گرافکس کورل ڈرا میں صفحات کو خودکار نمبر دینا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صدیق بھائی بہت عمدہ شئیرنگ کی ہے، اللہ کرے زور علم اور زیادہ
میں کارل ڈرا 11 استعمال کرتا ہوں، کیا اس میں بھی آٹو پیج نمبر لگ سکتے ہیں؟ مجھے کا فی تلاش بسیار کے بعد بھی کورل ڈرا 11 میں میکروز کا اختیار نہیں ملا، اس سلسلہ میں بھی راہنمائی فرمائیں کہ آیا کارل ڈرا 11 میں بھی ہم اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
دوسری بات یہ کہ کتاب بناتے ہوئے عموما ٹائٹل، عنوانات کی فہرست اور کتاب کی تعداد اشاعت وقیمت وغیرہ کا الگ صفحہ ہوتا ہے، اکثر افراد سے فوٹو شاپ یا کسی دوسرے گرافکس کے پروگرام میں بناتے ہیں، یا پھر عموما ایسا بھی ہوتا ہے کہ فائل کے بہت زیادہ ہیوی ہونے کے پیش نظر ایک ہی کتاب کارل کی کئی فائلوں میں تقسیم کرکے بناتے ہیں۔ اس سلسلہ میں یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر ہم کسی فائل میں پہلا صفحہ، صفحہ نمبر 1 سے نہ شروع کرنا چاہیں بلکہ اس فائل کا آغاز صفحہ نمبر 3 یا کسی بھی دوسرے نمبر سے کرنا چاہیں تو کیا آٹو نمبرنگ میں یہ ممکن ہے جیسا کہ ان پیج میں ہوتا ہے؟
راہنمائی ومدد کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام
 
dxbgraphics

محفلین
میرے خیال سے کورل ڈرا ۱۱ میں بھی پیج نمبرنگ ممکن ہے۔لیکن چیک نہیں کیا۔ میکروز کے لئے ٹول بار پر رائٹ کلک کر کے میکروز پر کلک کریں۔ اگر ڈس ایبلڈ نظر آتا ہو تو کورل ڈرا کو ری انسٹال کریں اور ایکسپریس کی بجائے کسٹمائز میں جاکر فل انسٹال کر لیں۔
نیز پیج نمبر کا اطلاق تمام صفحات پر ہوتا ہے۔ دو تین صفحات کے بعد نمبر شروع نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اور جو ابجیکٹ تمام صفحات میں مشترک ہوں ان کو ماسٹر پیج پر رکھیں۔ عموما ہیڈر اور فوٹر تمام صفحات میں ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
 
نیز پیج نمبر کا اطلاق تمام صفحات پر ہوتا ہے۔ دو تین صفحات کے بعد نمبر شروع نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اور جو ابجیکٹ تمام صفحات میں مشترک ہوں ان کو ماسٹر پیج پر رکھیں۔ عموما ہیڈر اور فوٹر تمام صفحات میں ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صدیق بھائی! میں شاید اپنی بات پوری طرح سمجھا نہیں پایا۔ میرا مطلب تھا کہ بالفرض ہم کتاب کمپوز کرکے اسے کارل ڈرا پر مزید تزئین وآرائش کے لیے لائے، بالفرض کتاب 100 صفحات پر مشتمل ہے لیکن فائل بہت زیادہ ہیوی ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہم کارل کی 20 20 صفحات پر مشتمل 5 فائلیں بناتے ہیں، اب پہلی فائل تو صفحہ نمبر 1 سے 20 تک مکمل ہوگئی، لیکن جب میں دوسری فائل پر کام کروں گا تو مجھے اس کے پہلے صفحے پر صفحہ نمبر 21 درکار ہے کیوں کہ صفحہ نمبر 1 تا صفحہ نمبر 20 پہلی فائل میں ہیں۔ اس طرح مینول طریقے سے تو نمبر لگ جاتے ہیں، لیکن میرا پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ کیا آٹو نمبرنگ میں بھی یہ آپشن موجود ہے کہ کارل کی فائل کے پہلے صفحے کا آغاز صفحہ نمبر 1 سے نہ ہو بلکہ کارل کی فائل کے پہلے صفحے پر ہماری مرضی کے کسی بھی نمبر سے آغاز ہو اور بعد والے تمام صفحات اس نمبر سے آگے کی ترتیب سے آٹو نمبرنگ ہوتے رہیں۔
مثلاً میں چاہتا ہوں کہ کارل ڈرا کی فائل جو 15 صفحات پر مشتمل ہے، اس کے پہلے صفحے کا آغاز صفحہ نمبر 21 سے ہو، دوسرے صفحہ نمبر پر 22 درج ہو، تیسرے پر 23، اسی طرح آخر تک
جواب دینے اور راہنمائی کا بہت شکریہ
 
محمد مسلم

محفلین
بہت بہت شکریہ صدیق بھائی ، اﷲ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ کورل ڈرا جتنا مشکل نظر آتا تھا آپ کے ٹیوٹوریل کے باعث کم از کم اتنا مشکل نہیں رہا۔ شکریہ
 
dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صدیق بھائی! میں شاید اپنی بات پوری طرح سمجھا نہیں پایا۔ میرا مطلب تھا کہ بالفرض ہم کتاب کمپوز کرکے اسے کارل ڈرا پر مزید تزئین وآرائش کے لیے لائے، بالفرض کتاب 100 صفحات پر مشتمل ہے لیکن فائل بہت زیادہ ہیوی ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہم کارل کی 20 20 صفحات پر مشتمل 5 فائلیں بناتے ہیں، اب پہلی فائل تو صفحہ نمبر 1 سے 20 تک مکمل ہوگئی، لیکن جب میں دوسری فائل پر کام کروں گا تو مجھے اس کے پہلے صفحے پر صفحہ نمبر 21 درکار ہے کیوں کہ صفحہ نمبر 1 تا صفحہ نمبر 20 پہلی فائل میں ہیں۔ اس طرح مینول طریقے سے تو نمبر لگ جاتے ہیں، لیکن میرا پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ کیا آٹو نمبرنگ میں بھی یہ آپشن موجود ہے کہ کارل کی فائل کے پہلے صفحے کا آغاز صفحہ نمبر 1 سے نہ ہو بلکہ کارل کی فائل کے پہلے صفحے پر ہماری مرضی کے کسی بھی نمبر سے آغاز ہو اور بعد والے تمام صفحات اس نمبر سے آگے کی ترتیب سے آٹو نمبرنگ ہوتے رہیں۔
مثلاً میں چاہتا ہوں کہ کارل ڈرا کی فائل جو 15 صفحات پر مشتمل ہے، اس کے پہلے صفحے کا آغاز صفحہ نمبر 21 سے ہو، دوسرے صفحہ نمبر پر 22 درج ہو، تیسرے پر 23، اسی طرح آخر تک
جواب دینے اور راہنمائی کا بہت شکریہ

صفحات کا آغاز صفہ نمبر 1 سے ہی ہوتا ہے اس کے لئے فی الحال کوئی اضافی ٹول نہیں لیکن ممکن ہے کہ نئے ورژن میں اپنی مرضی کے نمبر سے صفحات کے نمبر شروع کرنے کے لئے کوئی مفید ٹول دستیاب ہوسکے۔
 
Top