کمپیوٹر کی دنیا کا سب سے بڑامیلہ CeBIT

ماسٹر

محفلین
امسال بھی جرمنی کے شہر ہینوور میں دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر نمائش کا انعقاد یکم سے پانچ مارچ تک اپنی روایات کے مطابق ہو رہا ہے ۔
تقریبات کا آغاز چانسلر میرکل کے خطاب سے ہوا جبکہ ترکی کے وزیر اعظم بھی ہمراہ تھے جو اس سال نمائش کا پارٹنر ملک ہے -
اس سال ایک سو ممالک کی 4200 کمنیاں اس میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں -
گذشتہ سال سمارٹ فون اور تھری ڈی ٹیکنیک بہت مقبئل ہوئے تھے اور اس سال Cloud Computing کی ٹیکنیک سب کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے -

http://www.cebit.de/home
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب ترکی کے صدر کا ساتھ ہونے کا جان کر خوشی ہوئی
 

سلیم احمد

محفلین
مہنگی ٹکٹ

میلہ تو دیکھنے والا ہے، لیکن انکی ٹکٹ بہت مہنگی ہے
اب تو نمائش ختم ہوگئی ہے۔
ٹکٹ تو مہنگی ہے لیکن اور بھی کئی طریق ہوتے ہیں ۔ اگر آپ پہلے بتاتے تو نمائش کی ٹکٹ مفت میں آپ کے نام پر جاری کروادیتا ۔ لیکن یہ ٹکٹ صرف نمائش میں داخل ہونے کی ہے نہ کہ نمائش گاہ تک پہنچنے کی۔ بہرحال اگلی دفعہ کوشش کروں گا کہ وقت سے پہلے دوستوں کو مفت میں ٹکٹ حاصل کرنے کا طریق محفل پر بتا دوں۔ آج میں بھی نمائش دیکھنے گیا تھا ۔ لیکن مفت کی ٹکٹ کے ساتھ۔
 

میم نون

محفلین
بھائی نیکی اور پوچھ پوچھ، اگر ایسا ہو جائے تو بتایا کریں ناں :)
اور پہنچنے میں کونسا زیادہ خرچہ آتا ہے، یہاں اٹلی سے ریان ائیر کی ٹکٹ لی 30-50 یورو میں اور پہنچ گئے :grin:

ویسے جرمنی میں ٹیکنالوجی کے بہت بڑے بڑے میلے لگتے ہیں اگر انکا مہینہ دو مہینے پہلے پتہ لگ جائے تو پھر آنے کا بھی بندوبست کیا جا سکتا ہے ;)
 

ماسٹر

محفلین
ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش Hannover Messe بھی اس ہی جگہ 4 سے 8 اپریل تک ہو رہی ہ -
کمپیوٹر کی نمائش بھی پہلے اس میں ہی ہوتی تھی ۔ مگر اب ضرورت بڑھنے کی وجہ سے CeBIT کے نام سے علیحدہ ہوتی ہے -
- مزید معلومات کے لیے :

http://www.hannovermesse.de/home


( ٹکٹ کے لیے سلیم صاحب )
 

میم نون

محفلین
شکریہ جناب :)

اپریل میں تو وقت نہیں ہے :(
چلیں اگلے کسی میلے میں جائیں گے، ویسے میلے تو یہاں بھی چند ایک ہوتے ہیں لیکن جرمنی کے میلوں کی کیا ہی بات ;)
 

ماسٹر

محفلین
اس نمائش کو ، ٹکٹ مہنگے ہونے کےباوجود ، 90 ممالک سے آئے ہوے 000 339 افراد نے دیکھا -
نمائش کے پارٹنر ملک ترکی کی 90 کمپنیوں نے یہاں اپنے سٹال لگائے -
Hanover Messe کے دوران 7 ملین سے زائد کاروباری روابط ہوے اور اس طرح مالی بحران کے بعد اب ماہرین اس کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں -
 
Top