کچھوادیوتا ہے، سادھو کے خلاف کارروائی

ہندوستان کی ریاست اڑیسہ میں پولیس نے کچھوئے کو غیر قانونی طور پر رکھنے والے ایک ایک سادھو کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ مذکورہ سادھو نے اس کچھوے کو خدا مان کر اپنے پاس رکھ رکھا تھا۔
تازہ پانی میں رہنے والے اس کچھوے کی پیٹھ پر قدرتی طور پر ایسے نشانات موجود ہیں جو ایک ہندو دیوی سے مماثلت رکھتے ہیں۔
اڑیسہ میں بھگوان جگناتھ سب سے مقبول ترین دیوتا تصور کیے جاتے ہیں اور عقیدت مندوں کے مطابق اس کچھوے پر اسی دیوتا کی شبیہ پائی جاتی ہے اسی لیے اسے جاگا کے نام سے جانا موسوم کیا گيا ہے۔
بھارت میں ایسے کچھوؤں کا شمار ایسے جانوروں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہیں گھر میں پالنا یا رکھنا منع ہے۔
مزید
 

arifkarim

معطل
انسان کا کام ہی دوسری چیزوں کو پوجنا ہے۔ مغرب مادہ پرستی میں گم ہے تو مشرق انا پرستی میں۔
 
Top