لیاقت علی عاصم کہیں ایسا نہ ہو دامن جلالو ! لیاقت علی عاصم

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 29, 2008

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    غزل

    کہیں ایسا نہ ہو دامن جلا لو
    ہمارے آنسوؤں پر خاک ڈالو

    منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
    ہمیں سب سے خفا ہو کر منالو

    بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیں
    مری خاطر ذرا کاجل لگا لو

    اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
    کہاں ہو اے میرے خوابو خیالو

    بہت مایوس بیٹھا ہوں میں تم سے
    کبھی آکر مجھے حیرت میں ڈالو

    لیاقت علی عاصم​

    ٌ* یہ غزل ہندوستان کے معروف غزل گائیگ ’’ جگجیت سنگھ ‘‘ نے بھی گائی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,426
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے، شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کیلیئے!

    ایک استدعا یہ کہ عنوان میں بھی اگر شاعر کا نام لکھ دیں تو کیا ہی اچھا ہو، نوازش!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ وارث بھائی ۔۔۔ مدون کردیا ہے ۔۔
    میں آئندہ خیال رکھوں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. آصف شفیع

    آصف شفیع محفلین

    مراسلے:
    501
    لیاقت علی عاصم کی بہت عمدہ غزل ہے۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
    میری خاطر ذرا کاجل لگا لو
    اس مصرعے میں میری کی بجائے مری ہونا چاہیے۔ شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیں
    مری خاطر ذرا کاجل لگا لو


    بہت ہی پیارا ! :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں نے مدون کرلیا ہے ۔ جناب۔۔
    ٹائپنگ میں غلطی ہوگئی۔ معذرت
     
  7. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,044
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
    ہمیں سب سے خفا ہو کر منالو

    یعنی کہ عجیب زبردستی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر یہ تو مذآق تھا ۔ دل کو چھو دینے والا کلام۔ ما شاّ اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ بطورِ‌خاص جی جی کیلئے کہلوایا گیا ہے ۔۔
    شکریہ جیہ !!
     
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
    کہاں ہو اے میرے خوابو خیالو

    میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ہے یہ غزل! :great:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کبھی موڈ بنے تو وہ ربط بھی عطا کردو جس میں جگجیت کی آواز میں یہ غزل ہے ۔
     

اس صفحے کی تشہیر