گرافکس کورل ڈرا میں اردو / عربی فائل بنا کر السٹریٹر میں عربی /اردو ٹائپ کریں

dxbgraphics

محفلین
سب سے پہلے کورل ڈرا میں اردو کی کم از کم ایک لائن ٹائپ کریں اور اس کو save as السٹریٹر AI فارمیٹ میں saveکریں۔
جیسا کہ درج ذیل تصویر میں ہے۔
ArabicTypinginIllustratorenglishversion.jpg

اس کے بعد السٹریٹر میں اس Ai فائل کو اوپن کر کے السٹریٹر میں اردو /عربی ٹائپنگ کریں۔
درج ذیل تصویر میں السٹریٹر انگلش ورژن میں اردو کی دو تین مزید لائنیں اضافہ کی گئی ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں
afteropeninfileinillustrator.jpg
 
ذیشان حیدر

محفلین
ماشاءاللہ محمد صدیق صاحب آپ تو چھا گئے۔
آپ کے ٹیٹوریل بہت مفید ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
محمد صدیق صاحب کیا لائنیں ان پیج سے ٹائپ کر کے لے کر جانی ہیں یا کورل میں ہی ٹائپ کرنی ہیں؟ کچھ اس پر روشنی ڈالیے ۔
 
دوست

محفلین
اسی میں ٹائپ کرنی پڑیں گی میرے خیال سے۔ ان پیج میں ٹائپ کرلیں تو پھر تو وہ تصویریں ہوگنی نا کہ ٹیکسٹ۔
 
dxbgraphics

محفلین
محمد صدیق صاحب کیا لائنیں ان پیج سے ٹائپ کر کے لے کر جانی ہیں یا کورل میں ہی ٹائپ کرنی ہیں؟ کچھ اس پر روشنی ڈالیے ۔

ذیشان بھائی۔ ان پیج پرانے وقتوں کی بات ہے ابھی۔ علوی نستعلیق ، جمعیل نستعلیق اور اتنے سارے فونٹس بن چکے ہیں کہ یقینا ان پیج تھری کی بھی ضرورت نہیں رہی۔اردو ٹائپو گرافی میں چند دوستوں نے جو کام کیا ہے وہ سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے۔
ٹائپنگ کورل ڈرا میں ہی کرنی ہے۔
 
arifkarim

معطل

عام حروف سے بھی لکھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ سنہری حروف کیا ضروری ہیں؟ :)
 
Top