کون میرے وائر لیس انٹرنیٹ کو استعمال کر رہا ہے ؟

علی ذاکر

محفلین
محفلین چند روز پیشتر میں نے ڈی ایس ایل کنیکشن لیا ہے ۔ اور یہ روٹر کے ذریعے چل رہا ہے ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ میرے انٹرنیٹ کنیکشن سے کو ن کون فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ اپنے انٹرنیٹ کو استعمال کرنے والے افراد کو میں کیسے جان سکتا ہوں ؟ یا دوسرے لفظوں میں اگر میں معلوم کرنا چاہوں کہ کون کون سا کمپیوٹر میرے روٹر کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے ۔

گزارش کہ میں نیٹ ورکنگ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا لہذا آسان الفاظ میں بتائیے گا اور ونڈوز وسٹا استعمال کر رہا ہوں ۔
مع السلام
 

dxbgraphics

محفلین
trackbackاگر جانتے ہوں تو اس میں وائی فائی پاسورڈ کریک بھی ہوتا ہے اور ایک راوٹر سے جتنے بھی کنکٹ ہوتے ہیں سب کے میک ایڈریس تک بتادیگا۔
آپ اپنے راوٹر میں macایڈریس سیکیورٹی enable کر لیں تو اگر کسی کے پاس پاسورڈ بھی ہو تو کنکٹ تو وہ ہوجائے گا لیکن نیٹ استعمال نہیں کر سکے گا۔



ویسے میں اپنی گلی کے تمام wepکنکشنز کے پاسورڈ حاصل کر چکا ہوں :)
 

علی ذاکر

محفلین
گرافکس میں ٹریک بیک نہیں جانتا کیا ہوتا ہے یا تو آپ تھوڑی تفصیل سے بتا دیں کہ یہ کیا ہوتا ہے یا کہاں‌ہوتا ہے ؟

مع السلام
 

عسکری

معطل
کونسی کمپنی کا ہے یار سیکیور کر لے جان چھڑا لے بس۔پاسورڈ ہو گا تو کنیکٹ ہو گا وائرلیس بس
 

arifkarim

معطل
آئی ٹی کے سوالات کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ سوال کرنے والا بیچارا خود یہ نہیں‌جان پاتا کہ سوال کرنا کیسے ہے! :) (مذاق)
آپ کے اس سوال پر میرے کچھ سوالات:
روٹر کس کمپنی کا ہے، کونسا ماڈل نمبر ہے وغیرہ۔۔۔۔
اکثر جدید روٹرز میں‌بلٹ ان سافٹوئیر ہوتا ہے جسکی مدد سے DHCP پر چلنے والے تمام کلائنٹس دیکھے جا سکتے ہیں:
b101.gif
مندرجہ بالا اسنیپ میرے روٹر Dlink کا ہے!
 
مدیر کی آخری تدوین:

علی ذاکر

محفلین
عارف یہ ڈیزائن کیا ہے ہوائ کمپنی نے ماڈل ہے اس کا 007

مجھے تو نہیں پتہ یہ کیا لکھا ہوا ہے شاید یہ بھی آپ کے کام آجائے ایکو لائف ایچ جی 532 بی

مع السلام
 

arifkarim

معطل
اوکے ایک حل ملا ہے۔
اپنے براؤزر میں:
192.168.1.1 لکھیں۔
ایک ونڈو کھلے گی جسمیں یوزرنیم اور پاسورڈ admin دے دیں۔ جسکے بعد مزید آپشنز میں جاکر کنکٹیڈ افراد نظر آ جائیں گے!
سورس:
http://www.huawei.com/products/terminal/pdf/view.do?f=356&ctype=0

ویسے ماڈل ماڈل کا فرق ہے اور عین ممکن ہے کہ آپکے والے میں یہ سب نہ ہو یا الگ ہو!
 

علی ذاکر

محفلین
آپ نے جو یہ سائٹ‌دی ہے 1۔1۔168۔192 اس میں پاسورڈ دے دیا ہے میں نے جو کمپنی کی طرف سے مجھے ملا تھا لیکن اس میں مزید ک ی آپشن نہیں ہے آپ کہیں‌تو آپ کو اسمیں‌پاسورڈ لگا کے لنک سنڈ کروں ؟

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
صابر بھائ پاسورڈ تو جو کمپنی نے دیا تھا وہ میں‌نے لگا دیا ہے وہ اس نے منظور بھی کر لیا ہے لیکن اس میں مجھے کہیں بھی نظر نہیں آرہا کہ میرا نیٹورک کون استعمال کر رہا ہے ؟

مع السلام
 

محمدصابر

محفلین
مینو میں دیکھو۔ کہیں Basic کا مینو ہو گا۔ پھر وہاں DHCP کا آپشن ڈھونڈو۔ اس کی Clients لسٹ ہو گی۔ یہ وہ سارے لوگ ہیں جو اس کو استعمال کر رہے ہے۔
اگر ہو سکے تو سکرین شارٹ لگا دو۔
 

تیشہ

محفلین
بھلے کہیں سے بھی دیکھیں علی بچارے کو کچھ بھی نہیں دکھنا :happy: ۔۔ اسلئے بہتر ہے جو جو یوز کررہا ہے خود ہی آگے بڑھکر اعتراف ِ جرم کرلے ۔۔۔ کتنے دن ہوگئے ہیں پوچھ گاچھ کرتے ہوئے کچھ ہاتھ نہیں آرہا ۔۔:chatterbox:
 

خوشی

محفلین
اب بوچھی کی دوست ہونے کے ناطے دوسرے کا الزام مجھ پہ نہ لگا دیں کہیں ، میں نے ایک چھوڑ دو 2 وی فی لگا رکھے ھیں
 
Top