کوئٹہ :اقوام متحدہ کے مغوی اہلکار کی وڈیو جاری

زین

لائبریرین
بلوچ لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ نے کوئٹہ سے یو این ایچ سی آر کے اغواء ہونے والے سربراہ جان سولیکی کی ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ اپنا پیغام اور لاپتہ بلوچ خواتین کی فہرست کوئٹہ میں‌میڈیا کے دفاتر کو ایک لفافے میں بند کرکے ارسال کی ہے۔

john.jpg


""ویڈیو میں مغوی اہلکار کو دکھاتے ہوئے جبکہ دوسری تصویر میں لاپتہ 141 کی فہرست دکھائی جارہی ہے ""

۔خط میں کہا گیا ہے کہ’’ ہم اس خط کے ذریعے مسٹر جان سولیکی کی تصاویر اور ان کا پیغام اور اپنی گرفتار شدہ41خواتین کی لسٹ ارسال کر ر ہے ہیں آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ ہمارے ارسال کردہ لسٹ اور مسٹر جان سولیکی کی تصاویر و پیغام جوکہ موبائل کے میموری کارڈ میں موجود ہے انہیں اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کو آج ہی پہنچائیں اور اس کے علاوہ اخبارات کے ذریعے ہماری جانب سے انہیں ہماری خواتین کو 72گھنٹوں کے اندر رہائی کا الٹی میٹم دے دیں اور عنقریب ہم اپنے غائب شدہ مرد حضرات کی لسٹ جن کے بارے میں ہمارے پاس معلومات ہیں جو سینکڑوں کی تعداد میں ہیں بھی ہم جلد ارسال کریں گے جنہیں منظر عام پر جلد لائیں کیونکہ اگر ہمارے مذکورہ مطالبات جلد پورے نہیں ہوئے تو ہم مسٹرجان سولیکی کو قتل کردیں گے۔‘‘

ویڈیو میں‌ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے سربراہ و مغوی جان سولیکی نے اقوام متحدہ کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ’’میں اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں میری طبیعت خراب ہے لہذا میری رہائی کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے اغواء کنندگان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ‘‘
 
Top