کوریج: جشنِ دس لاکھ پیغامات برائے اردو محفل

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جشنِ دس لاکھ کوریج پروگرام
السلام علیکم اردو محفل اور مہمانِ گرامی​
ویسے تو آپ مجھے جانتے ہی ہوں گے کہ میں اکثر و بیشتر اردو محفل کی سالگرہ میں کوریج کرتا رہتا ہوں جس میں میرا ساتھ اردو محفل کے اراکین دیتے ہی رہتے ہیں۔ آج کا پروگرام سالگرہ کے جشن کا نہیں بلکہ اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات مکمل ہونے پر جشن کی کوریج کا ہے جس کی مہزبانی میں نے خود ہی اپنے سر لے لی ہے:D میں تو اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھے دیر نا ہو جائے اور کوئی اور اس پروگرام کا آغاز نا کر دیں۔ ویسے تو عام طور پر @سیدہ شگتفہ آپی ہی آغاز کرتی ہیں لیکن شاہد وہ یہاں موجود نہیں ہیں اس لیے میرے ہی حصے میں یہ پروگرام آئے گا انشاءاللہ:) تو بتاتا چلوں۔ جشن کا آغاز ہمارے ہر دل عزیز رکنِ محفل جناب ابن سعید بھائی نے محفل کے دس لاکھ پیغامات کی مبارک دے کر شروع کیا۔ دس لاکھ پیغامات "بروز ہفتہ، 6 اکتوبر 2012 بوقت 2:41 شام (مطابق معیاری وقت لندن)" مکمل ہوئے۔ کہتے ہیں چاند پر جو پہلے شخص گیا تھا اس کا نام پوری دنیا کو یاد ہے لیکن جو دوسرا انسان پہنچا تھا اس کا نام بہت کم لوگوں کو یاد ہے اسی لیے انیس الرحمن بھائی وہ واحد ہیں جنوں کے پیغام سے اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات مکمل ہوئے اس لیے ان کو بھی پوری دنیا یاد رکھے گے لیکن جس نے دس لاکھ ایک والا پیغام لکھا ہے ان کو تو کم ہی لوگ جان پائے گے:ROFLMAO:
جشن کے حوالے سے دوسرا دھاگہ ہماری پیاری سی بہن ناعمہ عزیز نے "اردو محفل کو دس لاکھ پیغامات پورے ہونے پر مباک" نام سے شروع کیا جس میں سارے اراکین اپنے اپنے انداز سے مبارک پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے نایاب بھائی ہر دفعہ کچھ انوکھا کرتے ہیں اور مجھے ان ہی کا انتطار ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں اس دفعہ دھاگہ شروع کرنے والوں میں میرا بھی نام ہے۔ اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات کے نام سے شروع کیا۔ جس میں کیا ہے وہ آپ خود جا کر دیکھیں گے باقی کی تفصیل کے لیے ہمارے ساتھ رہے گا خرم شہزاد اردو محفل گلوبل ویلج:D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات پر منائے جانے والے جشن کے سلسلہ میں سب سے پہلا دھاگہ ہماری ناعمہ عزیز بہنا نے بنایا تھا۔ اور اس دھاگے کا نام ہے محفل کے دس لاکھ پیغامات اتنا پیارا دھاگہ آنکھوں سے اوجل ہی رہتا اگر ہمارے دس لاکھ پیغام کے موجد جناب انیس ارحمان بھائی ہمیں نا بتاتے تو شکریہ جناب کا اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا آپ سب کو ہمارے ساتھ ہی رہنا پڑے گا
 
پھر ناعمہ۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں کے شاعرانہ مقابلوں میں بانٹ دوں گا۔۔۔ :D
آپ آگے کا پروگرام تو بتائیے، باتیں توچلتی ہی رہیں گی۔۔
پروگرام کچھ یوں ہے کہ یہ سلسہ ایک ماہ تک چلتا رہے گا۔ امید ہے انشاءاللہ کل تک میں فری ہو جاؤں گا اور اس کے بعد سب سے مشورہ کرنا ہے مشاعرے کے بارے میں اس کے علاوہ جوں جوں سلسلہ چلتے رہیں گے آپ کے سامنے پیش کرتا جاؤں گا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آنکھ کھلتی ہیں بند ہوتی ہے۔ نیند آتی ہے اور بہت آتی ہے، وقت بھی تو گزر رہا ہے، نورِ سحر اور نورِ سحر کی اماں مزے سے خوابِ خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ ٹیبل لمپ روشن ہے، پنکھا ہوا دے رہا ہے، بجلی جانے کا ڈر نہیں ہے کیونکہ یوپی ایس لگا ہوا ہے، کچھ لوگ سو رہے ہیں اور کچھ لوگ سو چکے ہیں رات آدھی گزر چکی ہے اور آدھی گزر رہی ہے موسم نا زیادہ گرم ہے اور نا سردی ہے، صبح اٹھ کر بہت سے کام کرنے ہیں۔ ناز پری کا ٹیسٹ بھی ہے اس کو بھی ٹیسٹ کے لیے لیے کر جانا ہے۔ اس کی تیاری پتہ نہیں ہے کہ نہیں ہے۔ صبح اتوار بھی ہے سب کو چھٹی ہوتی ہے لیکن مجھے تو ہر دن چھٹی ہے اور ہر دن میں کام بھی کرتا ہوں۔ رات کے ایک بج چکے ہیں، تاریخ بدل چکی ہے لوگ پتہ نہیں کہاں پہنچ چکے ہیں۔ میرے خیال میں آپ کو میری سمجھ تو لگ گئی ہوئی۔ آپ یہ سب کچھ پڑھ کر بور ہوتے رہیں ،مجھے نیند آ رہی ہے میں تو چلا سونے کل کی کل دیکھی جائے گی۔:D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D:p;):notworthy::D;)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی صبح کے سوا آٹھ بجے کے قریب جب میں نے محفل پر لاگ ان کیا تھا تو یہاں ہُو کا عالم تھا۔ اکیلی میں ہی تھی پہلے تو میں ڈر گئی لیکن پھر ساتھ خرم بھیا نے انٹری دی اور پیچھے پیچھے سعود بھیا چلے آئے تو کچھ حوصلہ ہوا۔ ابھی کوئی آٹھ اراکین محفل پر ناشتہ کرکے یا بغیر ناشتہ کیے موجود ہیں۔ :)
 
ہم سارا وقت یہیں تھے، بس خاموش تھے اس لیے نظر نہیں آئے ہوں گے! :) :) :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی صبح کے سوا آٹھ بجے کے قریب جب میں نے محفل پر لاگ ان کیا تھا تو یہاں ہُو کا عالم تھا۔ اکیلی میں ہی تھی پہلے تو میں ڈر گئی لیکن پھر ساتھ خرم بھیا نے انٹری دی اور پیچھے پیچھے سعود بھیا چلے آئے تو کچھ حوصلہ ہوا۔ ابھی کوئی آٹھ اراکین محفل پر ناشتہ کرکے یا بغیر ناشتہ کیے موجود ہیں۔ :)
میں جب رات محفل سے گیا تو اس کے بعد بھی مجھے نیند نہیں آئی اور کہیں جا کر 3 بجے سویا اور ساتھ ہی صبح صبح مولبی صاحب کی وجہ سے آنکھ کھل گئی جنوں نے چندے کی اپیل ایسے درد ناک انداز سی کی کہ پھر آنکھ ہی نا لگی:D میں نے سوچا آج تو اتوار ہے اور اتوار کو تو چندہ نہیں مانگا جاتا اکثر جمعرات کو یا جمعہ کو چندہ مانگا جاتا ہے پھر خیال آیا اتوار کو سارے گھر ہوتے ہیں نا اس لیے چندے کی اپیل کی جا رہی ہے:D
اس چندے کی اپیل سے یاد آیا۔ ابھی تک ابن سعید بھائی نے تعاؤن کے صندوق کی بات نہیں کی اس دفعہ پتہ نہیں اس کو کہاں رکھا ہے اور اس کی حفاظت کیسے ہوگی
 
دیکھیے، ان صندوقوں کو مناسب جگہوں پر رکھوا یجیے۔ سالگرہ پر کچھ خاص تعاون نہیں ملا تھا۔ :) :) :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کرکٹ کے عالمی کپ کا شور ختم ہونے کے ساتھ ہی میرا پروجیکٹ بھی ختم ہو گیا (ٹائپنگ کا) ۔ اب اگلے کام کی تلاش کروں گا لیکن اس وقت جو پروجیکٹ ملا ہوا ہے اس کو تو مکمل کر لوں۔ تو جناب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔ دس لاکھ پیغامات کا جشن خوب خوب منایا جا رہا ہے ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے اس کو منا رہا ہے۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ ابھی تک نایاب بھائی نے کوئی اضافہ نہیں کیا اس جشن میں بلکہ کچھ حصہ ہی نہیں ڈالا لیکن ہر دفعہ کی طرح اور اپنے نام کی طرح نایاب اور اچھے سلسلہ شروع کرنے کا ریکارڈ قائم رکھا اور اردو محفل ہیروز کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں دس ہزار سے زیادہ پیغامات لکھنے والے اراکین کے نام اور ان کے پیغامات کی پرسنٹ ایج خوبصورت انداز سے پیش کی گئی ہے۔ اس کو دیکھنے کے لیے آپ کو اردو محفل ہیروز کے تھریڈ میں ہی جانا پڑے گا۔
ابن سعید بھائی نے جب یہ لکھا یہ اردو محفل کے ابتدائی 380 ہفتوں کے پیغامات تو میں سمجھا شاہد کہیں ڈاک کا نظام ان کے ہاتھ آ گیا ہے لیکن تشریف لے جانے کے بعد مجھے کیا پتہ چلا یہ پتہ چلانے کے لیے آپ کو بھی وہی پر تشریف لے جانی پڑے گی۔
میں نے تو جب سے اردو محفل میں قدم رکھا ہے تب سے ہی نبیل بھائی کو دو ہی مقامات پر دیکھتا ہوں۔ ایک جہاں خوشی منائی جا رہی ہو دوسرا جہاں کوئی رولا ہو گیا ہو۔ لیکن یہاں میں خوشی کے حوالے سے ہی ذکر کرنے لگا ہوں نبیل بھائی ہر سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت خطاب فرماتے رہے ہیں۔ میں سمجھا کہ شاہد اس دفعہ بھی کوئی خطاب ہی ہو گا۔ محفل فورم پر دس لاکھ پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر کے عنوان سے شروع کیے گے دھاگے میں انہوں نے جو معلومات عنائت فرمائی ہیں بے شک دلچسپ اور مزے کی ہیں۔ اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اردو محفل نے اپنا یہان تک کا سفر کیسے کیا۔

یونہی ساتھ ساتھ چلیں سدا کبھی ختم اپنا سفر نہ ہو، جی نہیں یہ کوئی گانا نہیں ہے جو میں کسی کے لیے گا رہا ہوں یہ تو اردو محفل کے لیے قرۃالعین اعوان کے الفاظ ہیں تفصیل کے لیے آپ کو اسی دھاگے میں جانا پڑے گا۔اب اجازت چاہوں گا اسی طرح تفصیلات لے کر حاضر ہوتا رہوں گا دعاؤں میں یاد رکھے گا ۔اللہ دے والے
 
Top