کچھ سوالات

الف عین

لائبریرین
اس لڑی میں میں مختلف سوالات پوچھوں گا، جس سے لائبریری کی صورت حال واضح ہو سکے۔

سوال نمبر ایک:
عظیم بیگ چغتائی کے افسانے
صفحہ 146 پر ایک نیا افسانہ شروع ہوا ہے۔ اس افسانے کا عنوان ٹائپ نہیں ہو سکاہے۔ مقدس نے یہ صفحہ ٹائپ کیا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
سوال نمبر ۲
علی پور کا ایلی کی محنت ضائع ہونے کا مجھے بے حد افسوس ہے۔ کیا کسی طرح اس ناول کے تین چار حصے ہو سکتے ہیں جن کو الگ الگ نام سے ای بک بنا کر پوسٹ کر دیا جائے؟؟
 

الف عین

لائبریرین
سوال نمبر 3 محمد وارث سے اجازت کا طلب گار ہوں کہ کیا سر سید کے مضامین کا انتخاب کی کتاب فائنل کر دی جائےِ اس میں توزک اردو سے مقدس کے ٹائپ کئےہوئے دو مضامین بھی شامل کر سکتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
Top