کھٹے میٹھے آلو

عندلیب

محفلین
اجزاء
آلو:آدھا کلو
لہسن کے جوئے: 2 سے 3 عدد
نمک: حسبِ ذائقہ
پیاز: 1 عدد درمیانی
سفید زیرہ: ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچیں: 4 سے 5 عدد
پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ
املی کا رس: آدھی پیالی
گڑ: 2 کھانے کے چمچ
کڑی پتہ: چند پتے
کوکنگ آئل : 2 سے 3 کھانے کے چمچ

ترکیب:
آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں اور چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ لہسن اور پیاز کو باریک چوپ کرلیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں ثابت لال مرچیں زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر کڑ کڑالیں۔
پھر اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔
آلو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آخر میں املی کا رس کٹا ہو اگڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
 
Top