کیا دبائیں ؟؟ ایک شوہر کی آرزو

ایک آدمی کے اضافی پیسے بہت کٹ رہے تھے وہ موبائیل سروس سے تنگ آ کر بلآخر کال سنٹر کا نمبر ڈائل کرتا ہے بیس منٹ بعد اسکی کال وصول ھوتی ہے-
کال وصول ھوتے ہی بیگم بیچ میں آجاتی ہے.. "پپو کے ابا میں نے جو سودا سلف کا کہا تھا وہ لائے کیوں نہی..؟؟
ادھر سے آپریٹر بولے جا رہا ہے جی سر فرمائیں آپکی کیا شکایت ہے- آدمی میرے روز کے سروس چارجز کٹ رہے ہیں جبکہ میں نے کوئی سروس حاصل نہیں کی- آپریٹر انتظار کریں چیک کر کے بتاتا ھوں..
اتنے میں بیگم بولی پپو کے ابا میں نے کہا تھا صبح میری آمی نے آنا ہے آج تم چکن لے کر آنا تم پھر بینگن لیے آئے... شوہر اشارہ کرتا ہے چپ کرو بات کر لوں پھر بات کرنا مگر بیگم کبھی کچھ اور کبھی کچھ بولتی ہی جا رہی ہے-
آپریٹر جی سر آپ کی ایک سروس لگی ہے جس کی وجہ سے پیسے کٹ رہے ہیں....
(بیچ میں بیگم کی آواز پپو ادھر آنا) آپریٹر نے کچھ بتایا جو شوہر نے نہیں سنا، شوہر آپریٹر سے جی کیا دبائیں؟
آپریٹر پھر بتانے لگتا ہے پھر بیگم کی آواز بیچ میں (پپو کہاں مر گیا کب سے آوازیں دے رہی ھوں اور شوہر سے بھی بولیں شام کو بازار چلیں گے امی بھی آجائیں تو) شوہر کو پھر سمجھ نہ آئی آپریٹر سے جی کیا دبائیں سر... آپریٹر پانچ بار مسلسل بتانے کے بعد تنگ آ کر بولا "پہلے تکیہ رکھ کر بیگم کا منہ بند کر کے اسکا گلا دبائیں اسکے بعد" سٹار فور فائیو سیکس ہیش" #456*دبائیں" اللہ حافظ
 
Top