کچھ تو دنیا میں نیک کام کرو۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=HacrCWf5oc4[/youtube]


حسن والوں کا احترام کرو
کچھ تو دنیا میں نیک کام کرو

شیخ آئے ہیں باوضو ہو کر
اب تو پینے کا انتظام کرو

اب بھی برسیں گے ہر طرف جلوے
تم نگاہوں کا اہتمام کرو

لوگ ڈرنے لگے گناہوں سے
بارش رحمت تمام کرو



فرخ بھائی کیا کہتے ہیں؟ :grin:
انو ملک کے بارے میں تو آپ نے ہمارے خیالات کی اصلاح فرما دی :hatoff:
ظفری بھائی آپ کو بھی پسند آئے گی۔ کافی دھیمے دھیمے سے سروں میں ہے۔:)
اور ہاں وہ یہ بھی بتائیے کہ شب بھر کے جاگے ہوئے جگجیت کی آواز میں کب دیں گے؟ :confused:


باقی ہم تو نیک کام کرنے سے قاصر ہیں کہ ارد گرد کوئی۔۔۔۔ ہے نہیں! :grin:
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب محسن بھائی ۔۔۔۔ یہی تو ہم کہتے ہیں کہ ہمارا احترام کرو ۔۔۔ مگر مجال ہے زمانے کے کان پر جوں پر رینگتی ہو ۔ ;)

جگجیت زیادہ تر دھیمے سُروں میں ہی گاتا ہے ۔ جس سے غزل سننے کا لطف دوبالا ہوجاتاہے ۔ شب بھر کے جاگے ہوئے کی تلاش جاری ہے ۔ اگر کہیں نہ ملی تو میں خود سے فارمیٹ بدل کر یہاں پوسٹ کردوں گا ۔ :hatoff:
 

محسن حجازی

محفلین
ارے ہم تو آپ کا بہت احترام کرتے ہیں آپ بھی ہمارا احترام کیجئے ناں! کوئی شک ہو تو تصویر ہم نے ساتھ ٹانگ رکھی ہے! :grin:
ضرور وہ اگر مل سکے تو کیا ہی بات ہے۔ ورنہ جس بھی فارمیٹ میں ہے، کہیں چڑھا دیجئے ہم اتار لیں گے۔
 

زونی

محفلین
شکریہ محسن اچھی غزل ھے، ویسے تو میں نے جگجیت کو بہت کم سنا ہوا ھے اور محسوس ہوا ھے کہ جگجیت ہمیشہ دھیمے سروں میں ہی گاتا ھے لیکن مجھے اس کی زیادہ تر غزلیں ایک ہی جیسی لگتی ہیں ، ایسا لگتا ھے ایک ہی کمپوزیشن میں کمی بیشی کر دی گئی ھے ، پتہ نہیں کیوں یکسانیت سی محسوس ہوتی ھے ،:(
لیکن بہرحال کچھ غزلیں مجھے بھی پسند ہیں ، بس ابھی اتنا ہی ،،،،، یہ نہ ہو ناں جگجیت کے پرستار میرے پیچھے ڈنڈا لے کے چڑھ دوڑیں:grin::grin:
 

ملائکہ

محفلین
پہلے میں سوچ رہی تھی کہ اس غزل پر بھی تبصرہ کروں پھر سوچا کہ چلو چھوڑو :music::music:


بہت اچھی غزل ہے:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
 

محسن حجازی

محفلین
نہیں زونی!
جگجیت نے کافی جدت دکھائی ہے اردو غزل کی گائیکی میں۔ آپ ذرا یہ والی غزل تو سنیں اور یہ نوٹ کریں کہ کلام کا اتخاب، کمپوزیشن، اور پھر تاثرات۔۔۔ کمال!

ملائکہ! آپ کے تبصرے کا انتظار ہے ایک دو روز میں موصول ہوجائے تاخیر سے موصول ہونے والے خطوط شامل اشاعت نہیں کیے جائيں گے۔ :grin:
 
Top