کیا آپ کے ہاں رمضان کا چاند نظر آیا ہے؟

سلام، جو احباب ہم سے مشرق میں ہیں ان سے درخواست ہےکہ اگر انکو رمضان المبارک کا چاند شریف نظر آگیا ہے یا حکومت نے اعلان کردیا ہے تو برائے مہربانی ہمیں بھی مطلع کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ ھم فی الخیر
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
ابھی ٹی وی میں سنا کہ سعودیہ عرب میں چاند نظر آگیا ہے۔
یہاں پاکستان میں کل کمیٹی بیٹھے گی چاند دیکھنے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں تو ابھی تک اعلان نہیں ہوا۔

جیو نے خبر دی ہے کہ اردن میں چاند نظر آ گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے۔

لیکن یہاں ابھی تک باقائدہ اعلان نہیں ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیو نیوز کے مطابق عرب ٹی وی نے خبر دی ہے کہ قطر، ترکی، ملاشیا، انڈونیشیا، اردن، طرابلس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں بھی تراویح ہو گئی ہیں، اگرچہ کچھ تاخیر سے ہوئی ہیں۔

بدھ 11 اگست کو پہلا روزہ ہے۔

تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو۔
 

فہیم

لائبریرین
جی یہاں پاکستان میں چاند نظر آگیا ہے۔
سب کو میری جانب سے رمضان بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top