کیا جسم کا درجہ حرارت اور دل کی دھڑکن معلوم کرنے کیلئے بھی کوئی سوفٹ وئیر ہے

میر انیس

لائبریرین
آج میرے ایک دوست نے مجھ کو کم از کم میرے لئے ایک نئی بات بتائی اور وہ یہ کہ اس کے پاس ایک ایسا سوفٹ وئیر ہے جس سے کسی بھی کمپیوٹر سے یا موبائل سے انسان کی دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ مجھ کو یقین اسلئے نہیں آیا کہ میرے نزدیک یہ کام کسی بھی ہارڈ وئیر کے بغیر یہ کام ناممکن ہے ۔ اس نے یہ کہا ہے کہ اسکے موبائل میں یہ سوفٹ وئیر موجود ہے جب وہ اس کو آن کرتا ہے تو اس موبائل کی فلیش لائٹ ایک دم روشن ہوجاتی ہے آپ اسکی لائٹ کو اپنی انگلی کی طرف کریں تو آپ کی دل کی دھڑکن اور حرارت موبائل کی اسکرین پر آنا شروع ہوجائے گی۔ آپ احباب میں سے کوئی اسکی وضاحت کرسکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور کیا واقعی ایسا سوفٹ وئیر ہے بھی یا نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی موجودہ دور میں کچھ بھی ناممکن نہیں رہا۔

ممکن ہے ایسا سوفٹویئر ہو۔ تلاش کرنا پڑے گا۔
 
آج میرے ایک دوست نے مجھ کو کم از کم میرے لئے ایک نئی بات بتائی اور وہ یہ کہ اس کے پاس ایک ایسا سوفٹ وئیر ہے جس سے کسی بھی کمپیوٹر سے یا موبائل سے انسان کی دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ مجھ کو یقین اسلئے نہیں آیا کہ میرے نزدیک یہ کام کسی بھی ہارڈ وئیر کے بغیر یہ کام ناممکن ہے ۔ اس نے یہ کہا ہے کہ اسکے موبائل میں یہ سوفٹ وئیر موجود ہے جب وہ اس کو آن کرتا ہے تو اس موبائل کی فلیش لائٹ ایک دم روشن ہوجاتی ہے آپ اسکی لائٹ کو اپنی انگلی کی طرف کریں تو آپ کی دل کی دھڑکن اور حرارت موبائل کی اسکرین پر آنا شروع ہوجائے گی۔ آپ احباب میں سے کوئی اسکی وضاحت کرسکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور کیا واقعی ایسا سوفٹ وئیر ہے بھی یا نہیں
اگر آپ الیکٹرانکس کے حوالے سے کچھ جانکاری رکھتے ہیں تو میں آپ کو تفصیل سے ان سوفٹ ویئرز کا فنکشن سمجھا سکتا ہوں۔
 
محمد امین

لائبریرین
طمیم بھائی نے درست کہا۔ ویسے تو مجھے بھی اس میں شبہ ہوا کہ بغیر ہارڈ ویر کے ایسا ممکن نہیں۔ مگر یہ اینڈروئڈ ایپلیکشن ملاحظہ فرمائیں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=si.modula.android.instantheartrate

اور ہر اینڈروئڈ فون میں یہ ممکن نہیں ہے، اچھے فونز میں ممکن ہے۔ جن میں بہترین کیمرا اور فلیش لائٹ ہو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بالکل ممکن ہے۔ تمام اچھے فونز میں یہ سوفٹ ویئر انسٹال ہو سکتا ہے اور دل کی دھڑکن بتاتا ہے۔ اپنے فون پر انسٹال کرنے سے پہلے میں نے اسکے متعلق پڑھا تھا تو کچھ اس قسم کا لکھا تھا۔

Heart Beat Counter uses phone's built in Camera to measure your Heart Rate.
- This application measures oxygen saturation changes in your blood. On every heartbeat your blood becomes more oxygen rich, which causes a slight change in the color of your skin. Camera in your mobile tracks that change and calculates your heart rate.

میں نے تو اسے کوئی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن میرے بچے بہت محضوظ ہوئے اس سے، تیز تیز دوڑ کے آتے ہیں اور کہتے ہیں بابا اب چیک کریں اور زیادہ دھڑکن دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سماتے :)
 
موجو

جناب میرے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ بچے دل کی تیز دھڑکن پر خوش ہوتے ہیں کیا موسیقی چنی ہے خوشی کے لئے بچوں نے:rolleyes:
اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
 
موجو

لائبریرین
سعود بن سعید نبیل بھائی آپ بھی کچھ روشنی ڈالیں
ویسے میں نے ایک میڈیکل کالج میں پاور لیب نامی ایک ہارڈوئیر دیکھا تھا جسے کمپیوٹر سے لگا کر ای سی جی، ہارٹ بیٹ، بلڈ پریشر، فنگر پلس، اسکے علاوہ بھی ڈھیر سارے ٹیسٹ اس کے ذریعے کیے جاتے ہیں مگر اس کےسوفٹ وئیر کے ساتھ تو اچھا خاصا ہارڈ وئیر ہوتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آج میرے ایک دوست نے مجھ کو کم از کم میرے لئے ایک نئی بات بتائی اور وہ یہ کہ اس کے پاس ایک ایسا سوفٹ وئیر ہے جس سے کسی بھی کمپیوٹر سے یا موبائل سے انسان کی دل کی دھڑکن اور درجہ حرارت معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ مجھ کو یقین اسلئے نہیں آیا کہ میرے نزدیک یہ کام کسی بھی ہارڈ وئیر کے بغیر یہ کام ناممکن ہے ۔ اس نے یہ کہا ہے کہ اسکے موبائل میں یہ سوفٹ وئیر موجود ہے جب وہ اس کو آن کرتا ہے تو اس موبائل کی فلیش لائٹ ایک دم روشن ہوجاتی ہے آپ اسکی لائٹ کو اپنی انگلی کی طرف کریں تو آپ کی دل کی دھڑکن اور حرارت موبائل کی اسکرین پر آنا شروع ہوجائے گی۔ آپ احباب میں سے کوئی اسکی وضاحت کرسکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور کیا واقعی ایسا سوفٹ وئیر ہے بھی یا نہیں
Image processing کو استعمال کرکے چمڑے کے رنگ میں تبدیلی سے دل کی دھڑکن کا ریٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس سافٹویر کو طبی معلومات کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ reliable نہیں ہے۔
جسم کا درجہ حرارت تو infra red sensor سے ہی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ آج کل فون میں ایسے sensor ہوتے ہیں۔ لیکن پھر سے کہوں گا کہ یہ reliable نہیں ہے اور طبی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
 
میر انیس

لائبریرین
اگر آپ الیکٹرانکس کے حوالے سے کچھ جانکاری رکھتے ہیں تو میں آپ کو تفصیل سے ان سوفٹ ویئرز کا فنکشن سمجھا سکتا ہوں۔
جی الیکٹرونکس کے بارے میں زیادہ دعوٰی تو نہیں ہاں الف بے سے تو واقف ہوں لہٰذا اگر آپ تفصیل سے لکھیں تو مشکور ہوں گا۔
 
Top