کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا کا نیا ورژن ایکس سکس یعنی ورژن سولہ 20 مارچ کو حسب توقع ریلیز ہوا۔ ٹرائل ورژن ڈاونلوڈ کیا اور انسٹال کرکیا۔ نئے ورژن میں کچھ خاص تبدیلی تو محسوس نہیں ہوئی ۔ لیکن یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس میں نستعلیق سپورٹ موجود ہے۔
ایک سنیپ شاٹ حاضر ہے
corelx6.jpg
 
بلال

محفلین
اس بارے میں بڑے عرصے بعد کوئی بڑی خوشی کی خبر ملی ہے۔ خبر دینے والے اللہ تیرا بھلا کرے۔
اب جمیل نستعلیق کی ٹیم نے جو فوٹوشاپ کے لئے اور کرننگ وغیرہ کا کام کر رکھا ہے وہ ریلیز کر دیں تو سمجھیں ایک اہم سنگِ میل بھی پار ہو گیا۔ یوں لگ رہا ہے کہ انپیج کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی جائے گی۔
گو کہ ہمیں انپیج سے کوئی دشمنی نہیں لیکن اس طرح یونیکوڈ کی ترقی سے ہم ہر جگہ آزادی اور آسانی سے اردو نستعلیق میں لکھ سکیں گے۔ اس خبر پر تو اخبارات والے الٹی چھلانگیں لگائیں گے۔:)
 
بلال

محفلین
میرے پاس X6 میں جب ڈائریکٹ اردو لکھیں تو اردو کی چھوٹی ”ی“ علیحدہ ہو جاتی ہے جبکہ عربی کی ”ي“ بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے اگر کسی دوسری جگہ سے کاپی پیسٹ کریں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور اردو والی ”ی“ بھی ٹھیک رہتی ہے۔ چاہے نوٹ پیڈ میں ہی لکھ کر کاپی پیسٹ کریں تب بھی ”ی“ ٹھیک رہتی ہے۔ حالانکہ نوٹ پیڈ سے کوئی خاص فارمیٹنگ وغیرہ ساتھ کاپی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹ تحریر لکھ کر اگر اس کی اینکوڈنگ تبدیل کریں تو تب بھی ”ی“ کی شکل ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن اس طرح ”ی“ خودبخود عربی والی ”ي“ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
کیا اس کام کے لئے کوئی سیٹنگ وغیرہ کرنی پڑے گی یا پھر یہ کمی ابھی باقی ہے۔ اگر یہ کوئی کمی ہے تو پھر اس چیز کی اطلاع کورل والوں کو کرنی چاہئے کیونکہ باقی سب کچھ ٹھیک ہے صرف یہ ایک چھوٹی سی چیز نے سارا مزا کرکرا کر دیا ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
بلال آپ اُوپر نمونہ میں دیکھیں تو ’’پتھراؤ‘‘ کا ہمزہ بھی خراب ہو گیا ہے۔ ابھی بہت کچھ باقی ہے لیکن نہ ہونے سے بہت ہی بہتر ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
بلال آپ اُوپر نمونہ میں دیکھیں تو ’’پتھراؤ‘‘ کا ہمزہ بھی خراب ہو گیا ہے۔ ابھی بہت کچھ باقی ہے لیکن نہ ہونے سے بہت ہی بہتر ہے۔
ٹائپنگ میں جو غلطیاں ہیں وہ شاید میں نے جنگ کی ویب سائٹ سے خبر کاپی کی تھی اس وجہ سے ہے۔
میں نے خود چند الفاظ کی ٹائپنگ کی ہے جس میں کرننگ صحیح ہے۔
دیکھتے ہیں میرا اردو کیبورڈ میں تھوڑی سی امنڈمنٹ کرنی ہے اس کےبعد چیک کر کے بتاتا ہوں
 
dxbgraphics

محفلین
میرے پاس X6 میں جب ڈائریکٹ اردو لکھیں تو اردو کی چھوٹی ”ی“ علیحدہ ہو جاتی ہے جبکہ عربی کی ”ي“ بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے اگر کسی دوسری جگہ سے کاپی پیسٹ کریں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور اردو والی ”ی“ بھی ٹھیک رہتی ہے۔ چاہے نوٹ پیڈ میں ہی لکھ کر کاپی پیسٹ کریں تب بھی ”ی“ ٹھیک رہتی ہے۔ حالانکہ نوٹ پیڈ سے کوئی خاص فارمیٹنگ وغیرہ ساتھ کاپی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹ تحریر لکھ کر اگر اس کی اینکوڈنگ تبدیل کریں تو تب بھی ”ی“ کی شکل ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن اس طرح ”ی“ خودبخود عربی والی ”ي“ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
کیا اس کام کے لئے کوئی سیٹنگ وغیرہ کرنی پڑے گی یا پھر یہ کمی ابھی باقی ہے۔ اگر یہ کوئی کمی ہے تو پھر اس چیز کی اطلاع کورل والوں کو کرنی چاہئے کیونکہ باقی سب کچھ ٹھیک ہے صرف یہ ایک چھوٹی سی چیز نے سارا مزا کرکرا کر دیا ہے۔

اس کا جواب محفل پر موجود ایکسپرٹ ہی دے سکتے ہیں۔
 
بلال

محفلین
بلال آپ اُوپر نمونہ میں دیکھیں تو ’’پتھراؤ‘‘ کا ہمزہ بھی خراب ہو گیا ہے۔ ابھی بہت کچھ باقی ہے لیکن نہ ہونے سے بہت ہی بہتر ہے۔
یہ شاید ٹائیپنگ کی غلطی ہے کیونکہ میرے پاس ”پتھراؤ“ اور اس جیسے دیگر الفاظ بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ فی الحال بس ایک ”ی“ کا ہی مسئلہ نظر آ رہا ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
یہ شاید ٹائیپنگ کی غلطی ہے کیونکہ میرے پاس ”پتھراؤ“ اور اس جیسے دیگر الفاظ بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ فی الحال بس ایک ”ی“ کا ہی مسئلہ نظر آ رہا ہے۔
ی کا مسئلہ میرے پاس بھی آتا ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا حال نکلتا ہے
 
بلال

محفلین
ی کا مسئلہ میرے پاس بھی آتا ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا حال نکلتا ہے
اس بارے میں کورل ڈرا والوں کو بگ رپورٹ کرنے یا اطلاع دینے کے لئے مجھے کوئی مناسب جگہ نہیں ملی تو پھر ان کے فورم پر ہی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں لکھ دیا ہے۔ لنک یہ رہا۔ باقی دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے میرے خیال میں یہ بگ ہے کیونکہ نستعلیق فانٹ تو دور کسی بھی دیگر فانٹ جیسے تاہوما وغیرہ میں بھی ”ی“ کا مسئلہ ہے جبکہ پرانے ورژن میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
 
مجھے تو اس میں کئیں مسائل کا سامنا ہے جب کہ میں نے اسے سیریل نمبر کے ساتھ انسٹال کیا ہے اس میں نون غنہ بھی نہیں لکھا گیا اور بڑی یا کا بھی مسئلہ ہےاور بھی کچھ ہوگا اگر کسی بھائی کے پاس انکا حل ہو تو ضرور بتائیں
 
اسکا ایک سیریل نمبر میرے پاس ہے اگر منتظمین کی اجازت ہو گی تو پیش کردیا جائے گا جس سے کورل 16 کو رجسٹر کرسکیں گے
میں نےبھی اسکے ٹرائل کو اس سیریل نمبر سے رجسٹر کیا ہے
 
Top