کیا ایسا ممکن ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا کسی بلاگ میں ایک ہی پوسٹ میں عربی عبارت کو عربی فونٹ میں اور اردو عبارت کسی اردو فونٹ میں لکھنا ممکن ہے؟
اگر ہے تو کیسے؟
 
ہمارے خیال میں تو یہ بلاگ مالکان کی مرضی پر منحصر ہے کہ انہوں نے اپنے بلاگ سائیٹ پر کتنے فونٹ نصب کیے ہوئے ہیں کیونکہ آپ ان کی مرضی کے مطابق ہی فونٹ تبدیل کرسکتے ہیں۔
 
آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی؟
میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر میں بلاگ پر قرآن پاک کی آیت پوسٹ کروں تو آیت تو عربی فونٹ میں ہو اور اُس کا ترجمہ کسی اردو نستعلیق فونٹ میں۔
کیا ایسا ممکن ہے ؟
ہے تو کیا تبدیلی کرنی پڑے گی بلاگ کی ٹیمپلیٹ میں۔۔۔؟
 

محمد سعد

محفلین
ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرنا ضروری نہیں۔ صرف اسی جملے کا سٹائل بدلا جا سکتا ہے ایچ ٹی ایم ایل کے ذریعے۔ بلکہ کئی بلاگنگ پلیٹ فارمز کے پوسٹ ایڈیٹر آپ کو متن سیلیکٹ کر کے فانٹ بدلنے کی سہولت دیتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں کچھ اس قسم کا ہوگا
HTML:
<span STYLE="font-family: 'YourDefaultFont', 'YourFallbackFont';">YourText</span>
ڈیفالٹ فانٹ کی جگہ وہ فانٹ لکھیں جس پر پہلے پہلے کوشش کی جائے۔ فال بیک کی باری اس کے بعد آئے گی اگر ڈیفالٹ انسٹال نہ ہوا۔
 
Top