home_car_3.jpg

کوک سٹوڈیو سیزن 6 کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔ابتدائی پروموز کو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس دفعہ بیرونی ممالک کے گلوکاروں کے علاوہ بیرونی موسیقار بھی شامل ہیں۔سربین (Serbian) موسیقاروں کی ایک ٹیم اس دفعہ کوک سٹوڈیو میں پرفارم کرتی نظر آئیگی۔اس مرتبہ بھی گلوکاروں میں کچھ پرانے چہروں کے ساتھ نئے گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا
ابرارالحق (پہلی مرتبہ)
عالمگیر (پہلی مرتبہ)
علی عظمت
اسد عباس(پہلی مرتبہ)
عاطف اسلم
عائشہ عمر (پہلی مرتبہ)
فریحہ پرویز (پہلی مرتبہ)
معظم علی خان
رستم میرلاشاری (ایران۔سویڈن) (پہلی مرتبہ)
رستم فتح علی خان (پہلی مرتبہ)
صنم ماروی
عمیر جسوال
زارا مدنی (پہلی مرتبہ)
زیب اور حانیا
سمرو اورورین (استنبول، ترکی) (پہلی مرتبہ)
شامل ہیں۔
امید کی جاتی ہے کہ اس دفعہ بھی اچھا میوزک سننے کو ملے گا
 
لیلی جان۔کوک سٹوڈیو سیزن 6

آڈیو لنک
زیب اور حانیا پہلے بھی کوک سٹوڈیو سیزن 3 میں پرفارم کرچکی ہیں۔سیزن 3 میں انہوں نے بی بی صنم جانم نامی گانا گایا تھا جو کہ فارسی زبان میں تھا
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
کوک اسٹوڈیو کے گانے اچھے لگتے ہیں خاص طور پر صوفیانہ کلام۔۔
ان میں سے جوگی سنا ہے فریحہ پرویز کا۔۔اچھا تھا :)
 
ملائکہ

محفلین
جوگی، کوک سٹوڈیو سیزن 6

آڈیو لنک
یہ کلام اس دفعہ فریحہ پرویز نے گایا ہے۔پہلے اسی کلام کو سیزن 3 میں رضوان اور معظم علی خان گا چکے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر سیزن 3 والا پسند ہے
ڈھول والے حصے نے تو بس دی اینڈ کردیا۔۔۔ ڈھول کی آواز مجھے انتہائی بری لگتی ہے پر اس میں مجھے لگا پہلی بار اس انسٹرومنٹ کی ورتھ بنی ہے۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
جوگی، کوک سٹوڈیو سیزن 6

آڈیو لنک
یہ کلام اس دفعہ فریحہ پرویز نے گایا ہے۔پہلے اسی کلام کو سیزن 3 میں رضوان اور معظم علی خان گا چکے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر سیزن 3 والا پسند ہے

بہت پسند آیا جوگی گانا۔ فریحہ نے بہت اچھا گایا اور سربیا کا میوزک بھی اچھا لگا۔
 
سید ذیشان

محفلین

تلمیذ

لائبریرین
جوگی، کوک سٹوڈیو سیزن 6

آڈیو لنک
یہ کلام اس دفع فریحہ پرویز نے گایا ہے۔پہلے اسی کلام کو سیزن 3 میں رضوان اور معظم علی خان گا چکے ہیں۔مجھے ذاتی طور پر سیزن 3 والا پسند ہے

فریحہ نے بھی خوب گایا ہے لیکن اس میں ایک غلطی کر گئی ہیں:
'بلہیا جاگ بنا دُدھ نئیں کڑھدا بھاویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے'
کہہ گئی ہیں ، حالانکہ یہ یوں ہو نا چاہئے تھا:
'بلہیا جاگ بنا دُدھ نئیں جمدا بھاویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے'
 
صائمہ شاہ

محفلین

عمر سیف

محفلین
جوگی ۔۔ فریحہ نے اچھا گیا پر جیسا تلمیذ سر بتا چکے کہ اس میں ایک جگہ غلطی کر گئیں۔

لیلی جان ۔۔ اچھا گرووی میوزک ہے ۔۔

اس بار سربیہ کے میوزیشنز کے ساتھ اشتراک ہے ۔۔
 
عثمان

محفلین
لیلی جان۔کوک سٹوڈیو سیزن 6

آڈیو لنک
زیب اور حانیا پہلے بھی کوک سٹوڈیو سیزن 3 میں پرفارم کرچکی ہیں۔سیزن 3 میں انہوں نے بی بی صنم جانم نامی گانا گایا تھا جو کہ فارسی زبان میں تھا
اس گانے کی ٹیون بھی کہیں کہیں بی بی صنم جانم والے گانے سے ملتی جلتی معلوم ہوتی ہے۔ بہرحال خوب ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
فریحہ نے بھی خوب گایا ہے لیکن اس میں ایک غلطی کر گئی ہیں:
'بلہیا جاگ بنا دُدھ نئیں کڑھدا بھاویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے'
کہہ گئی ہیں ، حالانکہ یہ یوں ہو نا چاہئے تھا:
'بلہیا جاگ بنا دُدھ نئیں جمدا بھاویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے'
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ گلوکار کوئی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے چھوٹی موٹی غلطی کر ہی جاتے ہیں
 
کوک سٹوڈیو سیزن 6 قسط نمبر 1 کے پسِ پردہ مناظر
خیال ۔ عمیر جسوال - کوک سٹوڈیو قسط نمبر 1 پسِ پردہ مناظر
ببو بھائی ۔ علی عظمت - کوک سٹوڈیو قسط نمبر 1 پسِ پردہ مناظر
ربّا ہو ۔ سائیں ظہور،صنم ماروی - کوک سٹوڈیو قسط نمبر 1 پسِ پردہ مناظر
 
Top