1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

بہادر شاہ ظفر کہوں کیا رنگ اس گل کا اہا ہا ہا اہا ہا ہا، بہادر شاہ ظفر

ملائکہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2009

  1. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    کہوں کیا رنگ اس گل کا اہا ہا ہا اہا ہا ہا
    ہوا رنگیں چمن سارا اہا ہا ہا اہا ہا ہا

    نمک چھڑکے ہے وہ کس کس مزے سے دل کے زخموں پر
    مزے لیتا ہوں میں کیا کیا اہا ہا ہا ا ہا ہا ہا

    خدا جانے حلاوت کیا تھی آبِ تیخ قاتل میں
    لبِ ہر زخم ہے گویا اہا ہا ہا ا ہا ہا ہا

    شرار و برق میں کیا فرق میں سمجھوں کہ دونوں میں
    ہے اک شعلہ بھبھوکا سا اہا ہا ہا ا ہا ہا ہا ہا

    بلا گرداں ہوں ساقی کا کہ جام عشق سے مجھ کو
    دیا گھونٹ اس نے اک ایسا اہا ہا ہا ہا اہا ہا ہا ہا

    مری صورت پرستی حق پرستی ہے کہوں میں کیا
    کہ اس صورت میں ہے کیا کیا اہا ہا ہا ہا اہا ہا ہا ہا

    ظفر عالم کہوں کیا میں طبیعت کی روانی کا
    کہ ہے امڈا ہوا دریا اہا ہا ہا ہا اہا ہا ہا ہا


    بہادر شاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,155
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    کیا نادر غزل ہے، کیا ردیف ہے ظلِ سبحانی کے نام کی طرح، واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت شکریہ اس پوسٹ کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 1
  3. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    جی ہاں بالکل بہت منفرد کلام ہے:):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. عین عین

    عین عین لائبریرین

    مراسلے:
    795
    موڈ:
    Depressed
    ردیف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ۔۔۔۔ بہت خوب
    اگر مجھے جون صاحب کی اڑا ڑا دھم ردیف والی غزل ملی تو آپ سب تک پہنچائوں‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بالکل ہمیں انتظار رہے گا:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ ملائکہ ۔ بہت ہی عجیب ردیف کی غزل ہے۔ اہا ہا ہا ہا اہا ہا ہا ہا مزا لیتا ہوں میں بھی کیا کیا غزل پڑھ کر۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت شکریہ! خوبصورت و منفرد اہاہاہا اہاہاہا
    عنوان پڑھ کر تو میں نے یہ گمان کیا کہ شاید ملائکہ صاحبہ نے غزل پر داد دیتے ہوئے اہاہاہا اہاہاہا لکھا ہے لیکن جب پڑھی تو اندازہ ہوا کہ یہ تو ردیف ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اہا ہا ہا ہا اہا ہا ہا ہا کیا کلام ہے
    اور واہ واہ واہ کیا انتخاب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  9. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    آپ سب لوگوں کا شکریہ:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ملائکہ صاحبہ! ذیل کے مصرع میں "بھی" کی بجائے شاید "تھی" ہونا چاہیے۔
    خدا جانے حلاوت کیا بھی آب تیخ قاتل میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 1
  11. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    خوب جناب بہت منفرد کلام ہے
     
  12. آصف شفیع

    آصف شفیع محفلین

    مراسلے:
    501
    ملائکہ صاحبہ!
    ا ہا ہا ہا اہا ہا ہا کیا خوب کلام ہے
    اور کیا انتخاب ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    شکریہ آصف صاحب:):)
     
  14. محمدعمرفاروق

    محمدعمرفاروق محفلین

    مراسلے:
    1,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زبردست
     
    • متفق متفق × 1
  15. محمدعمرفاروق

    محمدعمرفاروق محفلین

    مراسلے:
    1,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہ والی؟
    جو جو گلاں سردی دوتاں وِچ اے دل جانی ڑا
    ہوتی لاج تو ڈب ہی مردی ترتی پھر کر پانی ڑا
     

اس صفحے کی تشہیر