جگر :::: کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے -- Jigar Muradabaadi

طارق شاہ

محفلین




uxsh.jpg

جگرمُرادآبادی

کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے
یہ سمجھ لو، جیسے دل سینے سے نِکلا جائے ہے

جب نہیں تُم ، تو تصوّر بھی تُمھارا کیا ضرور؟
اِس سے بھی کہہ دو کہ یہ تکلیف کیوں فرمائے ہے

ہائے، وہ عالم نہ پُوچھو اِضطرابِ عِشق کا !
یک بہ یک جس وقت کچھ کچھ ہوش سا آجائے ہے

کِس طرف جاؤں، کِدھر دیکھوں، کِسے آواز دُوں
اے ہجومِ نا مُرادی! جی بہت گھبرائے ہے

جگرمُراد آبادی

 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ طارق شاہ صاحب۔کیا انتخآب کیا ہے ۔۔۔ذرا کہیں سے وہ بھی شیئر کیجئے گا اگر سہولت سے ہو تو۔۔۔۔
جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی ۔بے قراری ۔کو قرار آ ہی گیا
 

طارق شاہ

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ طارق شاہ صاحب۔کیا انتخآب کیا ہے ۔۔۔ ذرا کہیں سے وہ بھی شیئر کیجئے گا اگر سہولت سے ہو تو۔۔۔ ۔
جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی ۔بے قراری ۔کو قرار آ ہی گیا
سید عاطف علی صاحب
اظہار خیال کے لئے تشکّر ، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا

جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی ۔بے قراری ۔کو قرار آ ہی گیا

انشا اللہ ، غزل ضرور پیش کردوں گا !:)
 
آخری تدوین:
Top