کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہوٹلوں کے ’سٹارز‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

کعنان

محفلین
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہوٹلوں کے ’سٹارز‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات
08 جنوری 2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاح ہمیشہ سٹارز کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائش کے لیے ہوٹلوں کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ ہوٹلوں کی سٹارز کے حساب سے درجہ بندی کیسے ہوتی ہے، کون کرتا ہے اور ان سٹارز کا مطلب کیا ہے؟ ہوٹلوں کے سٹارز دراصل ان میں گاہکوں کو دی جانے والی سہولیات کی غمازی کرتے ہیں۔ جو ہوٹل گاہکوں کو جیسی سہولیات مہیا کرتا ہے اس کو اتنے ہی سٹار دیئے جاتے ہیں۔ آئیے سب سے پہلے آپ کو بتائیں کہ کتنے سٹار والے ہوٹل میں کون کون سی سہولیات گاہکوں کو دی جانی ضروری ہیں۔


ون سٹار ہوٹل میں گاہکوں کو ایسے کمرے دیئے جاتے ہیں جن کے ٹائلٹ میں شاور یا نہانے کا ٹب اور بیسن پر صابن یا باڈی واش موجود ہو، کمرے کی روزانہ صفائی کی جاتی ہو اور تمام کمروں میں ریموٹ کنٹرول کے ساتھ ٹیلی ویژن کی سہولت موجود ہو۔

ٹو سٹار ہوٹل میں گاہکوں کو ناشتہ فراہم کیا جاتا ہے، کمرے میں بیڈ کے ساتھ پڑھنے کے لیے میز اور لیمپ موجود ہوتا ہے، کمرے اور پبلک ایریا میں انٹرنیٹ کی سہولیت موجود ہوتی ہے اور واش روم میں صابن کے ساتھ ساتھ گاہکوں کو ٹوتھ برش، ٹوتھ پیسٹ اور شیونگ کٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

تھری سٹار ہوٹل میں استقبالیہ پر سٹاف دن میں 14 گھنٹے موجود رہتا ہے جبکہ فون پر یہ سہولت 24 گھنٹے موجود ہوتی ہے۔ استقبالیہ کے ساتھ لاﺅنج ہوتی ہے اور گاہکوں کا سامان کمروں میں پہنچانے یا باہر لانے کے لیے سٹاف موجود ہوتا ہے۔ گاہکوں کوکپڑے سلائی کرنے، دھونے ، استری کرنے اور جوتے پالش کرنے کی سہولت بہم پہنچائی جاتی ہے۔ طلب کرنے پر گاہکوں کو اضافی تکیے اور کمبل دیئے جاتے ہیں۔

فور سٹار ہوٹلوں میں چھوٹا سا شراب خانہ موجود ہوتا ہے اور دن میں 16 گھنٹے گاہکوں کو کمرے میں شراب یا دیگر مشروبات پہنچانے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ کمرے میں دیگر فرنیچر کے علاوہ کرسی، سائیڈ ٹیبل اور ان کے بہترین پوشش بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ طلب کرنے پر گاہکوں کو نہانے کا لباس اور چپل بھی دی جاتی ہے۔

فائیو سٹار ہوٹلوں میں والٹ پارکنگ (جہاں ہوٹل کا ملازم گاہک سے گاڑی لے کر خود پارک کرتا اور واپسی پر اسے باہر نکال کر دیتا ہے) کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ان ہوٹلوں میں ہر گاہک کے لیے ایک ملازم مختص کر دیا جاتا ہے جو صرف ان کے حکم کی بجا آوری کرتا ہے۔ یہاں وسیع و عریض استقبالیہ ہال ہوتا ہے جس میں گاہکوں کے بیٹھنے کے لیے صوفے اور میز موجود ہوتے ہیں اور انہیں مشروبات پیش کیے جاتے ہیں۔ ہر گاہک کا پھولوں کے گلدستے کے ساتھ خصوصی استقبال کیا جاتا ہے یا پھر پھولوں کا گلدستہ ان کے کمرے میں پہلے سے رکھ دیا جاتا ہے۔


ہوٹلوں کے سٹارز صرف 5 تک ہی ہوتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ ہوٹل ایسے ہیں جنہیں 7 سٹار ہوٹل کہا جاتا ہے، فی الحقیقت وہ بھی 5 سٹار ہی ہوتے ہیں لیکن ان میں چند اضافی سہولیات کی وجہ سے انہیں 7 سٹار کہا جاتا ہے، ان میں دبئی کا برج العرب ہوٹل بھی شامل ہے۔ ایسے ہوٹلوں میں ہیلی پیڈ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے، ان ہوٹلوں میں کمروں کی آرائش بھی منفرد ہوتی ہے، ان ہوٹلوں میں گاہکوں کی پسند کے مطابق بھی کمروں کی آرائش کی جاتی ہے۔

1958ء میں فوربیز نے سٹار ریٹنگ سسٹم کا آغاز کیا اور سالانہ 8000 ہوٹلوں کی سہولیات کا جائزہ لے کر انہیں 1 سے لے کر 5 تک سٹارز دیئے، فوربیز نے ہوٹلوں میں 800 سہولیات کی فہرست بنائی اور دیکھا کہ کون سا ہوٹل ان میں سے کتنی سہولیات دے رہا ہے، اور پھر اسی تناسب سے انہیں سٹارز دیئے۔ آج کل دیگر کئی کمپنیاں بھی سٹار گائیڈ جاری کر رہی ہیں۔

ح
 

کعنان

محفلین
اسٹارز تو سنے تھے یہ " سٹار " کیا ہے ۔ ؟؟؟ :thinking:

5 سٹار


Basic Principles Of The Star Rating System

The star ratings system is internationally recognised as the yard stick for a hotel's overall quality. However, what one country may regard as a 3-star venue will be a 2-star in another, and vice versa. While there is no international standard that hotels across the world subscribe to, the stars all pertain to a hotel's level of service, facilities, rooms, location and price.

The following is a general guideline of what you can expect from hotels that are star rated

1Star: Basic room options, shared bathroom facilities in some cases and a vending machine near the lobby where meals are self-served

2Star: Basic room options, colour tv and an in-house bar/restaurant

3Star: Multiple room options, restaurant, gym facilities and conference room/ business facilities available

4Star: Multiple rooms/ suite options, restaurants and bars on site, business facilities, concierge services, swimming pool, gym and creche

5Star: Luxury accommodation with all of the above facilities and more

 
Top