کھانے کا حوصلہ نہیں، پینا محال کر دیا

عرفان سعید

محفلین
مزاحیہ غزل
(پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ)

کھانے کا حوصلہ نہیں، پینا محال کر دیا
کھانے کے وقت تیرے رونے نے نڈھال کر دیا


اے میری زوجہ! تجھے چاہ تھی کچھ کبابوں کی بہت
کچے کباب نے مگر کیا ترا حال کر دیا

کھانے کی میز پر طلب کیا کبھی گر جو قورمہ
غصے میں گھورا مجھ کو ،صرف شوربہ ڈال کر دیا

گر کہا اب بخار ہے، یخنی بنا کر لے آؤ
پانی کو بس نمک ہی کے ساتھ ابال کر دیا

بکتے ہوئے غراروں پر اور تھا فیصلہ کوئی
اس نے مگر وہ لیتے وقت اور سوال کر دیا

ممکنہ فیصلوں میں شادی کا بھی فیصلہ تو تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اس نے وبال کر دیا


وقت بھی توبیاہ کا آج نہ یاد آسکا
شادی نے اہلیہ کو بھی خواب و خیال کر دیا


زمانے کے بعد مجھے بھی چائے لا کر پلا دی
منصبِ شوہری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا؟


(عرفان)​
 

سید عمران

محفلین
میں کچھ زیادہ ہی بدنام ہو گیا ہوں سید صاحب، حالانکہ یہ کہانی گھر گھر کی ہے، کیوں کیا غلط کہا؟ :)
بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا۔۔۔
ویسے ہر کوئی اپنا رولا آپ کے گلے ڈال کر اپنے جی کا بوجھ ہلکا کرلیتا ہے!!!
:D:D:D
 

الف عین

لائبریرین
مزے کی چیز ہے۔ آسے مزاحیہ غزل اس لیے نہیں کہہ رہا کہ تقطیع گڑبرا رہی ہے۔ بات اور الفاظ بھی دو حصوں میں ٹوٹ زہے ہیں
 

عرفان سعید

محفلین
مزے کی چیز ہے۔ آسے مزاحیہ غزل اس لیے نہیں کہہ رہا کہ تقطیع گڑبرا رہی ہے۔ بات اور الفاظ بھی دو حصوں میں ٹوٹ زہے ہیں
استادِ محترم! آپ کے التفات پر بے حد مشکور ہوں۔ فنی نزاکتوں اور اسے نبھا لے جانے کے تقاضوں سے بالکل تہی دامن ہوں۔ میری تدریس کی خاطر اگر آپ کچھ توضیح کر کے سمجھا دیں تو بہت عنائیت ہو گی۔
 

الف عین

لائبریرین
مفتعلن مفاعلن دو بار ۔ اس بحر میں تقطیع کر کے دیکھیں۔
دو ٹکڑوں میں تقسیم بحر ہے، یہ پہلے ہی لکھ چکا ہوں
 
Top