کمپیوٹر کا استعمال اور صحت(1)

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، کمپیوٹر پر کثرت سے کام کرنے والوں کی کلائیوں اور کہنیوں میں شدید درد نکل آتی ہے۔ اسے عرف عام میں mouse related diseases کہا جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے بھی مذکورہ بالا ٹریٹمنٹ موزوں رہے گا؟

اگر اس کے لیے کوئی ایکسرسائز پتا لگ جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ :)

نبیل بھائی!

[align=justify:daa83f8b24]کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے کلائیوں اور کہنیوں میں جو شدید درد نکل آتی ہے۔ اس کے لیے مزکورہ نسخہ تومفید ہے ہی تاہم اس کےلیے دنیا بھر میں ایکسر سائز کو زیادہ مفید گردانا جاتا ہے۔جب ٹائپینگ کرتے کرتے ہاتھ تھک جائیں کلائیاں جواب دے جائیں اور کہنیوں میں درد شروع ہو جائے تو اٹھ کر سیدھے کھڑے ہوجائیں پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملائیں اور ہتھیلیاں باہر کی جانب رکھیں اور بازوؤں کو آگے کی طرف پھیلائیں جبکہ کلائیوں کو اس طرح اندر کی جانب دبائیں کہ یہ دباؤ انگلیوں پر پڑے۔اس عمل کو کم از کم ایک منٹ جاری رکھیں اس عمل کو افاقہ ہونے تک باربار دہرایا جا سکتا ہے [/align:daa83f8b24]

TO USE COMPUTER, BE CAREFUL ABOUT YOUR HEALTH​
 
Top