کچھ پیغامات کی ترتیب کے بارے میں

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ میں اس قدر دلچسپی اور اس میں اتنی اچھی پراگرس نہایت خوش آئند ہے۔ میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ اس فورم پر مختلف پیغامات کا ٹریک رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ میری محسن حجازی اور شاکرالقادری سے درخواست ہے کہ ہو سکے تو ہر deliverable کے لیے الگ تھریڈ کھولا کریں یعنی ہر فائل اٹیچمنٹ کے لیے ایک نیا پیغام پوسٹ کریں۔ میری دانست میں اس طرح اس پراجیکٹ کی منیجمنٹ میں مدد ملے گی۔ اس پراجیکٹ کے سلسلے میں جمع ہونے والی فائلز کو ترتیب دینے کے بارے میں بھی کچھ سوچنا پڑے گا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سے مجھے یہ خیال آیا ہے کہ ٹائپوگرافی ٹیم کے معزز ممبران اس فورم کے موڈریٹر ہیں۔ ان کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ وہ یہاں موجود خطوط کو تقسیم بھی کر سکتے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ آپ دوست موڈریٹر کنٹرول پینل سے بھی واقفیت حاصل کریں۔

شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی بھائی
سلام
اب تک جو کام ہو سکا ہے اس کو تو میں نے آج ہی اپ لوڈ کر دیا لیکن آپ کے اس پیغام پر ابھی ابھی نظر پڑی ہے انشاﺀ اللہ آئندہ ہر نئے کام کو اپ لوڈ کرنے کے لیئے نیا پیعام پوسٹ کروں گا ۔ ویسے کام آپ کیر نظر سے گزر رہا ہے یا نہیں اور آپ کی رائے کیا ہے
 
السلام علیکم شاکر القادری،
بالکل جناب ہم نہایت اشتیاق سے آپ کا اور محسن کا کام ملاحظہ کر رہے۔ آپ مجھے ایک مرتبہ بھائی کہہ دیں وہ بھی کافی ہوگا لیکن چلیں بھائی بھائی کہنے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ :p
 
Top