کلامِ مستطاب ۔حضرت کافی شہید رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔۔۔۔نعت حضرت کا زبانوں پرسخن رہ جائے گا

جیلانی

محفلین
نعتِ حضرت کا زبانوں پرسخن رہ جائے گا
کلامِ مستطاب ۔حضرت کافی شہید رحمۃ اللہ علیہ



کوئی گل باقی رہے گا، نے چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا

ہم صفیرو باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا

اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں نہ ہو تم
اس تنِ بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا

نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں
حشر تک نام و نشانِ پنجتن رہ جائے گا

جو پڑھے گا صاحبِ لولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا

سب فنا ہو جائیں گے کافی ،ولیکن حشر تک

نعتِ حضرت کا زبانوں پرسخن رہ جائے گا
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
نعت حضرت کا زبانوں پرسخن رہ جائے گا
کلامِ مستطاب حضرت کافی شہید رحمۃ اللہ علیہ


کوئی گل باقی رھے گا، نے چمن رہ جائے گا
پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا

ھم صفیرو باغ میں ھے کوئی دم کا چہچہا
بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا

اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں نہ ہو تم
اس تنِ بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا

نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں
حشر تک نام و نشانِ پنجتن رہ جائے گا

جو پڑھے گا صاحبِ لولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا

سب فنا ہو جائیں گے کافی ، ولیکن حشر تک
نعت حضرت کا زبانوں پرسخن رہ جائے گا
جزاک اللہ۔
بہت شکریہ جیلانی صاحب۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں
حشر تک نام و نشانِ پنجتن رہ جائے گا

جو پڑھے گا صاحبِ لولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا​
 
سید کفایت علی کافی

رحمۃ اللہ علیہ ہندوستان کی آزادی کے ہیرو میں سے تھے اور کہا جاتا ہے کہ جب انہیں پھانسی گھاٹ کی طرف شہید کرنے کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا تو وہ یہی مندرجہ بالا نعت پڑھ رہے تھے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں
حشر تک نام و نشانِ پنجتن رہ جائے گا​

جو پڑھے گا صاحبِ لولاک کے اوپر درود
آگ سے محفوظ اس کا تن بدن رہ جائے گا​
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب قادری لکھتے ہیں: مولانا (کفایت علی کافی مراد آبادی)گرفتار ہوئے۔ پھانسی کا حکم ہوا تو مسرو ر ہوئے۔ جب قتل گاہ پر مولانا کو لے جایا گیا تو یہ کلام پڑھتے ہوئے خراماں خراماں تشریف لے گئے۔ (جنگِ آزادی 1857 واقعات و شخصیات صفحہ 565)
 
Top