کیا انپییج میں نیا فونٹ انسٹال کیا جاسکتا ہے؟

Zahida Raees Raji

محفلین
اسلامُ علیکم احباب،

میں معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ کیا انپیج سافٹ ویئر میں اپنا بنایا کوئی فونٹ انسٹال کیاجاسکتا ہے؟
اگر ہاں تو کیسے؟
جواب کی منتظر رہونگی
ممنون وسلام
زاہدہ رئیس راجی
 
سویدا

محفلین
اگر ان پیج لیٹسٹ یعنی یونی کوڈ ورژن ہے تو کنٹرول پینل میں جاکر اپنا بنایا ہوا فونٹ انسٹال کرلیں وہ ان پیج میں بھی آجائے گا
اور اگر پرانا ان پیج ہے تو اس کا طریقہ کار تھوڑا الگ ہے
 
Zahida Raees Raji

محفلین
تاخیر سے جواب کے لئے معذرت۔ میرے پاس دوہزار نو کا ورژن ہے۔ نیا ورژن کون سا ہے اور اسے کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ پُرانے ورژن کا ضرور بتائیے۔ میرے استاد نے ایک مضمون لیٹیسٹ ورژن میں ٹائپ کرکے بھیجا تو وہ میرے پاس پُرانے ورژنز میں نہیں کُھل رہا ہے۔ اسکی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ کیا کمپیٹیبل نہیں ہے؟
 
نوشاب

محفلین
اگر ان پیج لیٹسٹ یعنی یونی کوڈ ورژن ہے تو کنٹرول پینل میں جاکر اپنا بنایا ہوا فونٹ انسٹال کرلیں وہ ان پیج میں بھی آجائے گا
اور اگر پرانا ان پیج ہے تو اس کا طریقہ کار تھوڑا الگ ہے
شاکرالقادری سویدا صاحب السلام علیکم
شاکر بھائی پرانے ان پیج میں فونٹ انسٹال کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ مجھے کافی تلاش پر بھی ابھی تک کوئی طریقہ یا رہنمائی نہیں مل سکی ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ میں نے کچھ اردو کے فونٹس انسٹال کیے ہیں ایم ایس ورڈ میں جب میں ان کی پراپرٹیز کو دیکھتا ہوں رائٹ کلک کر کے تو وہاں انگلش کے الفا بیٹ نظر آتے ہیں جبکہ فونٹ اردو کے ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
 
الف عین

لائبریرین

میں ہی جواب دے دوں۔ کم از کم دوسرے سوال کا۔
جو ایم اس ورڈ میں اردو کے فانٹس ہیں وہ یونی کوڈ ہوں گے۔ ونڈوز کا فانٹ ریڈر ہر فانٹ کے آسکی کیریکٹرس یا لاطینی کیریکٹرس ہی دکھاتا ہے، جو بہت ممکن ہہں کہ اس اردو کے فانٹ میں بھی موجود ہوں۔ اگر آپ وہی فانٹ انگریزی میں بھی استعمال کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ لیکن جب اردو کی بورڈ استعمال کیا جائے تو ونڈوز کو پتہ چل جاتا ہے کہ اردو کیریکٹر سیٹ استعمال کئے گئے ہیں اور وہ کی بورڈ میں پریس کی گئی کنجیوں میں موجود اردو کیریکٹرس کی شکلیں متعلقہ فانٹ کے مطابق دکھا دیتا ہے۔
 
بہت شکریہ الف عین صاحب
آپ سے ہی ایک اور سوال بلکہ سوالات
میرے پاس ایرانی سوفٹ وئیر ہیں میر عماد اور مریم
مریم میں اردو کے تقریبا 400سے زائد فونٹس ہیں اور ان میں زیادہ تر فونٹس جو میں دیکھ رہا ہون وہ جمیل خط نما میں بھی موجود ہیں ۔
سوال یہ ہیں کہ جمیل خط نما میں جو فونٹ بنائے گئے ہیں کیا ان پر اتنی ہی محنت دوبارہ کی گئی ہے یا اس سوفٹ وئیر کی مدد سے بنائے گئے ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک سوفٹ وئیر میں بنے ہوئے فونٹ دوسرے نام سے جاری کر دیے جائیں ۔ ویسے ابھی مجھے سکرین شاٹ نہیں دینا آتا ورنہ میں ان کی مماثلت آپ کو ضرور دکھاتا شکریہ
 
ویسے ابھی مجھے سکرین شاٹ نہیں دینا آتا ورنہ میں ان کی مماثلت آپ کو ضرور دکھاتا شکریہ
"پک پک" یا ونڈوز 7 کے اپنے پروگرام "سنیپنگ ٹول" کے زریعے سکرین شاٹ لیں۔
اسے "امیج شیک" یا ایسی ہی کسی سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں
فورم پر شئیر کرنے کے لیے امیج کا ڈائریکٹ کنک کاپی کریں اور یہاں امیج ٹول (جس پر درخت بنا ہوا ہے) کے ذریعے پوسٹ کر دیں
 
نوشاب

محفلین
شكریه محسن وقار علی
پک پک تو بڑا ہی بہترین سافٹ وئیر ہے ایک تو یہ لا علمی بھی نہ انسان کو بہت ہی خوار کراتی ہے مطلب بچہ بغل میں اور ڈھنڈورا شہر میں
ایک بار پھر بہت بہت دل سے شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ الف عین صاحب
آپ سے ہی ایک اور سوال بلکہ سوالات
میرے پاس ایرانی سوفٹ وئیر ہیں میر عماد اور مریم
مریم میں اردو کے تقریبا 400سے زائد فونٹس ہیں اور ان میں زیادہ تر فونٹس جو میں دیکھ رہا ہون وہ جمیل خط نما میں بھی موجود ہیں ۔
سوال یہ ہیں کہ جمیل خط نما میں جو فونٹ بنائے گئے ہیں کیا ان پر اتنی ہی محنت دوبارہ کی گئی ہے یا اس سوفٹ وئیر کی مدد سے بنائے گئے ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک سوفٹ وئیر میں بنے ہوئے فونٹ دوسرے نام سے جاری کر دیے جائیں ۔ ویسے ابھی مجھے سکرین شاٹ نہیں دینا آتا ورنہ میں ان کی مماثلت آپ کو ضرور دکھاتا شکریہ
مریم کے بارے میں میں نا واقف ہوں، البتہ میر عماد کے فانٹ کو یونی کوڈ میں عماد نستعلیق کے نام سے بنایا ہے شاکر بھائی نے۔ یہ فانٹ جمیل خط نما میں ضرور موجود ہے۔ مریم کے بارے میں اس کے استعمال کرنے والے کچھ روشنی ڈالیں۔
 
Top