کلک بینک

شکاری

محفلین
میں نے بہت سی سائٹ پر کلک بینک کا بہت سن رکھا ہے لیکن یہ کیا معلوم نہیں کوئی صاحب اس پر روشنی ڈال دیں تو بہت مہربانی ہوگی یہ کیا شے ہے اس کا کیا فائدہ ہے؟؟
 

شکاری

محفلین
یہ کیا کسی اسپیم وغیرہ کے زمرے میں آتا ہے؟
اس کے ساتھ کام کیسے کیا جاتا ہے؟؟
 

ابو کاشان

محفلین
شکاری بھائی مسئلہ وہی ہے کہ اس کی پیمنٹ پے پال سے ہو گی اور پےپال اکاؤنٹ پاکستان میں کام نہیں کرتا۔
 

عسکری

معطل
پلیییییییز عارف بھائی اب یہاں یہ حلال حرام چل نکلا تو بات دور تلک جائے گی
 

شکاری

محفلین
اس کا کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے یہ کیا چیز ہے اس پر تھوڑی تفصیلی روشنی ڈالیں پلیز۔ ۔ ۔ ۔
 
گھر بیٹھے آن لائن کام کرنے کے بارے میں بھی کوئی رہنمائی فرمادیں۔ ویسے میں نیا ہوں اردو کی اس انٹر نیٹ کی سرزمین پر
 

راشد احمد

محفلین
کلک بینک ایک Affiliate پروگرام ہے جہاں‌آپ اپنی پراڈکٹس جیسے کتابیں، سافٹوئیر بیچ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی کی بھی پراڈکٹس اپنی سائٹ یا بلاگ پر لگاکر یا نیوزلیٹر کے‌ذریعے بیچ سکتے ہیں جس کے جواب میں آپ کو کمیشن ملے گی۔

ویسے کلک بینک پاکستان کے لئے کام نہیں‌کرتا
 
Top