کيا خبر تھي انقلاب آسماں ہوجائے گا

تنویرسعید

محفلین
کيا خبر تھي انقلاب آسماں ہوجائے گا

کيا خبر تھي انقلاب آسماں ہوجائے گا
قورمہ قليہ نصيب احمقان ہو جائے گا

ظلمت باطل کے دامن ميں چھپے گا نور حق
دال کي آغوش ميں قيمہ نہاں ہوجائے گا

کيک بسکٹ کھائيں گے الو کے پھٹے رات دن
اور شريفوں کيلئے آٹا گراں ہو جائے گا

کنٹرول اس کے لب شيريں پہ گريوں ہو جائے گا
کھانڈ کا شربت نصيب دشمناں ہو جائےگا

اے بھنے تيتر نہ ڈربا درچيوں کي ديد دے
پيٹ ميرا تيري خاطر آشياں ہو جائے گا

اے سکندر مرغ کا ہے شوربا آب حيات
خضر بھي اس کو اگر پي لے جواں ہو جائے گا

جب يہ کہتا ہوں کہ کچھ سامان دعوت کيجئے
وہ يہ کہہ کر ٹال ديتے ہيں کہ ہاں ہو جائےگا
 
Top