کچھ رنگوں کے بارے میں

تعبیر

محفلین
السلام علیکم ! مین ایک عدد نئے ٹاپک کے ساتھ :)

آپ کے واڈروب میں کونسے رنگ کے ڈریسز زیادہ تر پائے جاتے ہین
اور کونسے رنگ کے بلکل نہیں اور اسکی وجہ :confused:
کونسے رنگ کے کپڑے آپ زیادہ تو خریدتی/ خریدتے ہیں ؟؟؟

میری الماری مین زیادہ تر کالے اور پنک کلر کے کپڑے پائے جاتے ہیں
جو کلر بلکل نہیں وہ ہے اورنج ۔ وجہ اسکی یہ ہے کہ اسے پہننے والے کو دیکھ کر زردے کی پلیٹ کا خیال آتا ہے بس :grin: سفید رنگ کے بھی نہین ہیں۔ اب خریدوں گی

بہت کوشش کرتی ہوں پر پھر بھی ہر سوٹ ہر پرنٹ بلیک میں ہی پسند آتا ہے
 
سکون

محفلین
مجھے ہلکا سبز کلر پسند ہے اور اور مجھے سرخ کلر پسند نہیں ہے اس کی وجہ کیا ہے یہ بتانا میرے لیئے مشکل ہے :grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

دلچسپ تعبیر ، میں دیکھ کے بتاؤں گی :)، ویسے صبح کے لیے میں گلابی رنگ کا سوٹ نکالا ہوا ہے ۔ اس پر ہلکی سی کڑھائی ہے اور دوپٹہ مجھے اس کا بہت پسند ہے۔ اس کے کارنرز پر کٹ ورک ہے گولائی میں اور تین مخلتف شیڈز ہیں گلابی ، پرپل اور پیچ کے ٹکڑوں کو گولائی میں جوڑ کر بنا ہوا ہے باریک سی بیل سے اور انھی شیڈز میں پورے دوپٹے میں بلاک پرنٹ اور سیکوئنسز :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ تو خالص زنانہ قسم کا ہے، مردوں کا یہاں کیا کام۔ کھسک لو بھئی پتلی گلی سے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ دھاگہ تو خالص زنانہ قسم کا ہے، مردوں کا یہاں کیا کام۔ کھسک لو بھئی پتلی گلی سے۔
ارے شمشاد بھائی ۔۔۔ تو کیا ہوا ؟ ۔ کیا مرد حضرات کپڑے نہیں پہنتے ۔ ;)
چلیں ۔۔۔ مردوں کی جانب سے میں شروعات کرتا ہوں کہ میرے کلوزاٹ میں زیادہ تر سفید اور لائیٹ بلو کلر کی شرٹیں اور ٹی شرٹیں ہیں اور زیادہ تر جینز ہین پہنتا ہوں سو وہ بھی سب بلو رنگ کی ہیں ۔ سوائے چند ایک خاکی پینٹس کے ۔ :cool:
 
زینب

محفلین
میرے پاس تقریباَ سارے کلرز ہیں۔۔۔۔۔اکثر تیز رنگ ہیں ۔۔سرخ مجھے بہت پسند ہے ییلو میں‌میری جان ہے بلیک بھی بہت اچھا لگتا ہے بس سارے ہیں ہیں۔۔۔۔۔سفید کے علاوہ
 
قیصرانی

لائبریرین
نیلے رنگ کا ہر شیڈ موجود ہے، کلر بلائینڈنیس کے سبب چند ایک پنک اور جامنی ٹائپ بھی آ‌گئے تھے، جو تب سے اب تک رکھے ہیں۔ شاید ایک دو کالی شرٹس اور جینز ہوں گی۔ باقی سب کے سب نیلے یا نیلے کے شیڈز کے ساتھ

نا پسند کوئی رنگ نہیں۔ اس وجہ سے ان کو استعمال نہ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں :(
 
damsel

معطل
بہت اچھا ٹاپک ہے تعبیر :)

آپ کے واڈروب میں کونسے رنگ کے ڈریسز زیادہ تر پائے جاتے ہین

میری واڈروب میں زیادہ تر آف وائٹ اور براون کلر کے کپڑے پائے جاتے ہیں۔ اب گھر والوں کی شدید ترین مخالفت کے بعد تھوڑی سی بہار آنا شروع ہوئی ہے۔

اور کونسے رنگ کے بلکل نہیں اور اسکی وجہ :confused:

کونسا کلر بالکل نہیں ہے ھمممممم۔ ۔ ۔ ۔وائٹ، ریڈ،اورنج،شاکنگ پنک،کوگڈن:grin: سلور اور اسی طرح کے برائٹ کلرز۔ ۔ ۔ ۔ ۔اس کی وجہ یہی ہوگی کہ اس رنگ میں اچھے پرنٹ نہیں ہوں گے یا کوئی اچھا فیبرک۔

کونسے رنگ کے کپڑے آپ زیادہ تو خریدتی/ خریدتے ہیں ؟؟؟

وہی جو واڈروب میں موجود ہیں یعنی اف وائٹ اوربراون ۔ لیکن یہ شاپنگ پریڈ میں طاری ہونے والے موڈ پر بھی منحصر ہوتا ہے۔
 
ارے شمشاد بھائی ۔۔۔ تو کیا ہوا ؟ ۔ کیا مرد حضرات کپڑے نہیں پہنتے ۔ ;)
چلیں ۔۔۔ مردوں کی جانب سے میں شروعات کرتا ہوں کہ میرے کلوزاٹ میں زیادہ تر سفید اور لائیٹ بلو کلر کی شرٹیں اور ٹی شرٹیں ہیں اور زیادہ تر جینز ہین پہنتا ہوں سو وہ بھی سب بلو رنگ کی ہیں ۔ سوائے چند ایک خاکی پینٹس کے ۔ :cool:

تم میری نقل کر رہے ہو یا میں تمہاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو میں یہ سوچ رہا ہوں ظفری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
زیک

مسافر
پتلون زیادہ‌تر نیلی یا کالی ہیں۔ شرٹس مختلف رنگوں کی ہیں مگر شاید سرخ رنگ سب سے زیادہ ہے۔
 
زونی

محفلین
مجھے لائٹ کلرز اور ٹھنڈے شیڈز زیادہ پسند ہیں اسلئے زیادہ تر لائٹ شیڈز ہی پائے جاتے ہیں میری وارڈروب میں

ڈارک ریڈ ، براؤن ، ییلو عموماً ڈارک شیڈز خصوصاً گرمی کے موسم میں بہت کم پہنتی ہوں کیونکہ یہ کلرز آنکھوں کو چبھتے ہیں اور گرمی کا احساس بڑاھ دیتے ہیں۔

موسٹلی پنک ، سکائی بلیو، لائٹ گرین ، لائٹ اورنج اور بلیک خریدتی ہوں ابھی کل ہی چھ سوٹوں میں تین پنک اٹھا لائی ہوں:grin:
 
6 سوٹ ایک ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔زونی خیریت ؟؟اتنے سوٹ ایک ساتھ کیوں؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
مجھے سرخ کلر پسند نہیں ہے اس کی وجہ کیا ہے یہ بتانا میرے لیئے مشکل ہے :grin:

کوشش کریں بتانے کی ہو سکتا ہے اس دفعہ آسان ہو

:)

دلچسپ تعبیر ، میں دیکھ کے بتاؤں گی :) :)

آپ کیا ابھی تک الماری کھول کر کھڑی ہیں ۔ اب اکر بتا بھی جائیں ۔ مجھے دلچسپ کہنے کے لیے شکریہ :grin:

یہ دھاگہ تو خالص زنانہ قسم کا ہے، مردوں کا یہاں کیا کام۔ کھسک لو بھئی پتلی گلی سے۔

آپ جلدی سے یو ٹرن لین اور واپس آئیں کہ یہ دھاگہ سب کے لیے ہے :) اب مردانہ بھی ہو چکا ہے :)

ارے شمشاد بھائی ۔۔۔ تو کیا ہوا ؟ ۔ کیا مرد حضرات کپڑے نہیں پہنتے ۔ ;)
چلیں ۔۔۔ مردوں کی جانب سے میں شروعات کرتا ہوں کہ میرے کلوزاٹ میں زیادہ تر سفید اور لائیٹ بلو کلر کی شرٹیں اور ٹی شرٹیں ہیں ہیں ۔ :cool:

جی بلکل صحیح کہا۔ یہ تو لگتا ہے کہ میرے ہی گھر کی کلوزاٹ کا ایک حصہ ہے :eek:
آپ غائب کہان ہین اجکل
 
تعبیر

محفلین
میرے پاس تقریباَ سارے کلرز ہیں۔۔۔۔۔اکثر تیز رنگ ہیں ۔۔سرخ مجھے بہت پسند ہے ییلو میں‌میری جان ہے بلیک بھی بہت اچھا لگتا ہے بس سارے ہیں ہیں۔۔۔۔۔سفید کے علاوہ

دوبئی میں کافی گرمی رہتی ہے تو اتنے تیز کلر صحیح رہتے ہیں

کلر بلائینڈنیس کے سبب چند ایک پنک اور جامنی ٹائپ بھی آ‌گئے تھے، جو تب سے اب تک رکھے ہیں۔ شاید ایک دو کالی شرٹس اور جینز ہوں گی۔ باقی سب کے سب نیلے یا نیلے کے شیڈز کے ساتھ

:(

آپ کو کیسے پتہ کہ آپ کو کلر بلائینڈنس ہے۔ اس کھیل سے تو اندازہ نہیں لگا لیا

وہی جو واڈروب میں موجود ہیں یعنی اف وائٹ اوربراون ۔ لیکن یہ شاپنگ پریڈ میں طاری ہونے والے موڈ پر بھی منحصر ہوتا ہے۔

واہ اپ کا اتنا تفصیلی جواب دیکھ کر مزا آگیا :) مجھے بھی براؤن پسند ہے پر میرے پاس پتہ نہیں کیوں ہے نہین۔اب لوں گی ۔ یہ موڈ والا کیا چکر ہے :confused:
 
سارہ خان

محفلین
آپ کے واڈروب میں کونسے رنگ کے ڈریسز زیادہ تر پائے جاتے ہین

میری وارڈ روب میں پنک اور پیچ کلر سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں کیونکہ یہ میرے فیورٹ کلرز ہیں ۔۔ اس کے علاوہ وائٹ ۔۔ ریڈ ۔۔ لائٹ اورنج ۔۔بلیک ۔۔ لائٹ اور ڈارک بلیو کلرز کے سوٹ ہیں ۔۔ لائٹ پرپل بھی مجھے پسند ہے ۔۔ آجکل وہ نہیں ہے اور خریدنے کا سوچ رہی ہوں ۔۔:)

اور کونسے رنگ کے بلکل نہیں اور اسکی وجہ

گرین اور ییلو کلرز نہیں پسند کپڑوں میں ۔۔ پستائی یا لیمن میں کوئی شیڈ اچھا لگے تو بنا لیتی ہوں لیکن گرین اور ییلو بالکل نہیں ۔۔

کونسے رنگ کے کپڑے آپ زیادہ تو خریدتی/ خریدتے ہیں

پنک ۔۔ پیچ اور وائٹ۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
تم میری نقل کر رہے ہو یا میں تمہاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو میں یہ سوچ رہا ہوں ظفری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

ہائیں اپ بھی :eek: پھر کیا لوگ یہ نہیں کہتے کہ دیکھو تو صحیح صرف دو شرٹس

پتلون زیادہ‌تر نیلی یا کالی ہیں۔ شرٹس مختلف رنگوں کی ہیں مگر شاید سرخ رنگ سب سے زیادہ ہے۔

زیک آپ یہاں؟ وہ بھی بولتے ہوئے :) یہ سرخ رنگ کس میں :confused:

مجھے لائٹ کلرز اور ٹھنڈے شیڈز زیادہ پسند ہیں اسلئے زیادہ تر لائٹ شیڈز ہی پائے جاتے ہیں میری وارڈروب میں

ڈارک ریڈ ، براؤن ، ییلو عموماً ڈارک شیڈز خصوصاً گرمی کے موسم میں بہت کم پہنتی ہوں کیونکہ یہ کلرز آنکھوں کو چبھتے ہیں اور گرمی کا احساس بڑاھ دیتے ہیں۔

موسٹلی پنک ، سکائی بلیو، لائٹ گرین ، لائٹ اورنج اور بلیک خریدتی ہوں ابھی کل ہی چھ سوٹوں میں تین پنک اٹھا لائی ہوں:grin:

مجھے آپ کے جواب سے ایک بات یاد آگئی کہ بندہ جوانی مین لائٹ کلر پسند کرتا ہے اور جب لگتا ہے کہ جوانی جا رہی ہے تو پھر ڈارک کلرز پسند آتے ہیں :grin: ایسا کیوں
اب تو لان کے سوٹ بہت ڈارک کلرز میں آرہے ہیں۔

ایک اور دلچسپ سلسلہ ۔۔ :clapp: تعبیر سب ہی سلسلے بہت اچھے شروع کئے ہیں ۔۔ مزے کے ۔۔:)

آپ صرف تالیان بجانا ۔ اپنی پسند نہ بتانا۔ کبھی بھی اور کہیں بھی :mad: جاو مین نہین کھیلتی :grin:
 
پسند تو مجھے سفید رنگ ہے پر مجبوری یہ ہے کہ اس رنگ کو اس کے اصلی رنگ میں سنبھال پانا کم از کم ابھی مجھ کنوارے کے بس کی بات نہیں۔ لہٰذا دوسرے پھیکے اور ہلکے بے رنگ قسم کے رنگ استعمال کرتا ہوں۔

جینز سے قطعی اجتناب کرتا ہوں۔ عموماً میرے پینٹ اور شرٹ دونوں ہی بد رنگ ہوتے ہیں۔ اس لئے کبھی یہ سوچنے کی نوبت نہیں آئی کہ کس پینٹ کے ساتھ کون سی شرٹ پہننی ہے۔ حالانکہ پینٹ شرٹ کے معاملے میں عام رجحان رنگ متقابل کا ہے پر میں انہیں اپنے ہی رنگ میں رکھنا پسند کرتا ہوں۔

اپنے لئے شوخ رنگوں سے اجتناب کرتا ہوں حالانکہ نا پسند یوں تو کوئی رنگ نہیں بس استعمال کرنے والا اس رنگ کا متحمل ہونا چاہئے۔

میرے بارے میں عمومی رائے یہ ہو سکتی ہے کہ میں خوش لباس نہیں ہوں۔
 
Top