کچھ اچھی کتابوں کے نام بتائیں

مجھے کچھ اچھی کتابوں کے نام دکار ہیں جسے میں اپنی ذاتی لائبریری کے لئے خرید سکوں ۔آج میں نے اپنی زر ضمانت کی رقم نکالی جامعہ سے تو سوچا کچھ کتابیں خرید لوں ۔کیمرا خریدنے کا ارادہ تھا لیکن کیمرا اب فروری میں ۔ابھی تو فی الحال کچھ بہترین کتابوں کے نام بتائیں ؟۔واضح رہے کہ مجھے ادب،صحافت ،میڈیا اور ماڈرن ہسٹری سے دلچسپی ہے ۔ایک اچھے جرنسلٹ کی لائبریری میں کیسی کتابیں ہونی چاہئے اس کو مد نظر رکھئے گا ۔اساتذہ کرام سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔
علم
 
مٹی کا دیا (خود نوشت سوانح حیات میرزا ادیب)
صدیوں کی زنجیر(ناول رضیہ فصیح احمد)
اُداس نسلیں (ناول عبداللہ حسین)
بہاؤ (ناول مستنصر حسین تارڑ)
 
مٹی کا دیا (خود نوشت سوانح حیات میرزا ادیب)
صدیوں کی زنجیر(ناول رضیہ فصیح احمد)
اُداس نسلیں (ناول عبداللہ حسین)
بہاؤ (ناول مستنصر حسین تارڑ)
مٹی کا دیا (خود نوشت سوانح حیات میرزا ادیب)
میرزا ادیب میرے فیوریٹ رائٹر پڑھ چکا ہوں یہ کتاب ۔۔۔۔مجھے خریدنی ہے یہ کتاب لیکن یہاں ملتی نہیں ۔
صدیوں کی زنجیر(ناول رضیہ فصیح احمد)
یہ میں پتہ کرواتا ہوں ۔
اُداس نسلیں (ناول عبداللہ حسین)
یہ ہے میرے پاس ابھی پڑھی نہیں 29 دسمبر کو امتحان ختم ہو جائے تو پھر مطالعہ کا دور شروع کرتا ہوں
بہاؤ (ناول مستنصر حسین تارڑ)
یہ بھی ڈھنڈواتا ہوں ۔۔۔۔ایک کتاب میں نے تارڑ صاحب کی پڑھی تھی ترکی کا سفرنامہ "نکلے تری تلاش میں"اسلوب مجھے بہت پسند آیا تھا ۔
 
مٹی کا دیا (خود نوشت سوانح حیات میرزا ادیب)
میرزا ادیب میرے فیوریٹ رائٹر پڑھ چکا ہوں یہ کتاب ۔۔۔ ۔مجھے خریدنی ہے یہ کتاب لیکن یہاں ملتی نہیں ۔
صدیوں کی زنجیر(ناول رضیہ فصیح احمد)
یہ میں پتہ کرواتا ہوں ۔
اُداس نسلیں (ناول عبداللہ حسین)
یہ ہے میرے پاس ابھی پڑھی نہیں 29 دسمبر کو امتحان ختم ہو جائے تو پھر مطالعہ کا دور شروع کرتا ہوں
بہاؤ (ناول مستنصر حسین تارڑ)
یہ بھی ڈھنڈواتا ہوں ۔۔۔ ۔ایک کتاب میں نے تارڑ صاحب کی پڑھی تھی ترکی کا سفرنامہ "نکلے تری تلاش میں"اسلوب مجھے بہت پسند آیا تھا ۔
بیٹا جی پاکستان میں تو میں رہنمائی کر سکتا ہوں مگر انڈیا میں کہاں سے ملے گی اس بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
علی پور کا ایلی (ممتاز مفتی)
الکھ نگری (ممتاز مفتی)
راکھ (مستنصر حسین تارڑ)
اداس نسلیں بلاشبہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک دفعہ شروع کیجئے گا، نشہ توڑے نہ ٹوٹے گا۔۔ :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
حضرت مولانا علی میاں ندوی کی تصنیف کردہ
ما ذا خسر العالم بانحطاط المسلمین کا اُردو ترجمہ
انسانی دُنیا پر مسلمانوں کے عروج زوال کے اثرات
 
حضرت مولانا علی میاں ندوی کی تصنیف کردہ
ما ذا خسر العالم بانحطاط المسلمین کا اُردو ترجمہ
انسانی دُنیا پر مسلمانوں کے عروج زوال اثرات
بھائی جان ! یہ پڑھ چکا ہوں اور میرے پاس ہے بھی ۔کچھ یونک اس زمانے کی کتاب بتائیے نا ۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
میں بھی نام لکھوا دوں تاکہ پڑھے لکھوں میں شمار ہو ۔۔۔۔۔۔۔
علی عباس جلال پوری کی تصنیفات
کائنات اور انسان
روایات تمدن قدیم
خرد نامہ
رسوم اقوام
 
عثمان

محفلین
مجھے کچھ اچھی کتابوں کے نام دکار ہیں جسے میں اپنی ذاتی لائبریری کے لئے خرید سکوں ۔آج میں نے اپنی زر ضمانت کی رقم نکالی جامعہ سے تو سوچا کچھ کتابیں خرید لوں ۔کیمرا خریدنے کا ارادہ تھا لیکن کیمرا اب فروری میں ۔ابھی تو فی الحال کچھ بہترین کتابوں کے نام بتائیں ؟۔واضح رہے کہ مجھے ادب،صحافت ،میڈیا اور ماڈرن ہسٹری سے دلچسپی ہے ۔ایک اچھے جرنسلٹ کی لائبریری میں کیسی کتابیں ہونی چاہئے اس کو مد نظر رکھئے گا ۔اساتذہ کرام سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے ۔
علم
ان موضوعات پر میری دلچسپی عموما کم ہی رہی ہے۔ اس لیے شائد کچھ ذیاد نام نہ دے سکوں۔
آج کل ضیا الدین سردار کی Desperately Seeking Paradise: Journey of a Sceptical Muslim زیر مطالعہ ہے۔ مصنف نے اپنے مشاہدات کی روشنی میں جدید مسلم معاشرے کا تجزیہ کیا ہے۔ شائد آپ کو دلچسپ لگے۔ :)
 
بھیا میں یہ ضرور پڑھوں گا اچھا کیا آپ نے لنک بھی دے دیا ۔۔۔۔بے حد شکریہ کچھ اور نام ہوں تو بتائیے گا اس کے علاوہ بھی جس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو۔۔۔۔مجھے اب چھہ ماہ صرف جم کے مطالعہ کرنا ہے ۔۔۔۔ابھی بس اسی کی پلانننگ کر رہا ہوں ۔۔۔۔ساری فہرست میں نے مرتب کر لی ہے ۔
 
عثمان

محفلین
بھیا میں یہ ضرور پڑھوں گا اچھا کیا آپ نے لنک بھی دے دیا ۔۔۔ ۔بے حد شکریہ کچھ اور نام ہوں تو بتائیے گا اس کے علاوہ بھی جس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو۔۔۔ ۔مجھے اب چھہ ماہ صرف جم کے مطالعہ کرنا ہے ۔۔۔ ۔ابھی بس اسی کی پلانننگ کر رہا ہوں ۔۔۔ ۔ساری فہرست میں نے مرتب کر لی ہے ۔
حالیہ کچھ برسوں میں میری دلچسپی سائنس تک محدود ہے۔ تاہم یہ موضوع آپ کی فہرست میں شامل نہیں۔ :)
کچھ عرصہ قبل کم بارکر کی کتاب The Taliban Shuffle: Strange Days in Pakistan and Afghanistan پڑھی۔ شکاگو ٹریبیون کی اس صحافی نے دوہزار سات آٹھ کے دنوں میں پاکستان اور اس سے قبل کے افغانستان کا بڑا دلچسپ تجزیہ کیا ہے۔ پاکستان میں وکلاء تحریک کے دنوں کے حالات قلم بند کیے ہیں۔ مجھے تو بہت دلچسپ لگی۔ :)
 
عثمان

محفلین
کم بارکر بیان کرتی ہیں کہ کیسے وکلاء تحریک کی کوریج کے دوران جلوس کے ہمراہ لوگ اس کی ٹانگوں پر چٹکیاں بھرتے تھے۔ آخر جلوس میں شریک ایک گاڑی میں موجود کچھ وکلاء نے اس کی یہ حالت زار دیکھتے ہوئے اسے گاڑی میں پناہ دی۔
بینظیر کے جنازے میں لوگوں نے اسے نہ بخشا۔
افغانستان میں البتہ اسے یہ معاملہ پیش نہ آیا۔
نواز شریف کے طرف سے رومانوی پیش رفت کا بھی بیان ہے۔
ایسے اور اس قسم کے بڑے دلچسپ اور عجیب واقعات کا بیان ہے۔
 
Top