کونسا نستعلیق فونٹ نوری نستعلیق سے قریب ترین ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
الف نظامی نفیس نستعلیق فونٹ کے ذریعے ترسیمہ جات کی اشکال حاصل کرنے کا آئیڈیا پیش کر چکے ہیں۔ اس آئیڈیا میں مجھے اگر کوئی چیز کھٹکتی ہے تو وہ نفیس نستعلیق ہے۔ :rolleyes: مجھے ذاتی طور پر نوری نستعلیق سٹائل بہت پسند ہے۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ الف نظامی کا آئیڈیا کس حد تک قابل عمل ہے۔ 18000 کے قریب اشکال کی تیاری کے لیے جب تک کوئی automated پراسیس تشکیل نہیں پا جاتا اس وقت تک اس کام کو شروع کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ بہرحال اس سلسلے میں پہلا سوال تو یہی ہوگا کہ کونسے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ سے نوری نستعلیق سے مماثلت رکھنے والی اشکال تیار کی جا سکتی ہیں؟ مجھے ذیل کے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس کا علم ہے:

نفیس نستعلیق فونٹ
عماد نستعلیق فونٹ
فجر نستعلیق فونٹ
پاک نستعلیق فونٹ
نبیل نستعلیق فونٹ

ہو سکتا ہے کہ کچھ نام اس وقت ذہن سے محو ہو رہے ہوں۔ اگر آپ کو مزید کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس کے نام معلوم ہیں تو ضرور بتائیں۔ اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں کہ کونسا فونٹ نوری نستعلیق سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی یہ دھاگہ چیک کریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=11680
a81.gif

یہاں میں نےمشور نستعلیق فانٹس کا موازنہ پیش کیا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر ''انپیج'' کا نوری کیرکٹر ، نوری نستعلیق ترسیموں سے سب سے زیادہ قریب لگتا ہے۔ اسکے بعد فجر نوری نستعلیق کا نمبر ہے۔ پھر بتدریج جوہر نستعلیق اور پاک نستعلیق۔۔۔۔
 
Top