کوڈکس کا مسلہ

دوست

محفلین
ایسا ہے سلمان میاں کہ یہ تین ربط ملے ہیں مجھے تلاش کرنے سے ۔
ان کو تفصیل سے پڑھ لینا امید ہے بات بن جائے گی۔
یہ آفیشل صفحہ ہے ان کی تنصیب کے بارے میں۔
یہاں آپ کو بالکل ٹھیک مشورہ دیا گیا ہے۔ پہلے اس پیکج کو اپنے ہوم فولڈر میں رکھیں اور اس کے بعد نیچے دی گئی کمانڈ استعمال کریں۔ اس کمانڈ میں سٹیرک کی جگہ اس فائل کا پورا نام لکھ دیں۔ بلکہ w32codecs سے لے کر سب پر لکیر پھیریں اور اس کی جگہ متعلقہ فائل کا نام پیسٹ کردیں۔
آٹومیٹکس ایک خودکار سکرپٹ ہے جہاں صرف ماؤس کلک سے آپ عمومی مطلوب سافٹویر انسٹال کرسکتے ہیں۔ انھی میں ونڈوز کوڈکس بھی شامل ہیں۔
میرا مشورہ اب بھی وہی ہے کہ پہلے اپنا موڈم انسٹال کرلیں۔ اس کے بعد
ان کو انٹرنیٹ سے اتار کر نصب کریں۔
ورنہ اب بریزی کی جان چھوڑ دیں اور ڈیپر ڈریک انسٹال کرلیں‌ وہاں‌ اس پیکج کو نصب کرنا ایک ماؤس کلک کی مار ہے۔
 
کوڈکس

میں نے ڈیپر ڈریک 6.06 انسٹال کر لی ہے۔
کوڈکس بھی کر لیے ہیں۔
لیکن ابھی بی گانے نہیں چل رہے۔
اب بتاو کیا کروں۔
 

دوست

محفلین
واؤ
کوئی بات نہیں ٹینشن نہیں‌ لینی۔
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔
ایسا کرو میرے پچھلے سے پچھلے پیغام میں جو ربط دیا تھا
"آفیشل صفحے" کا اس کو پڑھو۔ اور متعلقہ پیکج انسٹال کرو۔
موڈم چلا؟؟؟؟
اگر موڈم نہیں‌ چلا تو پیکج کس طرح اتارو گے۔ :(
 
کوڈکس

xp چلتے چلتے held ھو گی تھی۔سسٹم ریسٹارٹ کیا تو G RUB load نہیں ھو رہا تھا error آ رہا تھا
پھر میں نے kbuntu install کی۔
اب اس کے کوڈکس کا بتاؤ
 

دوست

محفلین
اس میں بھی ایسے ہی ہوگا۔
وہی کوڈک انسٹال ہونگے۔
یار پہلے تسلی سے موڈم انسٹال کرو۔
انٹرنیٹ چلا لو پہلے۔ اس کے بعد موج ہے۔ سارا کچھ اپنا ہے پھر انٹرنیٹ پر۔
پھر صرف تمہیں طریقہ کار بتاؤں گا اور گانے چلنے میں وہی وقت حائل ہوگا جو یہ پیکج اتارنے اور نصب کرنے میں لگے گا۔
ون 32 کوڈکس سارے مسائل کا حل نہیں کچھ اور بھی پیکج ہیں اور سارے کیا ہاتھ سے کرو گے؟؟
پیکج مینجر جو ہے۔
اس لیے پہلے انٹرنیٹ چلاؤ۔
موڈم انسٹال کرو۔ اس کے بعد کے مینیو میں انٹرنیٹ کے زمرے میں کے پی پی پی نامی انٹرنیٹ ڈائلر ہے اس سے کنکٹ ہونے کی کوشش کرو۔ اگر نہ ہو تو پھر بتانا۔
ایک کمانڈ لائن حل موجود ہے وہ ٹرائی کریں گے۔
انٹرنیٹ چل گیا تو سمجھو لینکس دوڑے گا۔
 
کوڈکس

ان کا مطلب تو سمجھانا یار شاکر
Installing the driver
There are two steps to installing the driver. The first is to copy the Intel536.ko file created above to an appropriate directory, and the second is to cause the driver to be loaded at boot time.
 

دوست

محفلین
پہلے مرحلے میں ڈرائیور کی کے اور فائل کو متعلقہ فولڈر میں‌ کاپی کرنا ہے۔
دوسرے مرحلے میں ڈرائیور کی اس قابل بنانا ہے کہ جب پی سی بوٹ ہو تو موڈم کا ڈرائیور بھی اٹھا لے۔ بالکل ونڈوز کی پارٹینشنر کی طرح۔ جو ایف ایس ٹیب نامی فائل میں انٹری کیے بغیر نئے بوٹ پر ظاہر نہیں ہوتیں۔
کچھ یہی معاملہ ڈرائیور کے ساتھ ہے۔
 
موڈیم

یار شاکر تھوڑی وضاحت اور کرو۔
متعلقہ folderکونسا ہے۔
دوسرے مرحلے کی اچھی طرح وضاحت کرو۔
بوٹ سے مراد ریسٹارٹ ھے۔
ونڈوز کی drives کو ہرمرتبہ mount کروانا پڑتا ہے۔
 

دوست

محفلین
عزیزی تم تمہید پڑھ کر ہی پریشان ہورہے ہو۔
آگے سب کچھ بتایا ہوا ہے۔
ایک ایک چیز بتائی ہے۔
اللہ کا نام لے کر اس پر عمل کرتے جاؤ۔ اسی لیے تو یہ گائیڈ بھیجی تھی تم کو۔
تمہیں کسی متعلقہ فولڈر کے بارے میں جاننے کی ضرورت نہیں۔ جیسے وہ کہتا جائے کرتے جاؤ۔
جب کہیں ایرر آئے تو پھر رابطہ کرو۔
اور ہاں ونڈوز کی پارٹیشن کا اب بھی ماؤنٹ نہیں ہورہیں؟؟؟
fstab فائل میں کمانڈز نہیں دیں؟؟؟
یا دینے کے باوجود وہی حال ہے؟؟؟
 

دوست

محفلین
ہمممممممم
ایسا کرو اوبنٹو کے فورم پر اپنا یہ مسئلہ بمع کمانڈ اور اس کے ساتھ جو ایرر آتا ہے پوسٹ کرو۔
 

دوست

محفلین
username@ ur desktop
یہ نہیں آتا دوبارہ؟؟
بہرحال جو بھی نتیجہ ہے متعلقہ فورم پر اس مسئلے کو رکھو۔ اور براہ کرم عنوان پیغام یا مسئلے کے مطابق دیا کرو تاکہ متعلقہ لوگ اس کی طرف متوجہ بھی ہوں۔
جیسے اس کا عنوان ہوسکتاہ ہے
intel 537ep modem help required
وغیرہ۔ یعنی مکمل وضاحت موجود ہے تاکہ جواب جلدی مل سکے۔
 
موڈیم

گھر ٰکر میرے بھی ڈسپلے نھیں آ رھا تھا۔
پھر میں نے ubuntu6.06 کر لی ھے۔
میرا خیال ھے کھ موڈیم انسٹال ھو گیا ھے۔
dev/536ep0/
dev میں 536ep کا icon ٰگیا ھے۔
<application> internet
میں جی نوم پی پی پی نھیں ھے۔
میں networking میں گیا تھا ادھر موڈیم ھے۔
کیا ادھر سےconnect ھونا ھے۔
اور اس میں کیا لکھنا ھے
hostname , Domain, Dns, System
you are also using ubuntu6.06 please see and tell me.
 
Top