1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مصطفیٰ زیدی کونپلیں ریت سے پُھوٹیں گی سر ِ دشت ِ وفا

غزل جی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2013

  1. غزل جی

    غزل جی محفلین

    مراسلے:
    234
    کونپلیں ریت سے پُھوٹیں گی سر ِ دشت ِ وفا ​
    آبیاری کے لِیے خُون ِ جِگر تو لاؤ ​
    کِسی گُھونگھٹ سے نکل آئے گا رُخسار کا چاند ​
    جو اُسے دیکھ سکے ایسی نظر تو لاؤ ​
    شہر کے کُوچہ و بازار میں سنّاٹا ہے ​
    آج کیا سانِحہ گُذرا ہے خبر تو لاؤ ​
    ایک لمحے کے لِیے اُس نے کِیا ہے اقرار ​
    ایک لمحے کے لِیے عُمر ِ خضر تو لاؤ ​
    مصطفیٰ زیدی ​
    (قبائے سَاز)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر