی ماحول میں کلونز کی پیدائش ہو سکتی ہے؟
 
محمد نعمان

محفلین
میں پودوں کی بات کراں گا کہ یہ ضروری نہیں کہ مادہ کی کوکھ ہیچاہیئے۔۔۔
ہم ایک ٹیسٹ ٹیوب میں بھی ایک خلیے سے پورا پودا بنا سکتے ہیں کسی جنسی عمل کے دخل کے بغیر۔۔۔۔
میں مطالعہ کر کے جانوروں کے بارے میں آپ کو بتاتا ہوں۔۔۔۔۔
 
فرہادعلی

محفلین
کتنا رہ لیں گے؟ سو سال، دو سو سال، پانچ سو سال، ہزار سال، آخر کو مرنا ہی ہے۔ قرآن کہتا ہے " کُل نفس ذائقہ الموت" ہر ذی نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ تو مرنا تو ہے ہی۔ جہاں تو دوبارہ اٹھائے جانے کا تعلق ہے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ دوبارہ اٹھائے گا۔

غریب کو اگر یہ سائینس کی سہولت میسر نہیں تو یہ بھی اس کے لیے اچھا ہے کہ جلدی مر کے دنیا کے جھمیلوں سے چھوٹ جائے۔

لیکن بات یہ ہے اب تو انسان تو کیا تمام جانداروں کو انسان کود زندہ کر سکتا ہے ۔ ہمارے نزدیک اصرافیل صور پھونکیں گے۔ اس کے بعد تمام انسان قبر سے نکل کھڑے ہون گے حالانکہ اصرافیل ایک فرشتہ ہے اور انسان تووہ
مخلوق ہے جسے ملائکہ نے بھی سجدہ کیا۔ اب ایک غلام آقا کہ آگےاس لیئے کر تاہے کہ اس کاآقا اس سے زیادہ طاقتور ہے ۔اور وہ کام جو غلام کرتا اس سے کئی زیادہ کر سکتا ہے ۔یہی مثال ایک استاد شاگرد کی دیکھ لیں۔ کیا
اصرافیل کی نسبت انسان یہ کام نہیں کر سکتا۔

:applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause:
 
براہ کرم روحانی اسلامی اصطلاہوں کو مادی دنیا کیساتھ نہ ملائیں۔
ہر جان کو صرف خدا ہی پیدا کرتا اور مارتا ہے۔ کوئی بھی انسان خدا کے حکم اور مرضی کے بغیر اسکے قانون میں‌رد بدل نہیں‌کر سکتا۔
 
محمد نعمان

محفلین
جہاں تک میں نے زکریا بھائی کے دیے ہوئے لنک کا مطالعہ کیا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جانوروں میں یا انسانوں میں جس تکنیک کا استعمال ہوتا ہے کلوننگ کے لیے وہ اسی طریق پر ہے جس کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں کہ ایک سومیٹک خلیے کا مرکزہ ایک مادہ خلیے میں ڈالا جاتا ہے اور اسے تقسیم کیا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک مکمل اور الگ جسم بن جائے۔۔۔۔۔
اور ڈولی بھیڑ DOLLY THE SHEEP بھی اسی طریقے سے بنائی گئی تھی۔۔۔۔۔۔
اس طریقے میں دو حصوں میں کام کیا جاتا ہے۔۔۔۔
پہلا حصہ genetic engineering ہے کہ ایک سومیٹک خلیے کا مرکزہ ایک مادہ خلیے میں ڈالا جاتا ہے اور اسے multiply کیا جاتا ہے تاکہ ایک حجوم خلیات کا بن جائے۔۔۔۔
دوسرے حصے میں انہی خلیوں کو ایک تکنیک tissue culture کے ذریعے اس طرح برتا جاتا ہے کہ ایک مکمل الگ اور خود مختار جسم عجود میں آ جائے ( اور اسی تکنیک کا طالبعلم ہوں میں)
پہلے حصے کے عمل کے بارے میں بھی کچھ کہوں گا مگر تفصیلا دوسرے حصے کو بیان کروں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر ابھی اتنا ہی کہ بجلی جانے سے پہلے جو لکھا ہے وہ تو ارسال کر دوں ورنہ یہ نہ ہو کہ اس سے بھی جاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top