امیر مینائی کون بیماری میں آتا ہے عیادت کرنے؟ - امیر مینائی

کاشفی

محفلین
غزل
(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)

کون بیماری میں آتا ہے عیادت کرنے؟
غش بھی آیا تو مِری روح کو رخصت کرنے

اُس کو سمجھاتے نہیں جاکے کسی دن ناصح
روز آتے ہیں مجھ ہی کو یہ نصیحت کرنے

تیر کے ساتھ چلا دل، تو کہا میں نے، کہاں؟
حسرتیں بولیں کہ، مہمان کو رخصت کرنے

آئے میخانے میں، تھے پیرِ خرابات امیر
اب چلے مسجدِ جامع کی امامت کرنے
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ بہت خوب! شکریہ کاشفی صاحب۔ اس شعر کو دیکھیے گا کیا یہاں "مہماں" کی بجائے "مہمان" نہیں؟
تیر کے ساتھ چلا دل، تو کہا میں نے، کہاں؟
حسرتیں بولیں کہ، مہماں کو رخصت کرنے
 
Top