ن م راشد کچھ تمہاری انجمن میں ایسے دیوانےبھی تھے - ن م راشد

کچھ تمہاری انجمن میں ایسے دیوانےبھی تھے
جو بکار خویش دیوانے بھی فرزانے بھی تھے

یوں تو ہر صورت پہ تھا بیگانگی کا شائبہ
ان میں کچھ ایسے بھی تھے جو جانے پہچانے بھی تھے

سب بہ توفیق مروت دوستی کرتے رہے
لوگ کیا کرتے؟ کہ خود ان کے صنم خانے بھی تھے

تو اپنی آگہی کے ظرف سے جانچا مجھے
آگہی نا آگہی کے اور پیمانے بھی تھے

دل کے جانے کا بہر صورت بہت صدمہ ہوا
اس وابستہ کئ لوگوں کے افسانے بھی تھے
ن م راشد
 
Top