کچھ شناسائی اور سہی

سلام مسنون
نبیل بھائی قیصرانی بھائی امن صاحبہ دوست بھائی سب کو سلام اور دعا کے ساتھ ساتھ عید مبارک کہتا ہوں اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ یہاں ہم ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے اور ایک دوسرے کو اپنی عادات اور اپنے خیالات سے آگاہ کریں کے کچھ چٹکلے ہوں گے کچھ ہسی مزاق ہو گا کچھ گفت و شنید ہو گی تو ایک دوسرے سے تعلقات زیادہ اچھے ہوں گے اور دیگر یہ کہ نئے دوست بھی آئیں گے تو ان سے بھی تعرف ہو گا چاہے وہ نہ آئیں مگر ان کو دعوی تو دی جا سکتی ہے نہ باقی یہ کہ کھانے کو تو محض ہوا ہی دستیا ب رہے گی ۔ یوں تو اس فورم میں یہ تمام دھاگے موجود ہیں مگر نلکیاں مختلف ہیں اس لیے میں ان تمام کی ایک ہی نلکی تیار کر رہا ہوں کیوں کہ اس طرح کافی سہولت ہو گی ارے بھئی غصہ کیوں کر رہے ہیں جناب دیکھیں تو باہر کافی اونچی آواز میں مینڈک جھنگر بھی مجھ پر برس رہے ہیں اس کے علاوہ کتوں نے تو میرا کام ہی تمام کر رکھا ہے بھئی کیا کریں ان کی شہنشاہی بھی انہی اوقات میں شروع ہوتی ہے ایک دوسرے کے ساتھ ہزل گیت ماہیے ٹپے گانے دوہڑے اور نجانے کیا کیا شیئر کر رہے ہیں اور تو اور کئی تو پوری پوری دیوان سنا کر داد وصول کر رہے ہیں خیر یہ تو گرجتے ہی رہیں گے باقی سب کا بھی غصہ مجھ پر بجا ہے کیوں کہ میں ہوائیاں بہت مارتا ہوں دیکھیں نہ اب اس سب کی کیا ضرورت ہے مگر وہ کیا ہے کہ "آپ کی انگشت حنائی کو چین نہیں" والی بات ہوئی میرے بھی ہاتھ میں آرام نہیں کچھ نہ کچھ کرنا تو ہے ہی تو کیوں نہ اس دھاگے کا افتتاح ہو جائے اب جو بھی کرے بحر حال کر دے ورنہ اس کو بند کر دیا جائے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ اپنا “ تعارف “ لکھتے تعارف کے ہی زمرے میں اور وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوتا۔ خیر کوئی مضائقہ نہیں یہاں بھی یہ سب چلے گا۔

تو چھوڑیئے کوئی چٹکلہ
 

حسن نظامی

لائبریرین
سلام مسنون
نا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اجی اجنبی نہیں ہوں اس سرزمین پر آتا جاتا رہا ہوں وہ الگ بات ہے کہ ذرا اور اور محلوں کے چکر لگائے یا بقول برادر محترم فیضان الحسن گیلانی کے دوسری "نلکیوں" کے دھاگوں میں الجھتا رہا
شاید اسی جرم میں کسی نے پانی تک کو نہ پوچھا ﴿یا گھاس تک نہ ڈالی بقول بھائی کے جو ساتھ ہی بیٹھا ہے آہو جی ۔۔۔۔ۘ "محسن حجازی صاحب والی"﴾
بھائی کہتے ہیں اپنی لوکیشن بتاو
عرض ہے فیضان صاحب والے "جھینگر مینڈک "شعراء یا بھانڈ مراسی ﴿حضرات شعراء سے بےحد معذرت کے ساتھ ﴾
ویسے شاعر حضرات کے بارے میں سنا ہے کہ اکثر کلام رات کی تاریکی میں انہی شعراء سے ہم کلام ہونے کے بعد لکھتے ہیں ﴿ایک بار پھر معذرت ﴾
تو تعارف ہو رہا تھا ماحول کا
وہی شعراء ہیں پر جناب سامع حسن نظامی ہیں اور آج تو عجب عالم ہے چاند رات ہے ایک شعر اگر چاند کی مناسبت سے کوئی شاعر کہتا ہے تو دوسرا جھٹاک سے ایک اور شعر دے مارتا ہے
اگر کوئی استاد شاعر(یہاں‌کچھ حروف قیصرانی نے سنسر کیے ہیں‌جو کسی بھی طرح سے مناسب نہ تھے) طرح کا مصرعہ دے دے تو دوسرے ہمنوا پورے پورے دیوان پڑھنے لگ جاتے ہیں بس اسی ماحول کا اثر ہے کہ پہلے قبلہ بھائی اور اب میں قبلہ چھوٹے بھائی کچھ خرافات ہی بکے جارہے ہیں ﴿ماحول کا اثر تو ہوتا ہی ہے﴾
مجھے جناب برادرم نے سمجھایا کہ اردو محفل پر یوں آو گے تو کچھ بات بنے گی ورنہ ﴿جرم ہم نے کیا تھا سو بھگت ہم ہی چکے﴾
ویسے اگر کسی کو اس مصرع پر اعتراض ہو تو ہوتا رہے یہ میرا ابھی کا اختراع شدہ ہے
باقی ان شعراء اور ان کے اثرات سے تو آپ واقف ہی ہیں ﴿آہو جی﴾
باقی باتیں جو نبیل صاحب ﴿استاد محترم﴾ قیصرانی صاحب ﴿مہا ملٹی میڈیا کیونکہ چھوٹے تو اپنے دوست صاحب ہیں ﴾ اور "الف" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امن اور پھر ایمان بھی اور الف سے ہی اوپر مد ڈال کر آپا بھی کے تعارف کی بات ہے تو وہ بھی میرا دل کرتا ہے کہ خود ہی کچھ کروں ان حضرات سے تو امید نہیں لیکن میرے تعارف میں بھی میرے ہم نشینوں کا اثر در آیا تو سارے مجھے تو تکار کر یں گے اس لئے رہنے ہی دیں باقی تو میرا خیال ہے اجازت ہی لینا باقی ہے سو اجازت اس سے پہلے کہ میں ہم نشینوں کے الفاظ کوٹ کرنے لگ جاوں کیونکہ عربی قول ہے "اذا تکرر الکلام علی السمع تقرر علی القلب"اس کا مطلب سمجھنے کے لئے سیدہ صاحبہ سے یا تفسیر صاحب سے رجوع کریں اور میری شکایت بھی پہنچائیں کہ جناب میں مسئلہ کھل اور زنبور یعنی شہد کی مکھی اور دوسری مکھی یعنی بھڑ کا حل چاہتا ہوں مگر جواب نہ دارد شاید اس قابل ہی نہ سمجھا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
والسلام مع الاحترام
 

قیصرانی

لائبریرین
سید حسن نظامی میں‌ نے کچھ حروف سنسر کیے ہیں‌ جو بہت ہی غلط تھے۔ براہ کرم آئیندہ ایسی غلطی مت کیجئے گا
 

حسن نظامی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اس غلطی کی نشاندہی اور اس کی درستگی کے لئے بہت بہت شکریہ ورنہ پتہ نہیں کیا ہو جاتا اللہ آپ کو خوش رکھے ایک مرتبہ پھر شکریہ مجھے اب احساس ہوا حالانکہ میں جس رو میں جا رہا تھا ساتھ فیضان بھی بیٹھا تھا لیکن ہم دونوں کو یہ معیوب نہ لگا کہ بطرس بخاری بننے کی کوشش کی جارہی تھی
لیکن اب آپ کے سنسر کرنے کے بعد خیال آتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ جیسے مخلص بھائی موجود ہیں بہت شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
سید حسن نظامی نے کہا:
قیصرانی بھائی اس غلطی کی نشاندہی اور اس کی درستگی کے لئے بہت بہت شکریہ ورنہ پتہ نہیں کیا ہو جاتا اللہ آپ کو خوش رکھے ایک مرتبہ پھر شکریہ مجھے اب احساس ہوا حالانکہ میں جس رو میں جا رہا تھا ساتھ فیضان بھی بیٹھا تھا لیکن ہم دونوں کو یہ معیوب نہ لگا کہ بطرس بخاری بننے کی کوشش کی جارہی تھی
لیکن اب آپ کے سنسر کرنے کے بعد خیال آتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ جیسے مخلص بھائی موجود ہیں بہت شکریہ
کوئی بات نہیں، آئیندہ احتیاط کیجئے گا
 
Top