کِسان

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسان
شاعر: نامعلوم
صُبح سَویرے اُٹھ کر
لے کر چلا ٹریکٹر
وہ جا رہا ہے دیکھو
کُچھ گا رہا ہے دیکھو
مٹی کو سینچتا ہے
اور بیج پھینکتا ہے
کرتا ہے سخت محنت
مٹی سے ہے محبت
فصلیں بھی کیا ہری ہیں
محنت سے یہ بڑھی ہیں
یہ ہے کسان اپنا
سیکھا نہیں ہے تھکنا!
:):):):):):):)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاندار شعیب ، یہ جگہ اور کھیت اور سب کچھ بہت خوبصورت لگ رہا ہے ، اتنا سبزہ ،میرا تو دل چاہ رہا ہے میں خود یہ ٹریکٹر چلانا شروع کر دوں :)

اچھا شعیب یہ بتائیں کہ پس منظر میں کسی پرندے / پرندوں کی آواز بھی شامل ہوسکتی ہے کیا ؟
 
جی ہاں بالکل شامل ہو سکتی ہے مگر پھر ٹریکٹر کی آواز کو حذف کرنا پڑے گا۔ کیونکہ دونوں آوازیں میرے تجربے میں اچھا تاثر نہیں دے رہی ہیں۔ آپ بتائیے کیا کیا جائے؟
 
Top