فلیش کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر

شعیب سعید شوبی نے 'فلیش ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 8, 2008

  1. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔

    کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر

    کلک 2000 سے فلیش میں متن درآمد کرنا

    IMPORTING TEXT FROM KELK 2000 IN FLASH

    شعیب سعید شوبی

    اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

    انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
    ٭۔ ۔ ۔کلک 2000 سے متن فلیش میں درآمد کرنا

    تمہید:
    کلک ۲۰۰۰ عربی، فارسی اور اردو کیلی گرافی کا ایک مفید اور کارآمد سافٹ ویئر ہے۔ اس کی مدد سے خوبصورت خطاطی کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں اس خطاطی کو برآمد کر کے مشہور و معروف گرا فکس سافٹ ویئر ز میں درآمد کر کے اس خطاطی کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ایڈوبی فلیش بھی کلک 2000 سے متن درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم کلک سے متن برآمد کر کے فلیش میں درآمد کرنا سیکھیں گے!

    آئیے اب ٹیوٹوریل کا آغاز کرتے ہیں.......!

    ٭۔ ۔ ۔سب سے پہلے کلک 2000 کو کھولیں اور اس میں کچھ متن لکھ کر کے کلک کے ٹولز کی مدد سے اپنی خطاطی کے جوہر دکھائیں۔

    ٹوٹکا: کلک چونکہ بنیادی طور پر فارسی اور عربی کیلی گرافی کا سافٹ ویئر ہے اس لئے اس میں عربی کلیدی تختہ کی سیٹنگز ہی شامل کی گئی ہے۔اردوکی بورڈ کے استعمال کنندہ چونکہ صوتی کلیدی تختوں کے عادی ہوتے ہیں ، اس لئے انھیں کلک میں متن لکھتےہوئے دشواری محسوس ہوتی ہے۔ اس دشواری سے بچنے کے لئے کلک 2000 کے کلیدی تختہ کی سیٹنگز یہاں پیش کی جارہی ہے۔

    [​IMG]

    ٭۔ ۔ ۔متن لکھنے کے بعد (File>Save As) کے ذریعے تصویرکے مطابق اپنی فائل کو EMF امیج فارمیٹ میں محفوظ کر لیں۔( EMF دراصل امیج فارمیٹ Extended (Enhanced) Windows Metafile Format کی ایکس ٹینشن ہے جسے فلیش سمیت کئی گرافکس سافٹ ویئرز درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔)

    [​IMG]

    [​IMG]


    ٭۔ ۔ ۔اب فلیش 8، CS3یا CS4کھولیں۔ایک نئی فائل کھولیں اور اس میں کلک سے محفوظ کی گئی فائل کو درآمد(Import Ctrl+R) کرلیں۔

    ٭۔ ۔ ۔لیجئے کلک کا متن فلیش میں کامیابی سےدرآمد ہوگیا ہے۔ تاہم آپ کا کام ختم نہیں ہواکیونکہ متن کے ارد گرد نیلے رنگ کے بے شمار ڈبے نظر آرہے ہیں ۔تصویر ملاحظہ ہو!

    [​IMG]

    نوٹ: نیلے رنگ کے ڈبوں کا مطلب ہےکہ فلیش نے اس متن کو ٹیکسٹ کی صورت ہی درآمد کیا ہے۔ لیکن متن کو اس حالت میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کیونکہ اول تو اس متن میں حسب منشا تبدیلیاں کرنا نہایت مشکل ہو گا اس کے علاوہ فلیش فائل SWF بنانے پر ٹیکسٹ آپ کو تو درست نظر آئے گا کیونکہ آپ کے کمپیوٹر میں کلک کے فونٹس نصب ہونگے لیکن جن لوگوں کے پاس کلک نہیں ہوگا انھیں متن کیڑے مکوڑوں کی صورت میں نظر آئے گا۔ لہٰذا بہتر رہے گا کہ ہم اس ٹیکسٹ کو Shape میں تبدیل کر دیں۔

    ٭۔ ۔ ۔ ٹیکسٹ کو Shape میں کنورٹ کرنے کے لئے فلیش میں Break Apart (Ctrl+B)کی کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ چنانچہ یا تو کی بورڈ شارٹ استعمال کر لیں یا پھر Modify مینو میں جا کر اس کمانڈ پر کلک کردیں۔تصویر ملاحظہ ہو!

    [​IMG]

    ٭۔ ۔ ۔ اب یقینا ََ ہمارا کام مکمل ہوگیا ہے۔ بہتر رہے گا کہ اب اس متن کو گرافک سمبل میں کنورٹ کر دیں۔ نیچے دی گئی تصویر میں فلیش کے گریڈینٹ ٹول کی مدد سےمتن میں گریڈینٹ اپلائی کیا گیا ہے۔

    فائنل نمونہ:

    [​IMG]

    ’’کلک 2000 سے فلیش میں متن درآمد کرنا‘‘ ٹیوٹوریل مکمل ہوا!

    حرفِ آخر:
    اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی اماناللہ!۔ ۔


    اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی

    خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 21
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جزاک اللہ خیر شوبی، ہمیشہ کی طرح نہایت مفید اور آسان فہم ٹیوٹوریل لکھا ہے تم نے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جزاک اللہ ، شکریہ ، نوازش شوبی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کے ایم عزیزی

    کے ایم عزیزی محفلین

    مراسلے:
    93
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شعیب بھائی بہت ہی اچھا ٹیٹوریل ہے شاباش بھائی۔ اچھا شعیب بھائی یہ بتلائیں کہ کیا ہم فلیش میں اردو لکھ کر اس میں سرچ کی آپشن سے اردو لفظ تلاش کر سکتے ہیں ؟
    kmazizi
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    شکریہ شوبی، آپنے یہاں میری کورل ڈرا تک لیجانی والی ٹرک ہی استعمال کی ہے۔بہت خوب اور اچھا لکھا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شوبی کے ٹیوٹوریل میں کورل ڈرا کا کہاں ذکر ہے؟
     
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    یہ دیکھیں:
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7803
    اس ٹوٹوریل میں بیسک ایمف فائل بنانے والی ٹرک موجود ہے۔ جسے کسی بھی گرافکس پروگرام میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ارے واہ خالد بھائی آپ بھی آخرکار یہاں تشریف لے ہی آئے۔ بہت شکریہ جناب! اُمید ہے آپ اب اردو محفل کے بھی باقاعدہ رکن بنے رہینگے اور یہاں بھی اپنی نالج شیئر کرتے رہینگے۔ :)

    جہاں تک آپ کے سوال کے جواب کا تعلق ہے تو مجھے نہایت افسوس سے آپ کو یہ بری خبر سنانی ہے کہ نہیں ایسا فلیش میں ممکن نہیں کیونکہ فلیش اردو یونی کوڈ کو مکمل سپورٹ نہیں کرتا۔ اس سلسلے میں یہاں اور یہاں اچھی خاصی بحث کی جا چکی ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں بھی ہم نے کلک 2000 سے جو ٹیکسٹ فلیش میں درآمد کیا ہے، وہ Shape یعنی ویکٹر فارمیٹ میں کیا ہے۔
     
  9. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واقعی جناب آپ تو مجھ سے ایک سال قبل ہی یہ ’’ٹرک‘‘ بتلا چکے ہیں۔ شکریہ جناب!:hatoff:
     
  10. duffer

    duffer محفلین

    مراسلے:
    57
    بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. کے ایم عزیزی

    کے ایم عزیزی محفلین

    مراسلے:
    93
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ شعیب بھائی۔ بڑی دل دکھانے والی بات بتلائی ہے شعیب بھائی:roll:خیر کوئی بات نہیں‌۔ پیوست رہیں شجر سے امید بہارسنگ:hatoff:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. جوش

    جوش محفلین

    مراسلے:
    163
    جزاک اللہ، آسان اسلوب میں آپ نے متن کو دلکش بنانے کی ترکیب تحریر کر دی۔۔۔۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. الکبیر

    الکبیر محفلین

    مراسلے:
    711
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جزاک اللہ۔۔۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. زیف سید

    زیف سید محفلین

    مراسلے:
    224
    جناب والا:
    میں بی بی سی سے وابستہ ہوں اور آپ کا فانٹ سازی کے ضمن میں انٹرویو کرنا چاہتا ہوں۔ ازراہِ کرم اپن فون نمبر عنایت کیجیے۔ شکریہ​

     
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    زیف، آپ وی او اے سے بی بی سی کب منتقل ہوئے؟
    اور آپ کس کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں؟
     
  16. زیف سید

    زیف سید محفلین

    مراسلے:
    224
    نبیل صاحب: معذرت کہ غلط جگہ پیغام پوسٹ ہو گیا۔ از راہِ کرم اسے حذف کر دیں۔ میں اردو نستعلیق فانٹس کے بارے میں سیربین ٹی وی کے لیے ایک رپورٹ بنانا چاہتا ہوں، یہ میسیج اسی سلسلے میں کیا تھا۔
    بی بی سی میں آئے ہوئے سال بھر ہونے والا ہے۔
     
  17. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    حذف کروں یا منتقل؟
     
  18. زیف سید

    زیف سید محفلین

    مراسلے:
    224
    حذف کر دیں۔ شکریہ
     

اس صفحے کی تشہیر