کیا ترجمہ درست ہے؟

الف نظامی

لائبریرین
کیا ان دونوں جملوں کا ترجمہ درست ہے؟

we need massive tree plantation
ہمیں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت ہے

we are facing massive environmental problem
ہمیں بہت بڑے ماحولیاتی مسئلے کا سامناہے۔
 
کوئی بتائے گا کیا کہ Jaguar(تیندوا)، leopard(بوربچہ) اور cheetah (چیتا) یہ درست ہے اردو میں، میں leopardاور Jaguarکے ٹھیک معنی نہیں تلاش کر سکا، اگر بوربچہ leopard نہیں تو پھر کیا ہے؟:) قیصرانی جی
 
arifkarim

معطل

قیصرانی

بور بچہ اور تیندوا محض سائز کا فرق ہوتا ہے۔ اس بارے شاید میں پہلے کہیں ذکر کر چکا ہوں۔ پھر تلاش کرتا ہوں :)
واضح رہے کہ جیگوار براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ کے تیندوے کے لئے کہا جاتا ہے اور وہاں کالے رنگ کے جیگوار اکثر ملتے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند وغیرہ میں پایا جانے والا بڑے سائز کا تیندوا اور چھوٹے سائز کا بور بچہ کہلاتا ہے۔ بڑے سائز کا تیندوا چھوٹی شیرنی کے حجم تک پہنچ جاتا ہے جبکہ بور بچہ عام کتوں کے سائز کا ہوتا ہے شاید :)
 
آپکی بات درست ہے، کالا جگواڑ 6 فیصد ہوتا ہے۔ کل میں نے یہی بات "شیر اور شکاری از حامد بن شبیر" میں پڑھی-- لکھا کہ جگوار بڑے بوربچے کو کہتے ہیں یہ امریکہ وغیرہ میں پایا جاتا ہے-
بوربچہ | تیندوا
سائز چھوٹا 4 تا 6 فٹ | سائز بڑا 5۔6 تا 8 فٹ
سر گول | سر کی ساخت لمبی
بال زیادہ لمبے حلقے کم نمایاں| بال کم لمبے حلقے زیادہ نمایاں
دم بلحاظ جسامت زیادہ لمبی|دم بلحاظ جسامت کم لمبی
ریڑھ کی ہڈی کے منکے28 | ریڑھ کی ہڈی کے منکے22
زیادہ ترڈھیٹ آبادی میں گھسنے والا|زیادہ تر جنگل میں رہنے والا طاقت ور

فرق تو واضح ہو گیا پر ترجمہ اس طرح ہی ہو گا
Jaguar---> تیندوا
leopard-->بوربچہ(اس میں کچھ غلطی لگتی ہے)

پر لوگ تو بوربچے کا نام تک نہیں لیتے(snow leopard جو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پایا جاتا ہے اسے برفانی تیندوا کہتے ہیں جبکہ اسکا تیندوے سے دور کا کوئی واسطہ نہ ہے) غلطی کو دور کریں گے شکریہ:)
 
بور بچہ دراصل علاقائی نام ہے۔ ورنہ تیندوا ہی استعمال ہوتا ہے
حامد بن شبیر ایڈوکیٹ کی کتاب اچھی معلوماتی ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ اس کتاب کا وہ حصہ جہاں بندوقوں، رائفلوں اور گولیوں پر بات ہوئی ہے، کو محفل پر شیئر کروں :)
 
حامد بن شبیر ایڈوکیٹ کی کتاب اچھی معلوماتی ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ اس کتاب کا وہ حصہ جہاں بندوقوں، رائفلوں اور گولیوں پر بات ہوئی ہے، کو محفل پر شیئر کروں
بجا فرمایا، ایک چیز مجھے اس کتاب میں خاص لگی وہ یہ کہ موصوف نے ہر موضوع پر پہلے تفصیل لکھی پھر اپنا تجربہ اور واقعات بتائے۔ ہر جانور کے متعلق تفصیل حلیہ عادات و خصائل وغیرہ۔ جبکہ باقی شکاریوں نے واقعہ درج کیا اور اپنا تجربہ لکھ ڈالانتیجیتاً اتنے سال بعد جب کوئی اس طرح جنگل کا ماحول وغیرہ نہ رہا تو ان جانورں کے بارے وہ باتیں اور انکا نقشہ ٹھیک سے سمجھ نہ آیا (کم از کم میرے ساتھ تو ایسا ہے)۔ حامد صاحب کی کتاب کا وہ حصہ جہاں بندوقوں، رائفلوں اور گولیوں پر بات ہوئی ہے،مجھے کچھ خاص سمجھ نہ آیا کیوں کہ میرے پاس سکین کتاب کی تصاویر واضح نہ ہیں اور ان چیزوں بارے علم صفر ہے:) شرکت مفید رہے گی
 
شکریہ :)
فرصت سے منسلک ہے یہ بھی :)
 
Top