کیا آپ لوگ غالب کا دیوان یونیکوڈ‌میں لکھ رہے ہیں؟

تفسیر

محفلین
میں اس گفتگو میں ابھی شامل ہو رھا ہوں۔ اور سب خطوط پڑھنے کا موقع نہیں ملا ہے لیکن اندازہ ہو تا ہے۔ کہ آپ غالب کا کلام اور اسکی تشریح کو یونیکوڈ میں کررہے گے۔
غالب کا کلام ردیف کے لحاظ سے یونی کوڈ میں بھی موجود ہے۔صرف کٹ اور پیسٹ کی ضرورت ہے۔
http://www.columbia.edu/itc/mealac/pritchett/00ghalib/sitemap.html?urdu
ہر شعر کی وضاحت ناظم۔ بے خود دہلوی۔ بے خود موہن۔ باقر۔ شادان۔ جوش۔ فاروقی اور پروفیسر پریچٹ نے کی ہے۔ تشریح انگریزی میں ہے۔
اگر میری سوچ غلط ہے تو معافی چاھوں گا۔

تفسیر
 

نبیل

تکنیکی معاون
تفسیر بھائی، آپ کا اندازہ درست ہے۔ ہم یہاں واقعی دیوان غالب ٹائپ کرنے کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں۔ آب حیات نے بھی آپ کے بتائے ہوئے ربط کی نشاندہی کی تھی۔ اس وقت تو اعجاز اختر صاحب کچھ اور دوستوں کے ساتھ اس پر کام کر رہے ہیں۔ وہی اس پر بہتر تبصرہ کر سکیں گے۔ بہرحال آپ کا نشاندہی کرنے کا شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ تفسیر صاحب۔

آپ نے ایک اچھی ویب سائیٹ کا پتہ دیا ہے۔ باقی یہ بات تو اعجاز اختر صاحب کے انڈر ہے اور وہ ہی اس سلسلے میں آپ کو بتائیں گے۔

ایک چیز جو مجھے وہاں نظر آئی ہے، وہ یہ کہ انہوں نے غالب کے کلام کو حروف تہجی کے اعتبار سے تقیسم کر دیا ہے۔

کیا آپ حضرات کا خیال ہے کہ اس طرح غالب کی غزلوں کی تقسیم ایک بہتر تقسیم ہے؟ کیا تقسیم کار کی کوئی دوسری صورت بھی ہو سکتی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے، اس سائٹ‌ پر غالب کے کلام کو ردیف کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے اور شروع میں اعجاز اختر صاحب بھی غالب پر کام کو اسی اعتبار سے بانٹنا چاہ رہے تھے۔
 

زیک

مسافر
ویسے اگر دیوان غالب پہلے سے یونیکوڈ میں آن‌لائن موجود ہے تو ہم دوبارہ کیوں اس پر کام کر رہے ہیں؟

مہوش: جہاں تک میرا علم ہے غالب اور اکثر پرانے شعراء کی غزلیں اسی طرح ترتیب دی جاتی تھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئ ابھی ابھی یہ معلومات دیکھی ہیں۔ واقعی پہیہ دوبورہ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں ۔ بہر حال جب شروع کر ہی دیا ہے تو اسے بھی تکمیل کیا ہی جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، اب یہ آپ ہی دیکھیں کہ اس سلسلے میں پیشرفت کیسے کی جائے۔ آپ ویسے بھی کئی نسخوں سے غزلیں اکٹھی کرنا چاہ رہے تھے۔ بہرحال میرے خیال میں مذکورہ بالا ربط سے ہمیں اس کام کی رفتار بڑھانے میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اوپر دیے گئے ربط میں انہوں نے نفیس نستعلیق فونٹ استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی غزل کھلنے میں بہت وقت لیتی ہے۔

اسی طرح ہر صفحے پر ایک بڑا امیج بھی پہلے کھلتا ہے۔


اگر ہمیں یہاں سے ٹیکسٹ کاپی کر کے پیسٹ کرنا ہے، تو سب سے اچھا طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ شرافت کے ساتھ اُن کے ایڈمن سے یہ ٹیکسٹ مانگ لیں۔ :)

اگر وہ شرافت کی زبان نہ سمجھیں، تو پھر کاپی پیسٹ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ ہو گا۔


اس کاپی پیسٹ کی رفتار کو تیز بنانے کے لیے، پہلا کام تو یہ کریں کہ اپنے براؤزر میں امیجز دکھانے کی سہولت کو ختم کر دیں۔

دوسرا کام یہ کریں کہ اپنے براؤزر کو ہدایت دیں کہ وہ ویب سائیٹ کے فونٹ کو نظر اندار کر دے (جو کہ اوپر والے لنک میں نفیس نستعلیق ہے)، اور اس کی جگہ آپ کی پسند کا کوئی تیز طرار فونٹ استعمال کرے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس ربط پر میں بہت دیر تک مزید روابط ڈھونڈھتا رہا۔ اردو سکرپٹ لفظ تو ملا لیکن وہاں ہائپر لنک نہیں تھا۔ لیکن مجھے تو شروع میں کہیں اردو تحریر میں غالب نہیں مل سکے۔بعد میں معلوم ہوا کہ اردو سکرپٹ کا لنک صرف ان صفحات میں کام کرتا ہے جہاں ردیف وار اشعار انگریزی میں دئے ہیں یا مطلعوں کی فہرست دی ہے۔ غرض کئی کئی کلک کے بعد جا کر اردو کلام ملتا ہے۔ یہ سائٹ بے حد کنفیوزنگ لگی۔ یہ ایسا نہیں جیسا نبیل نے اقبال کا ربط دیا ہے علامہ اقبال داٹ کام کا۔
اس سے یہ ثابت ہوا کہ کم از کم اقبالیات والوں کو کلامِ اقبال لکھنے کی اب ضرورت نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہمارے فارمیٹ میں اس تحریر کو ہی پیش کر دیا جائے۔ اور اگر کہیں املا کی اغلاط ہیں تو انھیں ان سے پاک کر دیا جائے۔ غالھ کا بھی ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں رہی، اب یہ میرا کام ہی ہے کہ دیکھوں اور کتنا کلام باقی ہے ٹائپ کیا جانا۔ قصائد تو اب بھی ہوں گے ہی۔ اس لئے ہمارا نسخۂ اردو ویب تو ایک نیا نسخہ ہی ہوگا اپنی ترتیب کے لحاظ سے۔ اب میں ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ اقبال اکیڈمی کے کام کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ یہ تو باضابطہ طور پر ان کی سائٹ سے مربوط ہی نہیں ہے۔ مجھے اسی لیے اپنی پوسٹ میں تمام روابط دینے پڑے تھے کیونکہ اقبال اکیڈمی کی سائٹ پر اس پر نیویگیٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
 

رضوان

محفلین
آب حیات صاحب نے یہ لنک دیا تھا لیکن اس وقت تک کافی کام ساتھی کرچکے تھے پھر بھی وہا ں سے مدد لی گئی ہے۔ اور کئی غزلیں وہاں سے کٹ پیسٹ کی گئیں۔ لیکن تصحیح درکار رہتی ہے۔ اب قصائد کے لیے بھی ایسی ہی کوئی سبیل نکالی جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش یہ ویب سائٹ ہر براؤزر میں مختلف نظر آتی ہے۔ میں نے پہلے اوپیرا میں کھولی تھی جسے میں نے پہلے ہی ایشیا ٹائپ کے لئے کانفی گیور کر رکھا ہے اس لئے مجھے پتہ نہ چلا کہ یہ نفیس نستعلیق گانٹ ہے، اور ہر صفحے پر جو میں نے امیجیز دیکھیں تو فوراً اوپیرا کا ’نو امیج‘ کا بٹن دبا دیا۔
 
Top