کوہلی کو انوشکا کے ساتھ شادی کے علاوہ ایک خوشی اور مل گئی

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انوشکا اور کوہلی اس وقت اٹلی میں ہنی مون منا رہے ۔ کہا جارہا ہے کہ انوشکا کوہلی کے لئے لکی ثابت ہونگیں ان کی شادی میں خاندان والوں کے علاوہ بھی دیگر معروف شخصیتوں نے شرکت فرمائی ۔
 
فرقان احمد

محفلین
قبلہ ویسے اُمید تو نہیں تھی کہ اِس لڑی میں محمد وارث صاحب سے ملاقات ہوگی آپ کو دیکھ کر اچھا لگا :)
ہمیں تو چنداں حیرت نہ ہوئی۔ لڑی کا عنوان ان کے مزاج سے کافی مطابقت رکھتا ہے جس میں سب کچھ سمویا ہوا سا لگتا ہے جیسے شادی، کرکٹ، اداکاری، وغیرہ وغیرہ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
صرف عنوان سے تو قبلہ یہی لگ رہا ہے کہ شای کے بعد اتنی جلدی خوشی مل جانا کافی تشویشناک بات ہے! :)
ہمیں تو چنداں حیرت نہ ہوئی۔ لڑی کا عنوان ان کے مزاج سے کافی مطابقت رکھتا ہے جس میں سب کچھ سمویا ہوا سا لگتا ہے جیسے شادی، کرکٹ، اداکاری، وغیرہ وغیرہ :) :) :)
عنوان کا یہ گھٹیا انداز آج کل بہت عام ہے۔ ایسے گھٹیا عنوانات دے کر لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے لنکس زیادہ وزٹ ہوں گے۔
یہ نفسیاتی مرض ہے۔
یہ اسی گھٹیا پن کی جدید شکل ہے جو ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ پہلے کسی کو صرف اتنا کہنا کہ "تیری ماں نوں۔۔۔۔۔"
اور اس کے تھوڑی دیر بعد کہنا "۔۔۔۔اللہ حج کراوے۔"
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

فاتح بھائی، آپ جو بھی کہیں مگر اس لڑی کو ریٹنگ تو ملی ہی ہے. وارث بھائی، آپ اور دیگر بزرگان. اور کیا مقصد ہوتا ہے لڑی شروع کرنے کا
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی، آپ جو بھی کہیں مگر اس لڑی کو ریٹنگ تو ملی ہی ہے. وارث بھائی، آپ اور دیگر بزرگان. اور کیا مقصد ہوتا ہے لڑی شروع کرنے کا
لڑی میں تو صرف ان صاحب کو سمجھانے کی غرض سے آئے ہیں گو کہ "۔۔۔۔۔۔ کلامِ نرم و نازک بے اثر"
لیکن مجھے یقین ہے کہ ان تمام بزرگان سلف (سٹارٹ) نے اس ویڈیو کو دیکھنے کا بارِ ذلت نہیں اٹھایا ہو گا۔
 
میں تو آپ کو دیکھ کر آیا. فلم کون دیکھتا ہے. ہم تو live دیکھتے ہیں. (ازراہ تفنن. انتظامیہ کو حرکت میں آنے کی ضرورت نہیں ہے)
 
محمد وارث

لائبریرین
اَن کی سوسائٹی ان باتوں پر تشویش سے بہت آگے بڑھ چکی ہے۔
لیکن ہماری تو ہے قبلہ سو اسی لیے اظہار کر دیا تھا۔

ویسے اچھی بات ہے کہ عبدالقدیر صاحب ایسی باتوں سے ناراض نہیں ہوتے بلکہ اپنی لڑی میں رونق لگی دیکھ کر شاید خوش ہی ہوتےہیں۔ :)
 
Top