کوئٹہ: ہزارہ ٹائون میں خودکش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی،حملہ آور کا سرمل گیا

حسینی

محفلین
کوئٹہ: ہزارہ ٹائون میں خودکش دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی،حملہ آور کا سرمل گیا
239638_92506862.jpg

کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں خودکش دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق،17 زخمی ہوگئے، خود کش حملہ آور کا سر مل گیا،اسپنی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے۔
ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد میں اس سے پہلے آج صبح سپنی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے ۔ بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دہشت گردوں نے اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا ۔ جب ایف سی کے قافلے کے بعد ڈی ایس پی پشتون آباد نعیم اچکزئی گزر رہے تھے تاہم ایف سی اہلکاروں سمیت ڈی ایس پی نعیم بھی محفوظ رہے ۔ بارودی مواد پھٹنے سے قریبی دکاندار سمیت سات راہگیر زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 35 سے 40 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
 

حسینی

محفلین
ہزارہ کمیونٹی کو اک بار پھر سے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔
جبکہ گزشتہ کل سے اب تک کے واقعات میں گلگت میں وین میں ریموٹ بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کوہاٹ میں بھی بم دھماکے کی اطلاع ہے۔۔۔
یاد رہے کہ ان تمام واقعات میں نشانہ اک خاص مکتبہ فکرکو بنایا گیا ہے۔۔۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تمام شہداہ کی مغفرت کرے مرحومین کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بے شک یہ قتل مسلسل اور اس پر مسلسل خامشی بھی معاونتِ قتل کے زمرے میں آتی ہے۔

اللہ پاک وطنِ عزیز میں تفرقے اور نسل پرستی کا بیج بونے جیسے مکروہ عزائم رکھنے والے اور قتل و غارت کرنے والوں کو نیست و نابود کرے آمین۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک! اللہ تعالٰی ان تمام دہشتگردوں کو ہلاک و نیست و نابود فرمائے، آمین۔
 

صرف علی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
خدا شہدا کے درجات بلند اور ہماری حساس اداروں کو اپنا فریضہ ادا کرنے کی توفیق دے
 

سید زبیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
خدا شہدا کے درجات بلند اور ہمارے حساس اداروں کو اپنا فریضہ ادا کرنے کی توفیق دے اور فسادیوں کو اپنے انجام تک پہنچائے ۔
 
طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنے کی سرٹوڑ کوشیشیں کر رہے ہیں۔ سنی اور شیعہ ایک ہی لڑی کے موتی ہیں ،ان کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے کا خون بہانا درست نہ ہے۔ فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
 
Top