کوانگ زو کا خواب

کوانگ زو کا خواب
==========
کوانگ زو اپنے گھر کے صحن میں کسی گہری سوچ میں مگن تھا۔ اس کے دوست نے گلا کھنکار کر اسے اپنی جانب متوجہ کیا اور پوچھا :
میں بڑی دیر سے تمہیں دیکھ رہا ہوں آخر کیا سوچ رہے ہو؟
کوانگ زو نے دوست کی جانب خالی خالی نظروں سے دیکھا اور کہا:
میں کل سہ پہر کو زندگی کی حقیقت پر غور کرتے اور ٹہل قدمی کرتے چلا جارہا تھا، ایک چھوٹے سے باغیچے کو دیکھا تو کچھ دیر سستانے کے لئے ایک درخت کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گیا، بڑی پیاری اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور میں اپنی سوچوں میں گم تھا، پتہ بھی نہ چلا اور نیند کی آغوش میں چلا گیا۔ اسی نیند کے دوران ایک خواب دیکھا اور اس میں میں نے اپنے آپ کو اسی باغیچے کے پھولوں کے اردگرد اڑتے ہوئے پایا۔
" یہ تو بڑا دلچسپ خواب لگتا ہے، پھر کیا ہوا؟ "، دوست نے اشتیاق سے پوچھا۔
خواب میں میں نے اپنے آپ کو ایک تتلی کی شکل میں پایا ، اور مجھے بالکل پتہ نہیں تھا کہ میں کوانگ زو ہوں۔ میں خواب میں خود کو ایک تتلی ہی سمجھ رہا تھا۔ بس اتنا سا ہی خواب دیکھا۔ اور اس وقت سے اسی کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
"اس میں اتنا سوچنے کی کونسی بات ہے۔ میں نے خود بھی خواب میں کئی مرتبہ اپنے آپ کو ہوا میں اڑتے دیکھا ہے"، دوست نے ہنستے ہوئے کہا۔
بات اڑنے کی نہیں ہے۔ مسئلہ کچھ اور ہے۔ میں اس وقت سے یہی سوچے چلا جارہا ہوں کہ کیا میں کوانگ زو ہوں جس نے خواب میں اپنے آپ کو تتلی کی صورت میں دیکھا ہے یا میں وہ تتلی ہوں جو اس وقت اپنے آپ کو کوانگ زو سمجھ رہی ہے؟؟؟؟
 
نور وجدان

لائبریرین
خواب میں رہتے رہتے انسان حقیقت سے کتنا دور ہوجاتا ہے
ایک خوبصورت پیرائے میں سچ کو عیاں کرتی تحریر
یا
انسان کے خواب اس کو لے ڈوبتے ہیں
 
شکیب

محفلین
"اس میں اتنا سوچنے کی کونسی بات ہے۔ میں نے خود بھی خواب میں کئی مرتبہ اپنے آپ کو ہوا میں اڑتے دیکھا ہے"، دوست نے ہنستے ہوئے کہا۔
بات اڑنے کی نہیں ہے۔ مسئلہ کچھ اور ہے۔ میں اس وقت سے یہی سوچے چلا جارہا ہوں کہ کیا میں کوانگ زو ہوں جس نے خواب میں اپنے آپ کو تتلی کی صورت میں دیکھا ہے یا میں وہ تتلی ہوں جو اس وقت اپنے آپ کو کوانگ زو سمجھ رہی ہے؟؟؟؟
"میرے پیارے دوست کوانگ زو! تم تتلی نہیں، کوانگ زو ہی ہو۔۔۔ اللہ قسم میں پورے ہوش و حواس میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔"
 
Top